Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 6:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اگر آدمی کے سَو فرزند ہوں اور وہ بُہت برسوں تک جِیتا رہے یہاں تک کہ اُس کی عُمر کے دِن بے شُمار ہوں پر اُس کا جی شادمانی سے سیر نہ ہو اور اُس کا دفن نہ ہو تو مَیں کہتا ہُوں کہ وہ حمل جو گِر جائے اُس سے بِہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اگر کسی آدمی کے سَو بچّے ہُوں اَور وہ برسوں تک زندہ رہے تاہم خواہ وہ کتنا ہی عرصہ زندہ رہے، اگر وہ اَپنی خُوشحالی سے لُطف اَندوز نہیں ہو سَکتا اَور اُس کی مُناسب تجہیزوتکفین نہیں ہوتی تو میں کہتا ہُوں کہ ماں کے پیٹ سے ہی مَرا ہُوا پیدا ہونے والا بچّہ اُس سے زِیادہ اَچھّا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 हो सकता है कि किसी आदमी के सौ बच्चे पैदा हों और वह उम्ररसीदा भी हो जाए, लेकिन ख़ाह वह कितना बूढ़ा क्यों न हो जाए, अगर अपनी ख़ुशहाली का मज़ा न ले सके और आख़िरकार सहीह रुसूमात के साथ दफ़नाया न जाए तो इसका क्या फ़ायदा? मैं कहता हूँ कि उस की निसबत माँ के पेट में ज़ाया हो गए बच्चे का हाल बेहतर है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 ہو سکتا ہے کہ کسی آدمی کے سَو بچے پیدا ہوں اور وہ عمر رسیدہ بھی ہو جائے، لیکن خواہ وہ کتنا بوڑھا کیوں نہ ہو جائے، اگر اپنی خوش حالی کا مزہ نہ لے سکے اور آخرکار صحیح رسومات کے ساتھ دفنایا نہ جائے تو اِس کا کیا فائدہ؟ مَیں کہتا ہوں کہ اُس کی نسبت ماں کے پیٹ میں ضائع ہو گئے بچے کا حال بہتر ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 6:3
23 حوالہ جات  

یا پوشِیدہ اِسقاطِ حمل کی مانِند مَیں وجُود میں نہ آتا یا اُن بچّوں کی مانِند جِنہوں نے رَوشنی ہی نہ دیکھی۔


اُس کا دفن گدھے کا سا ہو گا۔ اُس کو گھسِیٹ کر یروشلیِم کے پھاٹکوں کے باہر پھینک دیں گے۔


بلکہ دونوں سے نیک بخت وہ ہے جو اب تک ہُؤا ہی نہیں۔ جِس نے وہ بُرائی جو دُنیا میں ہوتی ہے نہیں دیکھی۔


اور وہ اُسے دفن کرنے گئے پر کھوپڑی اور اُس کے پاؤں اور ہتھیلِیوں کے سِوا اُس کا اَور کُچھ اُن کو نہ مِلا۔


یعقُوبؔ نے فرِعونؔ سے کہا کہ میری مُسافرت کے برس ایک سَو تِیس ہیں۔ میری زِندگی کے ایّام تھوڑے اور دُکھ سے بھرے ہُوئے رہے اور ابھی یہ اُتنے ہُوئے بھی نہیں ہیں جِتنے میرے باپ دادا کی زِندگی کے ایّام اُن کے دَورِ مُسافرت میں ہُوئے۔


اِبنِ آدمؔ تو جَیسا اُس کے حق میں لِکھا ہے جاتا ہی ہے لیکن اُس آدمی پر افسوس جِس کے وسِیلہ سے اِبنِ آدمؔ پکڑوایا جاتا ہے! اگر وہ آدمی پَیدا نہ ہوتا تو اُس کے لِئے اچّھا ہوتا۔


اِس لِئے شاہِ یہُوداؔہ یہُویقِیم کی بابت خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ اُس کی نسل میں سے کوئی نہ رہے گا جو داؤُد کے تخت پر بَیٹھے اور اُس کی لاش پھینکی جائے گی تاکہ دِن کو گرمی میں اور رات کو پالے میں پڑی رہے۔


اور اُن کو سُورج اور چاند اور تمام اجرامِ فلک کے سامنے جِن کو وہ دوست رکھتے اور جِن کی خِدمت و پَیروی کرتے تھے جِن سے وہ صلاح لیتے تھے اور جِن کو سِجدہ کرتے تھے بِچھائیں گے۔ وہ نہ جمع کی جائیں گی نہ دفن ہوں گی بلکہ رُویِ زمِین پر کھاد بنیں گی۔


بیٹوں کے بیٹے بُوڑھوں کے لِئے تاج ہیں اور بیٹوں کے فخر کا باعِث اُن کے باپ دادا ہیں۔


وہ اَیسے ہو جائیں جَیسے گھونگا جو گل کر فنا ہو جاتا ہے اور جَیسے عَورت کا اِسقاط جِس نے سُورج کو دیکھا ہی نہیں۔


سو اُنہوں نے ہامان کو اُسی سُولی پر جو اُس نے مردؔکَی کے لِئے تیّار کی تھی ٹانگ دِیا۔ تب بادشاہ کا غُصّہ ٹھنڈا ہُؤا۔


اور ہامان اُن کے آگے اپنی شان و شَوکت اور فرزندوں کی کثرت کا قِصّہ کہنے لگا اور کِس کِس طرح بادشاہ نے اُس کی ترقّی کی اور اُس کو اُمرا اور بادشاہی مُلازِموں سے زِیادہ سرفراز کِیا۔


اور رحُبعاؔم ابی سلوؔم کی بیٹی معکاہ کو اپنی سب بِیویوں اور حرموں سے زیادہ پیار کرتا تھا (کیونکہ اُس کی اٹھارہ بِیویاں اور ساٹھ حرمیں تِھیں اور اُس سے اٹھائِیس بیٹے اور ساٹھ بیٹِیاں پَیدا ہُوئِیں)۔


اور میرے سب بیٹوں میں سے (کیونکہ خُداوند نے مُجھے بُہت سے بیٹے دِئے ہیں) اُس نے میرے بیٹے سُلیماؔن کو پسند کِیا تاکہ وہ اِسرائیلؔ پر خُداوند کی سلطنت کے تخت پر بَیٹھے۔


اور سامرِؔیہ میں اخیاؔب کے ستّر بیٹے تھے۔ سو یاہُو نے سامرِؔیہ میں یزرعیل کے امِیروں یعنی بزُرگوں کے پاس اور اُن کے پاس جو اخیاؔب کے بیٹوں کے پالنے والے تھے خط لِکھ بھیجے۔


پِھر اُس نے آنکھیں اُٹھائِیں اور عَورتوں اور بچّوں کو دیکھا اور کہا کہ یہ تیرے ساتھ کَون ہیں؟ اُس نے کہا یہ وہ بچّے ہیں جو خُدا نے تیرے خادِم کو عنایت کِئے ہیں۔


کیونکہ وہ بطالت کے ساتھ آیا اور تارِیکی میں جاتا ہے اور اُس کا نام اندھیرے میں پوشِیدہ رہتا ہے۔


مَیں رَحِم ہی میں کیوں نہ مَر گیا؟ مَیں نے پیٹ سے نِکلتے ہی جان کیوں نہ دے دی؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات