Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 8:10 - کِتابِ مُقادّس

10 اِس کے عِلاوہ مَیں نے دیکھا کہ شرِیر گاڑے گئے۔ اور لوگ بھی آئے اور راست باز پاک مقام سے نِکلے اور اپنے شہر میں فراموش ہو گئے۔ یہ بھی بُطلان ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پھر بھی مَیں نے دیکھا کہ وہ بدکار اُس شہر میں جہاں اُنہُوں نے یہ سَب کیا تھا عزّت سے دفنائے گیٔے ہیں اَورجو پاک مقام کو آتے جاتے رہتے تھے، فراموش کر دئیے گیٔے ہیں۔ یہ بھی باطِل ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 फिर मैंने देखा कि बेदीनों को इज़्ज़त के साथ दफ़नाया गया। यह लोग मक़दिस के पास आते-जाते थे! लेकिन जो रास्तबाज़ थे उनकी याद शहर में मिट गई। यह भी बातिल ही है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 پھر مَیں نے دیکھا کہ بےدینوں کو عزت کے ساتھ دفنایا گیا۔ یہ لوگ مقدِس کے پاس آتے جاتے تھے! لیکن جو راست باز تھے اُن کی یاد شہر میں مٹ گئی۔ یہ بھی باطل ہی ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 8:10
14 حوالہ جات  

کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔


کیونکہ نہ دانِشور اور نہ احمق کی یادگار ابد تک رہے گی۔ اِس لِئے کہ آنے والے دِنوں میں سب کُچھ فراموش ہو چُکے گا اور دانِشور کیوں کر احمق کی طرح مَرتا ہے!


راست آدمی کی یادگار مُبارک ہے لیکن شرِیروں کا نام سڑ جائے گا۔


اور میرا راست باز بندہ اِیمان سے جِیتا رہے گا اور اگر وہ ہٹے گا تو میرا دِل اُس سے خُوش نہ ہو گا۔


اور جُھوٹے گواہ کھڑے کِئے جِنہوں نے کہا کہ یہ شخص اِس پاک مقام اور شرِیعت کے برخِلاف بولنے سے باز نہیں آتا۔


اور اَیسا ہُؤا کہ وہ غرِیب مَر گیا اور فرِشتوں نے اُسے لے جا کر ابرہامؔ کی گود میں پُہنچا دِیا اور دَولت مند بھی مُؤا اور دفن ہُؤا۔


اَے خُداوند اِسرائیل کی اُمّیدگاہ! تُجھ کو ترک کرنے والے سب شرمِندہ ہوں گے۔ مُجھ کو ترک کرنے والے خاک میں مِل جائیں گے کیونکہ اُنہوں نے خُداوند کو جو آبِ حیات کا چشمہ ہے ترک کر دِیا۔


اگلوں کی کوئی یادگار نہیں اور آنے والوں کی اپنے بعد کے لوگوں کے درمِیان کوئی یاد نہ ہو گی۔


مَیں مُردہ کی مانِند دِل سے بُھلا دِیا گیا ہُوں۔ مَیں ٹُوٹے برتن کی مانِند ہُوں۔


اور وہ اَیسے ہیں جَیسے ہوا کے آگے ڈنٹھل اور جَیسے بُھوسا جِسے آندھی اُڑا لے جاتی ہے۔


مگر اُس شہر میں ایک کنگال دانِشور مَرد پایا گیا اور اُس نے اپنی حِکمت سے اُس شہر کو بچا لِیا تَو بھی کِسی شخص نے اِس مِسکِین مَرد کو یاد نہ کِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات