Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:20 - کِتابِ مُقادّس

20 کیونکہ زمِین پر کوئی اَیسا راست باز اِنسان نہیں کہ نیکی ہی کرے اور خطا نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 زمین پر اَیسا کویٔی راستباز اِنسان نہیں ہے جو صِرف نیکی ہی نیکی کرے اَور کبھی خطا نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 दुनिया में कोई भी इनसान इतना रास्तबाज़ नहीं कि हमेशा अच्छा काम करे और कभी गुनाह न करे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 دنیا میں کوئی بھی انسان اِتنا راست باز نہیں کہ ہمیشہ اچھا کام کرے اور کبھی گناہ نہ کرے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:20
16 حوالہ جات  

اِس لِئے کہ سب نے گُناہ کِیا اور خُدا کے جلال سے محرُوم ہیں۔


ہم سب بھیڑوں کی مانِند بھٹک گئے۔ ہم میں سے ہر ایک اپنی راہ کو پِھرا پر خُداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لا دی۔


اِس لِئے کہ ہم سب کے سب اکثر خطا کرتے ہیں۔ کامِل شخص وہ ہے جو باتوں میں خطا نہ کرے۔ وہ سارے بدن کو بھی قابُو میں رکھ سکتا ہے۔


اگر وہ تیرا گُناہ کریں (کیونکہ کوئی اَیسا آدمی نہیں جو گُناہ نہ کرتا ہو) اور تُو اُن سے ناراض ہو کر اُن کو دُشمن کے حوالہ کر دے اَیسا کہ وہ دُشمن اُن کو اسِیر کر کے اپنے مُلک میں لے جائے خواہ وہ دُور ہو یا نزدِیک۔


کَون کہہ سکتا ہے کہ مَیں نے اپنے دِل کو صاف کر لِیا ہے اور مَیں اپنے گُناہ سے پاک ہو گیا ہُوں؟


اگر وہ تیرا گُناہ کریں (کیونکہ کوئی اِنسان نہیں جو گُناہ نہ کرتا ہو) اور تُو اُن سے ناراض ہو کر اُن کو دُشمن کے حوالہ کر دے اَیسا کہ وہ دُشمن اُن کو اسِیر کر کے دُور یا نزدِیک مُلک میں لے جائے۔


اور ہم تو سب کے سب اَیسے ہیں جَیسے ناپاک چِیز اور ہماری تمام راست بازی ناپاک لِباس کی مانِند ہے اور ہم سب پتّے کی طرح کُملا جاتے ہیں اور ہماری بدکرداری آندھی کی مانِند ہم کو اُڑا لے جاتی ہے۔


اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔


اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟


دیکھ مَیں تُجھے جواب دیتا ہُوں۔ اِس بات میں تُو حق پر نہیں کیونکہ خُدا اِنسان سے بڑا ہے۔


تو کاہِن دیکھے اور اگر اُن کے جِسم کی جِلد کے داغ سِیاہی مائِل سفید رنگ کے ہوں تو وہ چِھیپ ہے جو جِلد میں پُھوٹ نِکلی ہے۔ وہ شخص پاک ہے۔


سو یُونتن بڑے غُصّہ میں دسترخوان پر سے اُٹھ گیا اور مہِینہ کے اُس دُوسرے دِن کُچھ کھانا نہ کھایا کیونکہ وہ داؤُد کے لِئے رنجِیدہ تھا اِس لِئے کہ اُس کے باپ نے اُسے رُسوا کِیا۔


احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔


وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے۔ وہ باہم نجِس ہو گئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات