Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 8:7 - کِتابِ مُقادّس

7 کیونکہ خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو ایک اچھّے مُلک میں لِئے جاتا ہے۔ وہ پانی کی ندیوں اور اَیسے چشموں اور سوتوں کا مُلک ہے جو وادِیوں اور پہاڑوں سے پُھوٹ کر نِکلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں ایک بہترین مُلک میں لے جا رہے ہیں جو قُدرتی نالوں اَور پانی کے دریاؤں اَور گہرے چشموں کا مُلک ہے جو وادیوں اَور پہاڑوں میں سے پھوٹ کر نکلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 क्योंकि वह तुझे एक बेहतरीन मुल्क में ले जा रहा है जिसमें नहरें और ऐसे चश्मे हैं जो पहाड़ियों और वादियों की ज़मीन से फूट निकलते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 کیونکہ وہ تجھے ایک بہترین ملک میں لے جا رہا ہے جس میں نہریں اور ایسے چشمے ہیں جو پہاڑیوں اور وادیوں کی زمین سے پھوٹ نکلتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 8:7
17 حوالہ جات  

اور مَیں اُترا ہُوں کہ اُن کو مِصریوں کے ہاتھ سے چُھڑاؤُں اور اُس مُلک سے نِکال کر اُن کو ایک اچھّے اور وسِیع مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے یعنی کنعانیوں اور حِتّیوں اور اموریوں اور فرزّیوں اور حوّیوں اور یبوسِیوں کے مُلک میں پُہنچاؤُں۔


جِس دِن مَیں نے اُن سے قَسم کھائی تاکہ اُن کو مُلکِ مِصرؔ سے اُس مُلک میں لاؤُں جو مَیں نے اُن کے لِئے دیکھ کر ٹھہرایا تھا جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور جو تمام مُمالِک کی شَوکت ہے۔


وہ اپنا جوان گدھا انگُور کے درخت سے اور اپنی گدھی کا بچّہ اعلےٰ درجہ کے انگُور کے درخت سے باندھا کرے گا۔ وہ اپنا لِباس مَے میں اور اپنی پوشاک آبِ انگُور میں دھویا کرے گا


سو تُو خُداوند اپنے خُدا کی راہوں پر چلنے اور اُس کا خَوف ماننے کے لِئے اُس کے حُکموں پر عمل کرنا۔


وہ اَیسا مُلک ہے جہاں گیہُوں اور جَو اور انگُور اور انجِیر کے درخت اور انار ہوتے ہیں۔ وہ اَیسا مُلک ہے جہاں رَوغن دار زَیتُون اور شہد بھی ہے۔


جب تک مَیں آ کر تُم کو اَیسے مُلک میں نہ لے جاؤُں جو تُمہارے مُلک کی طرح غلّہ اور مَے کا مُلک۔ روٹی اور تاکِستانوں کا مُلک۔ زَیتُونی تیل اور شہد کا مُلک ہے تاکہ تُم جِیتے رہو اور مَر نہ جاؤ۔ سو حِزقیاؔہ کی نہ سُننا جب وہ تُم کو یہ ترغِیب دے کہ خُداوند ہم کو چُھڑائے گا۔


اور اُنہوں نے اُس سہانے مُلک کو حقِیر جانا اور اُس کے قَول کا یقِین نہ کِیا۔


اور مَیں تُم کو باغوں والی زمِین میں لایا کہ تُم اُس کے میوے اور اُس کے اچّھے پَھل کھاؤ لیکن جب تُم داخِل ہُوئے تو تُم نے میری زمِین کو ناپاک کر دِیا اور میری مِیراث کو مکرُوہ بنایا۔


اور وہ اُس سرزمِین میں سے بِیج لے گیا اور اُسے زرخیز زمِین میں بویا۔ اُس نے اُسے آبِ فراوان کے کنارے بید کے درخت کی طرح لگایا۔


اگر تُم چلے تو ایک مُطمِئن قَوم کے پاس پُہنچو گے اور وہ مُلک وسِیع ہے کیونکہ خُدا نے اُسے تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ وہ اَیسی جگہ ہے جِس میں دُنیا کی کِسی چِیز کی کمی نہیں۔


وہ وادیوں میں چشمے جاری کرتا ہے جو پہاڑوں میں بہتے ہیں۔


اب مَیں اپنے محبُوب کے لِئے اپنے محبُوب کا ایک گِیت اُس کے تاکِستان کی بابت گاؤُں گا۔ میرے محبُوب کا تاکِستان ایک زرخیز پہاڑ پر تھا۔


جب تک کہ مَیں آ کر تُم کو اَیسے مُلک میں نہ لے جاؤُں جو تُمہارے مُلک کی مانِند غلّہ اور مَے کا مُلک۔ روٹی اور تاکِستانوں کا مُلک ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات