Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 3:20 - کِتابِ مُقادّس

20 سب کے سب ایک ہی جگہ جاتے ہیں۔ سب کے سب خاک سے ہیں اور سب کے سب پِھر خاک سے جا مِلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

20 سَب کی مَنزل ایک ہے۔ سَب خاک سے بنے ہیں اَور خاک میں دوبارہ لَوٹ جاتے ہیں۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

20 सब कुछ एक ही जगह चला जाता है, सब कुछ ख़ाक से बना है और सब कुछ दुबारा ख़ाक में मिल जाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

20 سب کچھ ایک ہی جگہ چلا جاتا ہے، سب کچھ خاک سے بنا ہے اور سب کچھ دوبارہ خاک میں مل جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 3:20
20 حوالہ جات  

تُو اپنے مُنہ کے پسِینے کی روٹی کھائے گا جب تک کہ زمِین میں تُو پِھر لَوٹ نہ جائے اِس لِئے کہ تُو اُس سے نِکالا گیا ہے کیونکہ تُو خاک ہے اور خاک میں پِھر لَوٹ جائے گا۔


تو تمام بشر اِکٹّھے فنا ہو جائیں گے اور اِنسان پِھر مِٹّی میں مِل جائے گا۔


اور خاک خاک سے جا مِلے جِس طرح آگے مِلی ہُوئی تھی اور رُوح خُدا کے پاس جِس نے اُسے دِیا تھا واپس جائے۔


جو کام تیرا ہاتھ کرنے کو پائے اُسے مقدُور بھر کر کیونکہ پاتال میں جہاں تُو جاتا ہے نہ کام ہے نہ منصُوبہ۔ نہ عِلم نہ حِکمت۔


ہاں اگرچہ وہ دو ہزار برس تک زِندہ رہے اور اُسے کُچھ راحت نہ ہو۔ کیا سب کے سب ایک ہی جگہ نہیں جاتے؟


کَون جانتا ہے کہ اِنسان کی رُوح اُوپر چڑھتی اور حَیوان کی رُوح زمِین کی طرف نِیچے کو جاتی ہے؟


تُو اپنا چہرہ چِھپا لیتا ہے اور یہ پریشان ہو جاتے ہیں۔ تُو اِن کا دَم روک لیتا ہے اور یہ مَر جاتے ہیں اور پِھر مِٹّی میں مِل جاتے ہیں۔


جَیسے بادل پھٹ کر غائِب ہو جاتا ہے وَیسے ہی وہ جو قبر میں اُترتا ہے پِھر کبھی اُوپر نہیں آتا۔


اور جو خاک میں سو رہے ہیں اُن میں سے بُہتیرے جاگ اُٹھیں گے۔ بعض حیاتِ ابدی کے لِئے اور بعض رُسوائی اور ذِلّتِ ابدی کے لِئے۔


وہ گویا پاتال کا ریوڑ ٹھہرائے گئے ہیں۔ مَوت اُن کی پاسبان ہو گی۔ دِیانت دار صُبح کو اُن پر مُسلّط ہو گا اور اُن کا حُسن پاتال کا لُقمہ ہو کر بے ٹِھکانا ہو گا۔


اگر مَیں اُمّید کرُوں کہ پاتال میرا گھر ہے۔ اگر مَیں نے اندھیرے میں اپنا بِچَھونا بِچھا لِیا ہے۔


اور جب تُو اُسے دیکھ لے گا تو تُو بھی اپنے لوگوں میں اپنے بھائی ہارُون کی طرح جا ملے گا۔


اور اِسمٰعیلؔ کی کُل عُمر ایک سَو سَینتِیس برس کی ہُوئی تب اُس نے دَم چھوڑ دِیا اور وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


تب ابرہامؔ نے دَم چھوڑ دِیا اور خُوب بُڑھاپے میں نِہایت ضعِیف اور پُوری عُمر کا ہو کر وفات پائی اور اپنے لوگوں میں جا مِلا۔


تَو بھی کیا تباہی کے وقت کوئی اپنا ہاتھ نہ بڑھائے گا اور مُصِیبت میں فریاد نہ کرے گا؟


کیونکہ وہ ہماری سرِشت سے واقِف ہے۔ اُسے یاد ہے کہ ہم خاک ہیں۔


ماتم کے گھر میں جانا ضِیافت کے گھر میں داخِل ہونے سے بِہتر ہے کیونکہ سب لوگوں کا انجام یِہی ہے اور جو زِندہ ہے اپنے دِل میں اِس پر سوچے گا۔


لیکن اِنسان مَر کر پڑا رہتا ہے بلکہ اِنسان دَم چھوڑ دیتا ہے اور پِھر وہ کہاں رہا؟


اگر آدمی مَر جائے تو کیا وہ پِھر جِئے گا مَیں اپنی جنگ کے کُل ایّام میں مُنتِظر رہتا جب تک میرا چُھٹکارا نہ ہوتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات