Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 7:1 - کِتابِ مُقادّس

1 نیک نامی بیش بہا عِطر سے بِہتر ہے اور مَرنے کا دِن پَیدا ہونے کے دِن سے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 نیک نامی قیمتی عطر سے بہتر ہے، اَور موت کا دِن پیدائش کے دِن سے بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अच्छा नाम ख़ुशबूदार तेल से और मौत का दिन पैदाइश के दिन से बेहतर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 اچھا نام خوشبودار تیل سے اور موت کا دن پیدائش کے دن سے بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 7:1
23 حوالہ جات  

پِھر مَیں نے آسمان میں سے یہ آواز سُنی کہ لِکھ! مُبارک ہیں وہ مُردے جو اَب سے خُداوند میں مَرتے ہیں۔ رُوح فرماتا ہے بیشک! کیونکہ وہ اپنی مِحنتوں سے آرام پائیں گے اور اُن کے اَعمال اُن کے ساتھ ساتھ ہوتے ہیں۔


نیک نام بے قیاس خزانہ سے اور اِحسان سونے چاندی سے بِہتر ہے۔


پس مَیں نے مُردوں کو جو آگے مَر چُکے اُن زِندوں سے جو اب جِیتے ہیں زِیادہ مُبارک جانا۔


غرض ہماری خاطِر جمع ہے اور ہم کو بدن کے وطن سے جُدا ہو کر خُداوند کے وطن میں رہنا زِیادہ منظُور ہے۔


کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ جب ہمارا خَیمہ کا گھر جو زمِین پر ہے گِرایا جائے گا تو ہم کو خُدا کی طرف سے آسمان پر ایک اَیسی عِمارت مِلے گی جو ہاتھ کا بنا ہُؤا گھر نہیں بلکہ ابدی ہے۔


تیرے عِطر کی خُوشبُو لطِیف ہے۔ تیرا نام عِطر ریختہ ہے۔ اِسی لِئے کُنواریاں تُجھ پر عاشِق ہیں۔


مُردہ مکھّیاں عطّار کے عِطر کو بدبُودار کر دیتی ہیں اور تھوڑی سی حماقت حِکمت و عِزّت کو مات کر دیتی ہے۔


جَیسے تیل اور عِطر سے دِل کو فرحت ہوتی ہے وَیسے ہی دوست کی دِلی مشوَرت کی شِیرینی سے۔


مَیں اُن کو اپنے گھر میں اور اپنی چار دِیواری کے اندر اَیسا نام و نِشان بخشُوں گا جو بیٹوں اور بیٹِیوں سے بھی بڑھ کر ہو گا۔ مَیں ہر ایک کو ایک ابدی نام دُوں گا جو مِٹایا نہ جائے گا۔


آنکھوں کا نُور دِل کو خُوش کرتا ہے اور خُوشخبری ہڈِّیوں میں فربہی پَیدا کرتی ہے۔


وہاں شرِیر فساد سے باز آتے ہیں اور تھکے ماندے راحت پاتے ہیں۔


اور جب اِبلِیس شمعُوؔن کے بیٹے یہُوداؔہ اِسکریُوتی کے دِل میں ڈال چُکا تھا کہ اُسے پکڑوائے تو شام کا کھانا کھاتے وقت۔


یہ اُس بیش قِیمت تیل کی مانِند ہے جو سر پر لگایا گیا اور بہتا ہُؤا داڑھی پر یعنی ہارُون کے داڑھی پر آ گیا بلکہ اُس کے پَیراہن کے دامن تک جا پُہنچا۔


اور اگرچہ اِن سب کے حق میں اِیمان کے سبب سے اچھّی گواہی دی گئی تَو بھی اُنہیں وعدہ کی ہُوئی چِیز نہ مِلی۔


کیونکہ اُسی کی بابت بزُرگوں کے حق میں اچھّی گواہی دی گئی۔


تَو بھی اِس سے خُوش نہ ہو کہ رُوحیں تُمہارے تابِع ہیں بلکہ اِس سے خُوش ہو کہ تُمہارے نام آسمان پر لِکھے ہُوئے ہیں۔


اَے میری پیاری! میری زَوجہ! تیرا عِشق کیا خُوب ہے! تیری مُحبّت مَے سے زِیادہ لذِیذ ہے اور تیرے عِطروں کی مہک ہر طرح کی خُوشبُو سے بڑھ کر ہے۔


کِسی بات کا انجام اُس کے آغاز سے بِہتر ہے اور بُردبار مُتکبِّر مزاج سے اچھّا ہے۔


اب اَے خُداوند مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں کہ میری جان لے لے کیونکہ میرے اِس جِینے سے مَر جانا بِہتر ہے۔


سو وہ صُبح تک اُس کے پاؤں کے پاس لیٹی رہی اور پیشتر اِس سے کہ کوئی ایک دُوسرے کو پہچان سکے اُٹھ کھڑی ہُوئی کیونکہ اُس نے کہہ دِیا تھا کہ یہ ظاہِر ہونے نہ پائے کہ کھلِیہان میں یہ عَورت آئی تھی۔


مبادا جو کوئی اُسے سُنے تُجھے رُسوا کرے اور تیری بدنامی ہوتی رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات