Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 9:18 - کِتابِ مُقادّس

18 حِکمت لڑائی کے ہتھیاروں سے بِہتر ہے۔ لیکن ایک گُنہگار بُہت سی نیکی کو برباد کر دیتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 حِکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک گُنہگار بہت سِی نیکی کو برباد کر دیتاہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 हिकमत जंग के हथियारों से बेहतर है, लेकिन एक ही गुनाहगार बहुत कुछ जो अच्छा है तबाह करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 حکمت جنگ کے ہتھیاروں سے بہتر ہے، لیکن ایک ہی گناہ گار بہت کچھ جو اچھا ہے تباہ کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 9:18
22 حوالہ جات  

اور عی کے لوگوں نے اُن میں سے کوئی چھتِّیس آدمی مار لِئے اور پھاٹک کے سامنے سے لے کر شبرِؔیم تک اُن کو کھدیڑتے آئے اور اُتار پر اُن کو مارا۔ سو اُن لوگوں کے دِل پِگھل کر پانی کی طرح ہو گئے۔


لیکن بنی اِسرائیل نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں خیانت کی کیونکہ عکن بِن کرمی بِن زبدؔی بِن زارح نے جو یہُوداؔہ کے قبِیلہ کا تھا اُن مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ لے لِیا۔ سو خُداوند کا قہر بنی اِسرائیل پر بھڑکا۔


تب مَیں نے کہا کہ حِکمت زور سے بِہتر ہے تَو بھی مِسکِین کی حِکمت کی تحقِیر ہوتی ہے اور اُس کی باتیں سُنی نہیں جاتِیں۔


اور جِس طرح کہ ینیّس اور یمبرؔیس نے مُوسیٰ کی مُخالفت کی تھی اُسی طرح یہ لوگ بھی حق کی مُخالفت کرتے ہیں۔ یہ اَیسے آدمی ہیں جِن کی عقل بِگڑی ہُوئی ہے اور وہ اِیمان کے اِعتبار سے نامقبُول ہیں۔


کیا زارح کے بیٹے عکن کی خیانت کے سبب سے جو اُس نے مخصُوص کی ہُوئی چِیز میں کی اِسرائیلؔ کی ساری جماعت پر غضب نازِل نہ ہُؤا؟ وہ شخص اکیلا ہی اپنی بدکاری میں ہلاک نہیں ہُؤا۔


اُس نے اُن قَوموں کے نفرتی کاموں کی طرح جِن کو خُداوند نے بنی اِسرائیل کے آگے سے دفع کِیا خُداوند کی نظر میں بدی کی۔


اور مَیں نے دیکھا کہ جَیسی روشنی کو تارِیکی پر فضِیلت ہے وَیسی ہی حِکمت حماقت سے افضل ہے۔


کیونکہ حِکمت وَیسی ہی پناہ گاہ ہے جَیسے رُوپیہ لیکن عِلم کی خاص خُوبی یہ ہے کہ حِکمت صاحبِ حِکمت کی جان کی مُحافِظ ہے۔


کِتنا زِیادہ اچھّا ہوتا اگر سب لوگ دُشمن کی لُوٹ میں سے جو اُن کو مِلی دِل کھول کر کھاتے کیونکہ ابھی تو فلِستِیوں میں کوئی بڑی خُون ریزی بھی نہیں ہُوئی ہے۔


تیری شرارت تُجھ جَیسے آدمی کے لِئے ہے اور تیری صداقت آدمؔ زاد کے لِئے۔


حِکمت صاحبِ حِکمت کو شہر کے دس حاکِموں سے زِیادہ زورآور بنا دیتی ہے۔


مُردہ مکھّیاں عطّار کے عِطر کو بدبُودار کر دیتی ہیں اور تھوڑی سی حماقت حِکمت و عِزّت کو مات کر دیتی ہے۔


اگر کُلہاڑا کُند ہے اور آدمی دھار تیز نہ کرے تو بُہت زور لگانا پڑتا ہے پر حِکمت ہدایت کے لِئے مُفِید ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات