Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 6:6 - کِتابِ مُقادّس

6 ہاں اگرچہ وہ دو ہزار برس تک زِندہ رہے اور اُسے کُچھ راحت نہ ہو۔ کیا سب کے سب ایک ہی جگہ نہیں جاتے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

6 یعنی اُس دُوسرے کی بہ نِسبت جو خواہ دو ہزار سال بھی زندہ رہے لیکن اَپنی آسودگی سے لُطف اَندوز ہونے میں ناکام رہے۔ کیا سَب کے سَب ایک ہی جگہ نہیں جاتے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

6 और अगर वह दो हज़ार साल तक जीता रहे, लेकिन अपनी ख़ुशहाली से लुत्फ़अंदोज़ न हो सके तो क्या फ़ायदा है? सबको तो एक ही जगह जाना है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

6 اور اگر وہ دو ہزار سال تک جیتا رہے، لیکن اپنی خوش حالی سے لطف اندوز نہ ہو سکے تو کیا فائدہ ہے؟ سب کو تو ایک ہی جگہ جانا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 6:6
18 حوالہ جات  

سب کے سب ایک ہی جگہ جاتے ہیں۔ سب کے سب خاک سے ہیں اور سب کے سب پِھر خاک سے جا مِلتے ہیں۔


اور جِس طرح آدمِیوں کے لِئے ایک بار مَرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے۔


کیونکہ مَیں جانتا ہُوں کہ تُو مُجھے مَوت تک پُہنچائے گا اور اُس گھر تک جو سب زِندوں کے لِئے مُقرّر ہے۔


کیونکہ وہ رتمہ کی مانِند ہو گا جو بیابان میں ہے اور کبھی بھلائی نہ دیکھے گا بلکہ بیابان کی بے آب جگہوں میں اور غَیر آباد زمِینِ شور میں رہے گا۔


نہ کہ وہ بنائیں اور دُوسرا بسے۔ وہ لگائیں اور دُوسرا کھائے کیونکہ میرے بندوں کے ایّام درخت کے ایّام کی مانِند ہوں گے اور میرے برگُزِیدے اپنے ہاتھوں کے کام سے مُدّتوں تک فائِدہ اُٹھائیں گے۔


پِھر کبھی وہاں کوئی اَیسا لڑکا نہ ہو گا جو کم عُمر رہے اور نہ کوئی اَیسا بُوڑھا جو اپنی عُمر پُوری نہ کرے کیونکہ لڑکا سَو برس کا ہو کر مَرے گا اور جو گُنہگار سَو برس کا ہو جائے ملعُون ہو گا۔


اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔


اگر آدمی کے سَو فرزند ہوں اور وہ بُہت برسوں تک جِیتا رہے یہاں تک کہ اُس کی عُمر کے دِن بے شُمار ہوں پر اُس کا جی شادمانی سے سیر نہ ہو اور اُس کا دفن نہ ہو تو مَیں کہتا ہُوں کہ وہ حمل جو گِر جائے اُس سے بِہتر ہے۔


وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟


آہ! یاد کر کہ میری زِندگی ہوا ہے اور میری آنکھ خُوشی کو پِھر نہ دیکھے گی۔


اور کہا ننگا مَیں اپنی ماں کے پیٹ سے نِکلا اور ننگاہی واپس جاؤُں گا۔ خُداوند نے دِیا اور خُداوند نے لے لِیا۔ خُداوند کا نام مُبارک ہو۔


اور آدمؔ کی کُل عُمر نو سَو تِیس برس کی ہُوئی۔ تب وہ مَرا۔


دانِشور اپنی آنکھیں اپنے سر میں رکھتا ہے پر احمق اندھیرے میں چلتا ہے۔ تَو بھی مَیں جان گیا کہ ایک ہی حادِثہ اُن سب پر گُذرتا ہے۔


اُس نے سُورج کو بھی نہ دیکھا نہ کِسی چِیز کو جانا پس وہ اُس دُوسرے سے زِیادہ آرام میں ہے۔


ماتم کے گھر میں جانا ضِیافت کے گھر میں داخِل ہونے سے بِہتر ہے کیونکہ سب لوگوں کا انجام یِہی ہے اور جو زِندہ ہے اپنے دِل میں اِس پر سوچے گا۔


سب کُچھ سب پر یکساں گُذرتا ہے۔ صادِق اور شرِیر پر۔ نیکوکار اور پاک اور ناپاک پر۔ اُس پر جو قُربانی گُذرانتا ہے اور اُس پر جو قُربانی نہیں گُذرانتا ایک ہی حادِثہ واقِع ہوتا ہے۔ جَیسا نیکوکار ہے وَیسا ہی گُنہگار ہے۔ جَیسا وہ جو قَسم کھاتا ہے وَیسا ہی وہ جو قَسم سے ڈرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات