Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 2:16 - کِتابِ مُقادّس

16 کیونکہ نہ دانِشور اور نہ احمق کی یادگار ابد تک رہے گی۔ اِس لِئے کہ آنے والے دِنوں میں سب کُچھ فراموش ہو چُکے گا اور دانِشور کیوں کر احمق کی طرح مَرتا ہے!

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 کیونکہ احمق کی طرح دانِشور آدمی کی یاد بھی طویل عرصہ تک باقی نہ رہے گی؛ اَور آنے والے دِنوں میں دونوں ہی بھُلا دئیے جایٔیں گے۔ احمق کی طرح دانِشور کو بھی مَرنا ہی ہے!

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 क्योंकि अहमक़ की तरह दानिशमंद की याद भी हमेशा तक नहीं रहेगी। आनेवाले दिनों में सबकी याद मिट जाएगी। अहमक़ की तरह दानिशमंद को भी मरना ही है!

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 کیونکہ احمق کی طرح دانش مند کی یاد بھی ہمیشہ تک نہیں رہے گی۔ آنے والے دنوں میں سب کی یاد مٹ جائے گی۔ احمق کی طرح دانش مند کو بھی مرنا ہی ہے!

باب دیکھیں کاپی




واعظ 2:16
17 حوالہ جات  

اگلوں کی کوئی یادگار نہیں اور آنے والوں کی اپنے بعد کے لوگوں کے درمِیان کوئی یاد نہ ہو گی۔


کیونکہ زِندہ جانتے ہیں کہ وہ مَریں گے پر مُردے کُچھ بھی نہیں جانتے اور اُن کے لِئے اَور کُچھ اجر نہیں کیونکہ اُن کی یاد جاتی رہی ہے۔


کیا تیرے عجائِب کو اندھیرے میں پہچانیں گے اور تیری صداقت کو فراموشی کی سرزمِین میں؟


تب مِصرؔ میں ایک نیا بادشاہ ہُؤا جو یُوسفؔ کو نہیں جانتا تھا۔


اور جِس طرح آدمِیوں کے لِئے ایک بار مَرنا اور اُس کے بعد عدالت کا ہونا مُقرّر ہے۔


تب خُدا ترسوں نے آپس میں گُفتگُو کی اور خُداوند نے مُتوجّہِ ہو کر سُنا اور اُن کے لِئے جو خُداوند سے ڈرتے اور اُس کے نام کو یاد کرتے تھے اُس کے حضُور یادگار کا دفتر لِکھا گیا۔


کیونکہ دانِش مند کو احمق پر کیا فضِیلت ہے؟ اور مِسکِین کو جو زِندوں کے سامنے چلنا جانتا ہے کیا حاصِل ہے؟


دانِشور اپنی آنکھیں اپنے سر میں رکھتا ہے پر احمق اندھیرے میں چلتا ہے۔ تَو بھی مَیں جان گیا کہ ایک ہی حادِثہ اُن سب پر گُذرتا ہے۔


کہ ہوا اُس پر چلی اور وہ نہیں اور اُس کی جگہ اُسے پِھر نہ دیکھے گی۔


کیونکہ وہ دیکھتا ہے کہ دانِش مند مَر جاتے ہیں۔ بیوُقُوف و حَیوان خصلت باہم ہلاک ہوتے ہیں اور اپنی دَولت اَوروں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں۔


اور بادشاہ نے ابنیر پر یہ مرثِیہ کہا۔ کیا ابنیر کو اَیسا ہی مَرنا تھا جَیسے احمق مَرتا ہے؟


اور یُوسفؔ اور اُس کے سب بھائی اور اُس پُشت کے سب لوگ مَر مِٹے۔


تب مَیں نے دِل میں کہا جَیسا احمق پر حادِثہ ہوتا ہے وَیسا ہی مُجھ پر بھی ہو گا۔ پِھر مَیں کیوں زِیادہ دانِشور ہُؤا؟ سو مَیں نے دِل میں کہا کہ یہ بھی بُطلان ہے۔


ماتم کے گھر میں جانا ضِیافت کے گھر میں داخِل ہونے سے بِہتر ہے کیونکہ سب لوگوں کا انجام یِہی ہے اور جو زِندہ ہے اپنے دِل میں اِس پر سوچے گا۔


اِس کے عِلاوہ مَیں نے دیکھا کہ شرِیر گاڑے گئے۔ اور لوگ بھی آئے اور راست باز پاک مقام سے نِکلے اور اپنے شہر میں فراموش ہو گئے۔ یہ بھی بُطلان ہے۔


مگر اُس شہر میں ایک کنگال دانِشور مَرد پایا گیا اور اُس نے اپنی حِکمت سے اُس شہر کو بچا لِیا تَو بھی کِسی شخص نے اِس مِسکِین مَرد کو یاد نہ کِیا۔


ہوشیار کی حِکمت یہ ہے کہ اپنی راہ پہچانے لیکن احمقوں کی حماقت دھوکا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات