Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




واعظ 10:14 - کِتابِ مُقادّس

14 احمق بھی بُہت سی باتیں بناتا ہے پر آدمی نہیں بتا سکتا ہے کہ کیا ہو گا اور جو کُچھ اُس کے بعد ہو گا اُسے کَون سمجھا سکتا ہے؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور احمق بہت باتیں بناتا ہے۔ کویٔی اِنسان نہیں جانتا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ کون اُسے بتا سَکتا ہے کہ اُس کے بعد کیا ہوگا؟

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 ऐसा शख़्स बातें करने से बाज़ नहीं आता, गो इनसान मुस्तक़बिल के बारे में कुछ नहीं जानता। कौन उसे बता सकता है कि उसके बाद क्या कुछ होगा?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ایسا شخص باتیں کرنے سے باز نہیں آتا، گو انسان مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ کون اُسے بتا سکتا ہے کہ اُس کے بعد کیا کچھ ہو گا؟

باب دیکھیں کاپی




واعظ 10:14
13 حوالہ جات  

داناؤں کی زُبان عِلم کا درُست بیان کرتی ہے۔ پر احمقوں کا مُنہ حماقت اُگلتا ہے۔


کیونکہ جو کُچھ ہو گا اُس کو معلُوم نہیں اور کَون اُسے بتا سکتا ہے کہ کیونکر ہو گا؟


کیونکہ کَون جانتا ہے کہ اِنسان کے لِئے اُس کی زِندگی میں یعنی اُس کی باطِل زِندگی کے تمام ایّام میں جِن کو وہ پرچھائیں کی مانِند بسر کرتا ہے کَون سی چِیز فائِدہ مند ہے؟ کیونکہ اِنسان کو کَون بتا سکتا ہے کہ اُس کے بعد دُنیا میں کیا واقِع ہو گا؟


کیونکہ کام کی کثرت کے باعِث سے خواب دیکھا جاتا ہے اور احمق کی آواز باتوں کی کثرت ہوتی ہے۔


پس مَیں نے دیکھا کہ اِنسان کے لِئے اِس سے بِہتر کُچھ نہیں کہ وہ اپنے کاروبار میں خُوش رہے اِس لِئے کہ اُس کا بخرہ یِہی ہے کیونکہ کَون اُسے واپس لائے گا کہ جو کُچھ اُس کے بعد ہو گا دیکھ لے۔


کلام کی کثرت خطا سے خالی نہیں لیکن ہونٹوں کو قابُو میں رکھنے والا دانا ہے۔


اِس لِئے ایُّوب خُود بِینی کے سبب سے اپنا مُنہ کھولتا ہے اور نادانی سے باتیں بناتا ہے۔


اِس لِئے کہ وہ اپنے گُناہ پر بغاوت کو بڑھاتا ہے۔ وہ ہمارے درمِیان تالِیاں بجاتا ہے اور خُدا کے خِلاف بُہت باتیں بناتا ہے۔


اِقبال مندی کے دِن خُوشی میں مشغُول ہو پر مُصِیبت کے دِن میں سوچ بلکہ خُدا نے اِس کو اُس کے مُقابِل بنار کھّا ہے تاکہ اِنسان اپنے بعد کی کِسی بات کو دریافت نہ کر سکے۔


اِن سب باتوں پر مَیں نے دِل سے غَور کِیا اور سب حال کی تفتِیش کی اور معلُوم ہُؤا کہ صادِق اور دانِش مند اور اُن کے کام خُدا کے ہاتھ میں ہیں۔ سب کُچھ اِنسان کے سامنے ہے لیکن وہ نہ مُحبّت جانتا ہے نہ عداوت۔


احمق کی مِحنت اُسے تھکاتی ہے کیونکہ وہ شہر کو جانا بھی نہیں جانتا۔


اِسی طرح تُم نے میرے خِلاف اپنی زُبان سے لاف زنی کی اور میرے مُقابِل زِیادہ گوئی کی ہے جو مَیں سُن چُکا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات