Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 6:11 - کِتابِ مُقادّس

11 چُونکہ بہت سی چِیزیں ہیں جِن سے بطالت فراوان ہوتی ہے پس اِنسان کو کیا فائِدہ ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

11 الفاظ جتنے زِیادہ ہوتے ہیں، معنی اُتنے ہی کم، تو اُس سے کویٔی اِنسان کیوں کر فائدہ اُٹھا سَکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

11 क्योंकि जितनी भी बातें इनसान करे उतना ही ज़्यादा मालूम होगा कि बातिल हैं। इनसान के लिए इसका क्या फ़ायदा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

11 کیونکہ جتنی بھی باتیں انسان کرے اُتنا ہی زیادہ معلوم ہو گا کہ باطل ہیں۔ انسان کے لئے اِس کا کیا فائدہ؟

باب دیکھیں کاپی




واعظ 6:11
13 حوالہ جات  

اُن سب لوگوں کا یعنی اُن سب کا جِن پر وہ حُکمران تھا کُچھ شُمار نہ تھا تَو بھی وہ جو اُس کے بعد اُٹھیں گے اُس سے خُوش نہ ہوں گے۔ یقِیناً یہ بھی بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔


کیونکہ خوابوں کی زِیادتی اور بطالت اور باتوں کی کثرت سے اَیسا ہوتا ہے لیکن تُو خُدا سے ڈر۔


اِفرائِیم ہوا چَرتا ہے۔ وہ پُوربی ہوا کے پِیچھے دَوڑتا ہے۔ وہ مُتواتِر جُھوٹ پر جُھوٹ بولتا اور ظُلم کرتا ہے۔ وہ اسُوریوں سے عہد و پَیمان کرتے اور مِصرؔ کو تیل بھیجتے ہیں۔


کوئی اکیلا ہے اور اُس کے ساتھ کوئی دُوسرا نہیں۔ اُس کے نہ بیٹا ہے نہ بھائی تَو بھی اُس کی ساری مِحنت کی اِنتہا نہیں اور اُس کی آنکھ دَولت سے سیر نہیں ہوتی۔ وہ کہتا ہے مَیں کِس کے لِئے مِحنت کرتا اور اپنی جان کو عَیش سے محرُوم رکھتا ہُوں؟ یہ بھی بُطلان ہے ہاں یہ سخت دُکھ ہے۔


کیونکہ جو کُچھ بنی آدمؔ پر گُذرتا ہے وُہی حَیوان پر گُذرتا ہے۔ ایک ہی حادِثہ دونوں پر گُذرتا ہے جِس طرح یہ مَرتا ہے اُسی طرح وہ مَرتا ہے۔ ہاں سب میں ایک ہی سانس ہے اور اِنسان کو حَیوان پر کُچھ فَوقِیّت نہیں کیونکہ سب بُطلان ہے۔


اِس لِئے غرُور اُن کے گلے کا ہار ہے۔ گویا وہ ظُلم سے مُلبّس ہیں۔


تب مَیں نے دِل میں کہا جَیسا احمق پر حادِثہ ہوتا ہے وَیسا ہی مُجھ پر بھی ہو گا۔ پِھر مَیں کیوں زِیادہ دانِشور ہُؤا؟ سو مَیں نے دِل میں کہا کہ یہ بھی بُطلان ہے۔


جو کُچھ ہُؤا ہے اُس کا نام زمانۂِ قدِیم میں رکھّا گیا اور یہ بھی معلُوم ہے کہ وہ اِنسان ہے اور وہ اُس کے ساتھ جو اُس سے زورآور ہے جھگڑ نہیں سکتا۔


کیونکہ کَون جانتا ہے کہ اِنسان کے لِئے اُس کی زِندگی میں یعنی اُس کی باطِل زِندگی کے تمام ایّام میں جِن کو وہ پرچھائیں کی مانِند بسر کرتا ہے کَون سی چِیز فائِدہ مند ہے؟ کیونکہ اِنسان کو کَون بتا سکتا ہے کہ اُس کے بعد دُنیا میں کیا واقِع ہو گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات