Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 11:10 - کِتابِ مُقادّس

10 پس غم کو اپنے دِل سے دُور کر اور بدی اپنے جِسم سے نِکال ڈال کیونکہ لڑکپن اور جوانی دونوں باطِل ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 پس غم کو اَپنے دِل سے دُور کرو اَور اَپنے جِسم کی تکلیفوں کو نکال دو، کیونکہ جَوانی اَور جوشِ جَوانی دونوں باطِل ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 चुनाँचे अपने दिल से रंजीदगी और अपने जिस्म से दुख-दर्द दूर रख, क्योंकि जवानी और काले बाल दम-भर के ही हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 چنانچہ اپنے دل سے رنجیدگی اور اپنے جسم سے دُکھ درد دُور رکھ، کیونکہ جوانی اور کالے بال دم بھر کے ہی ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




واعظ 11:10
14 حوالہ جات  

پس اَے عزِیزو! چُونکہ ہم سے اَیسے وعدے کِئے گئے آؤ ہم اپنے آپ کو ہر طرح کی جِسمانی اور رُوحانی آلُودگی سے پاک کریں اور خُدا کے خَوف کے ساتھ پاکِیزگی کو کمال تک پُہنچائیں۔


جوانی کی خواہِشوں سے بھاگ اور جو پاک دِل کے ساتھ خُداوند سے دُعا کرتے ہیں اُن کے ساتھ راست بازی اور اِیمان اور مُحبّت اور صُلح کا طالِب ہو۔


اور اپنی جوانی کے دِنوں میں اپنے خالِق کو یاد کر جبکہ بُرے دِن ہنُوز نہیں آئے اور وہ برس نزدِیک نہیں ہُوئے جِن میں تُو کہے گا کہ اِن سے مُجھے کُچھ خُوشی نہیں۔


مَیں نے سب کاموں پر جو دُنیا میں کِئے جاتے ہیں نظر کی اور دیکھو یہ سب کُچھ بُطلان اور ہوا کی چران ہے۔


باطِل ہی باطِل واعِظ کہتا ہے باطِل ہی باطِل۔ سب کُچھ باطِل ہے۔


دیکھ! تُو نے میری عُمر بالِشت بھر کی رکھّی ہے اور میری زِندگی تیرے حضُور بے حقِیقت ہے۔ یقِیناً ہر اِنسان بہترین حالت میں بھی بِالکُل بے ثبات ہے (سِلاہ)


اُس کی ہڈِّیاں اُس کی جوانی سے پُر ہیں پر وہ اُس کے ساتھ خاک میں مِل جائے گی۔


کیونکہ تُو میرے خِلاف تلخ باتیں لِکھتا ہے اور میری جوانی کی بدکارِیاں مُجھ پر واپس لاتا ہے۔


میری جوانی کی خطاؤں اور میرے گُناہوں کو یاد نہ کر۔ اَے خُداوند! اپنی نیکی کی خاطِر اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھے یاد فرما۔


حماقت لڑکے کے دِل سے وابستہ ہے لیکن تربِیّت کی چھڑی اُس کو اُس سے دُور کر دے گی۔


لیکن بے ہُودہ آدمی سمجھ سے خالی ہوتا ہے بلکہ اِنسان گورخر کے بچّہ کی طرح پَیدا ہوتا ہے۔


در حقِیقت اِنسان سایہ کی طرح چلتا پِھرتا ہے۔ یقِیناً وہ فضُول گھبراتے ہیں۔ وہ ذخِیرہ کرتا ہے اور یہ نہیں جانتا کہ اُسے کَون لے گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات