Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 5:16 - کِتابِ مُقادّس

16 اور یہ بھی بلایِ عظِیم ہے کہ ٹِھیک جَیسا وہ آیا تھا وَیسا ہی جائے گا اور اُسے اِس فضُول مِحنت سے کیا حاصِل ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 یہ بھی ایک شدید بُرائی ہے: اِنسان جَیسے آتا ہے وَیسا ہی چلا بھی جاتا ہے، آخِر اُسے کیا فائدہ ہُوا، اُس کی ساری محنت و مشقّت تو ہَوا کو پکڑنے کے برابر ہے؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 यह भी बहुत बुरी बात है कि जिस तरह इनसान आया उसी तरह कूच करके चला भी जाता है। उसे क्या फ़ायदा हुआ है कि उसने हवा के लिए मेहनत-मशक़्क़त की हो?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 یہ بھی بہت بُری بات ہے کہ جس طرح انسان آیا اُسی طرح کوچ کر کے چلا بھی جاتا ہے۔ اُسے کیا فائدہ ہوا ہے کہ اُس نے ہَوا کے لئے محنت مشقت کی ہو؟

باب دیکھیں کاپی




واعظ 5:16
13 حوالہ جات  

اِنسان کو اُس ساری مِحنت سے جو وہ دُنیا میں کرتا ہے کیا حاصِل ہے؟


جو اپنے گھرانے کو دُکھ دیتا ہے ہوا کا وارِث ہو گا اور احمق دانا دِل کا خادِم بنے گا۔


فانی خُوراک کے لِئے مِحنت نہ کرو بلکہ اُس خُوراک کے لِئے جو ہمیشہ کی زِندگی تک باقی رہتی ہے جِسے اِبنِ آدمؔ تُمہیں دے گا کیونکہ باپ یعنی خُدا نے اُسی پر مُہر کی ہے۔


اور آدمی اگر ساری دُنیا کو حاصِل کرے اور اپنی جان کا نُقصان اُٹھائے تو اُسے کیا فائِدہ ہو گا؟


بیشک اُنہوں نے ہوا بوئی۔ وہ گِردباد کاٹیں گے نہ اُس میں ڈنٹھل نِکلے گا نہ اُس کی بالوں سے غلّہ پَیدا ہو گا اور اگر پَیدا ہو بھی تو اجنبی اُسے چٹ کر جائیں گے۔


کاہِنوں نے نہ کہا کہ خُداوند کہاں ہے؟ اور اہلِ شرِیعت نے مُجھے نہ جانا اور چرواہوں نے مُجھ سے سرکشی کی اور نبِیوں نے بعل کے نام سے نبُوّت کی اور اُن چِیزوں کی پَیروی کی جِن سے کُچھ فائِدہ نہیں۔


ہم حامِلہ ہُوئے۔ ہم کو دردِ زِہ لگا پر پَیدا کیا ہُؤا؟ ہوا! ہم نے زمِین پر آزادی کو قائِم نہیں کِیا اور نہ دُنیا میں بسنے والے ہی پَیدا ہُوئے۔


ایک بلایِ عظِیم ہے جِسے مَیں نے دُنیا میں دیکھا یعنی دَولت جِسے اُس کا مالِک اپنے نُقصان کے لِئے رکھ چھوڑتا ہے۔


تُم کنارہ کشی نہ کرنا ورنہ باطِل چِیزوں کی پَیروی کرنے لگو گے جو نہ فاِئدہ پُہنچا سکتی نہ رہائی دے سکتی ہیں اِس لِئے کہ وہ سب باطِل ہیں۔


پس مَیں تُم سے اِلتماس کرتا ہُوں کہ اَیسے لوگوں کے تابِع رہو بلکہ ہر ایک کے جو اِس کام اور مِحنت میں شرِیک ہے۔


پِھر مَیں نے اُن سب کاموں پر جو میرے ہاتھوں نے کِئے تھے اور اُس مشقّت پر جو مَیں نے کام کرنے میں کھینچی تھی نظر کی اور دیکھا کہ سب بُطلان اور ہوا کی چران ہے اور دُنیا میں کُچھ فائِدہ نہیں۔


کام کرنے والے کو اُس سے جِس میں وہ مِحنت کرتا ہے کیا حاصِل ہوتا ہے؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات