Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 3:13 - کِتابِ مُقادّس

13 اور یہ بھی کہ ہر ایک اِنسان کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت سے فائِدہ اُٹھائے۔ یہ بھی خُدا کی بخشِش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

13 اَور ہر ایک شخص کھائے، پیئے اَور اَپنی تمام محنت و مشقّت کے کاموں کے پھل سے مطمئن رہے۔ یہ بھی خُدا کی طرف سے اِنسانوں کے لیٔے بخشش ہے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

13 क्योंकि अगर कोई खाए पिए और तमाम मेहनत-मशक़्क़त के साथ साथ ख़ुशहाल भी हो तो यह अल्लाह की बख़्शिश है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

13 کیونکہ اگر کوئی کھائے پیئے اور تمام محنت مشقت کے ساتھ ساتھ خوش حال بھی ہو تو یہ اللہ کی بخشش ہے۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 3:13
14 حوالہ جات  

اپنی راہ چلا جا۔ خُوشی سے اپنی روٹی کھا اور خُوش دِلی سے اپنی مَے پی کیونکہ خُدا تیرے اعمال کو قبُول کر چُکا ہے۔


پس اِنسان کے لِئے اِس سے بِہتر کُچھ نہیں کہ وہ کھائے اور پِئے اور اپنی ساری مِحنت کے درمِیان خُوش ہو کر اپنا جی بہلائے۔ مَیں نے دیکھا کہ یہ بھی خُدا کے ہاتھ سے ہے۔


تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادت مند ہو گا۔


کوئی اَیسا ہے کہ خُدا نے اُسے دھن دَولت اور عِزّت بخشی ہے یہاں تک کہ اُس کو کِسی چِیز کی جِسے اُس کا جی چاہتا ہے کمی نہیں تَو بھی خُدا نے اُسے تَوفِیق نہیں دی کہ اُس سے کھائے بلکہ کوئی اجنبی اُسے کھاتا ہے۔ یہ بُطلان اور سخت بِیماری ہے۔


اور وہِیں خُداوند اپنے خُدا کے حضُور کھانا اور اپنے گھرانوں سمیت اپنے ہاتھ کی کمائی کی خُوشی بھی کرنا جِس میں خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو برکت بخشی ہو۔


اور تُو اور لاوی اور جو مُسافِر تیرے درمیان رہتے ہوں سب کے سب مِل کر اُن سب نِعمتوں کے لِئے جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو اور تیرے گھرانے کو بخشا ہو خُوشی کرنا۔


وہ کَون آدمی ہے جو زِندگی کا مُشتاق ہے اور بڑی عُمر چاہتا ہے تاکہ بھلائی دیکھے؟


مَیں نے دِل میں سوچا کہ جِسم کو مَے نوشی سے کیوں کر تازہ کرُوں اور اپنے دِل کو حِکمت کی طرف مائِل رکھُّوں اور کیوں کر حماقت کو پکڑے رہُوں جب تک معلُوم کرُوں کہ بنی آدمؔ کی بِہبُودی کِس بات میں ہے کہ وہ آسمان کے نِیچے عُمر بھر یہی کِیا کریں۔


تب مَیں نے خُرّمی کی تعرِیف کی کیونکہ دُنیا میں اِنسان کے لِئے کوئی چِیز اِس سے بِہتر نہیں کہ کھائے اور پِئے اور خُوش رہے کیونکہ یہ اُس کی مِحنت کے دَوران میں اُس کی زِندگی کے تمام ایّام میں جو خُدا نے دُنیا میں اُسے بخشی اُس کے ساتھ رہے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات