Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 8:9 - کِتابِ مُقادّس

9 یہ سب مَیں نے دیکھا اور اپنا دِل سارے کام پر جو دُنیا میں کِیا جاتا ہے لگایا۔ اَیسا وقت ہے جِس میں ایک شخص دُوسرے پر حُکُومت کر کے اپنے اُوپر بلا لاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 دُنیا میں جو کچھ ہوتاہے، مَیں نے سَب دیکھا، جَب مَیں نے تمام واقعات پر غور کیا۔ ایک وقت آتا ہے کہ جَب کویٔی آدمی دُوسروں پر ظُلم کرکے اُنہیں ضرر پہُنچاتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 मैंने यह सब कुछ देखा जब पूरे दिल से उन तमाम बातों पर ध्यान दिया जो सूरज तले होती हैं, जहाँ इस वक़्त एक आदमी दूसरे को नुक़सान पहुँचाने का इख़्तियार रखता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 مَیں نے یہ سب کچھ دیکھا جب پورے دل سے اُن تمام باتوں پر دھیان دیا جو سورج تلے ہوتی ہیں، جہاں اِس وقت ایک آدمی دوسرے کو نقصان پہنچانے کا اختیار رکھتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 8:9
15 حوالہ جات  

اگر تُو مُلک میں مسکِینوں کو مظلُوم اور عدل و اِنصاف کو مترُوک دیکھے تو اِس سے حَیران نہ ہو کیونکہ ایک بڑوں سے بڑا ہے جو نِگاہ کرتا ہے اور کوئی اِن سب سے بھی بڑا ہے۔


ایک بلایِ عظِیم ہے جِسے مَیں نے دُنیا میں دیکھا یعنی دَولت جِسے اُس کا مالِک اپنے نُقصان کے لِئے رکھ چھوڑتا ہے۔


مَیں نے اپنے دِل کو مُتوجِّہ کِیا کہ جانُوں اور تفتِیش کرُوں اور حِکمت اور خِرد کو دریافت کرُوں اور سمجھُوں کہ بدی حماقت ہے اور حماقت دِیوانگی۔


مَیں نے اُس سخت دُکھ کو دیکھا جو خُدا نے بنی آدمؔ کو دِیا ہے کہ وہ مشقّت میں مُبتلا رہیں۔


مَیں نے سب کاموں پر جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں نظر کی اور دیکھو یہ سب کُچھ بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔


لیکن حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن نے ہم کو اپنے ہاں سے گُذرنے نہ دِیا کیونکہ خُداوند تیرے خُدا نے اُس کا مِزاج کڑا اور اُس کا دِل سخت کر دِیا تاکہ اُسے تیرے ہاتھ میں حوالہ کر دے جَیسا آج ظاہِر ہے۔


اور پانی پلٹ کر آیا اور اُس نے رتھوں اور سواروں اور فرِعونؔ کے سارے لشکر کو جو اِسرائیلیوں کا پِیچھا کرتا ہُؤا سمُندر میں گیا تھا غرق کر دِیا اور ایک بھی اُن میں سے باقی نہ چُھوٹا۔


اور اُنہوں نے صِدقیاہ کے بیٹوں کو اُس کی آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا اور صِدقیاہ کی آنکھیں نِکال ڈالِیں اور اُسے زنجِیروں سے جکڑ کر بابل کو لے گئے۔


پِھر مَیں نے دُنیا میں دیکھا کہ عدالت گاہ میں ظُلم ہے اور صداقت کے مکان میں شرارت ہے۔


تب مَیں نے پِھر کر اُس تمام ظُلم پر جو دُنیا میں ہوتا ہے نظر کی اور مظلُوموں کے آنسُوؤں کو دیکھا اور اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا اور اُن پر ظُلم کرنے والے زبردست تھے پر اُن کو تسلّی دینے والا کوئی نہ تھا۔


یقِیناً ظُلم دانِشور آدمی کو دِیوانہ بنا دیتا ہے اور رِشوت عقل کو تباہ کرتی ہے۔


کیونکہ خوابوں کی زِیادتی اور بطالت اور باتوں کی کثرت سے اَیسا ہوتا ہے لیکن تُو خُدا سے ڈر۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات