Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 7:18 - کِتابِ مُقادّس

18 تَو بھی تُو اُن سے نہ ڈرنا بلکہ جو کُچھ خُداوند تیرے خُدا نے فرِعونؔ اور سارے مِصرؔ سے کِیا اُسے خُوب یاد رکھنا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

18 تو بھی اُن سے مت ڈرنا۔ بَلکہ جو کچھ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے فَرعوہؔ اَور مُلک کے مِصریوں کے ساتھ کیا اُسے ضروُر یاد رکھنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

18 तो भी उनसे न डर। वही कुछ ज़हन में रख जो रब तेरे ख़ुदा ने फ़िरौन और पूरे मिसर के साथ किया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

18 توبھی اُن سے نہ ڈر۔ وہی کچھ ذہن میں رکھ جو رب تیرے خدا نے فرعون اور پورے مصر کے ساتھ کیا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 7:18
25 حوالہ جات  

اُن عجِیب کاموں کو جو اُس نے کِئے۔ اُس کے عجائِب اور مُنہ کے احکام کو یاد رکھّو۔


تُو مضبُوط ہو جا اور حَوصلہ رکھ۔ مت ڈر اور نہ اُن سے خَوف کھا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا خُود ہی تیرے ساتھ جاتا ہے۔ وہ تُجھ سے دست بردار نہیں ہو گا اور نہ تُجھ کو چھوڑے گا۔


مَیں خُداوند کے کاموں کا ذِکر کرُوں گا کیونکہ مُجھے تیرے قدِیم عجائِب یاد آئیں گے۔


تب مَیں نے تُم کو کہا کہ خَوف زدہ مت ہو اور نہ اُن سے ڈرو۔


اور اُس کے کاموں کو اور اُس کے عجائِب کو جو اُس نے اُن کو دِکھائے تھے بُھول گئے۔


جِدعوؔن نے اُس سے کہا اَے میرے مالِک! اگر خُداوند ہی ہمارے ساتھ ہے تو ہم پر یہ سب حادِثے کیوں گُذرے اور اُس کے وہ سب عجِیب کام کہاں گئے جِن کا ذِکر ہمارے باپ دادا ہم سے یُوں کرتے تھے کہ کیا خُداوند ہی ہم کو مِصرؔ سے نہیں نِکال لایا؟ پر اب تو خُداوند نے ہم کو چھوڑ دِیا اور ہم کو مِدیانیوں کے ہاتھ میں کر دِیا۔


اور جَیسا ہم نے حسبونؔ کے بادشاہ سِیحوؔن کے ہاں کِیا وَیسا ہی اِن سب آباد شہروں کو مع عَورتوں اور بچّوں کے بِالکُل نابُود کر ڈالا۔


جب تُو اپنے دُشمنوں سے جنگ کرنے کو جائے اور گھوڑوں اور رتھوں اور اپنے سے بڑی فَوج کو دیکھے تو اُن سے ڈر نہ جانا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا تیرے ساتھ ہے۔


اور بِنیمِینؔ کے قبِیلہ سے رفُوؔ کا بیٹا فَلتیؔ۔


اور خُداوند نے مُوسیٰ سے کہا اُس سے مت ڈر کیونکہ مَیں نے اُسے اور اُس کے سارے لشکر کو اور اُس کے مُلک کو تیرے حوالہ کر دِیا ہے۔ سو جَیسا تُو نے امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے ساتھ جو حسبوؔن میں رہتا تھا کِیا ہے وَیسا ہی اِس کے ساتھ بھی کرنا۔


دیکھ اُس مُلک کو خُداوند تیرے خُدا نے تیرے سامنے کر دِیا ہے۔ سو تُو جا اور جَیسا خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تُجھ سے کہا ہے تُو اُس پر قبضہ کر اور نہ خَوف کھا نہ ہراسان ہو۔


خُداوند تُمہارا خُدا جو تُمہارے آگے آگے چلتا ہے وُہی تُمہاری طرف سے جنگ کرے گا جَیسے اُس نے تُمہاری خاطِر مِصرؔ میں تُمہاری آنکھوں کے سامنے سب کُچھ کِیا۔


اور خُداوند اُن کو تُم سے شِکست دِلائے گا اور تُم اُن سے اُن سب حُکموں کے مُطابِق پیش آنا جو مَیں نے تُم کو دِئے ہیں۔


اور خُداوند نے یشُوؔع سے کہا خَوف نہ کھا اور نہ ہِراسان ہو۔ سب جنگی مَردوں کو ساتھ لے اور اُٹھ کر عی پر چڑھائی کر۔ دیکھ مَیں نے عی کے بادشاہ اور اُس کی رعیّت اور اُس کے شہر اور اُس کے عِلاقہ کو تیرے قبضہ میں کر دِیا ہے۔


مَیں تیری ساری صنعت پر دِھیان کرُوں گا اور تیرے کاموں کو سوچُوں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات