Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 7:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور خُداوند ہر قِسم کی بیماری تُجھ سے دُور کرے گا اور مِصرؔ کے اُن بُرے روگوں کو جِن سے تُو واقِف ہے تُجھ کو لگنے نہ دے گا بلکہ اُن کو اُن پر جو تُجھ سے عداوت رکھتے ہیں نازِل کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 یَاہوِہ تُمہیں ہر بیماری سے محفوظ رکھّیں گے۔ وہ تُم پر اَیسی ہولناک بیماریاں نازل نہ کریں گے جِن سے تُم مِصر میں واقف تھے۔ لیکن وہ اُنہیں اُن سَب پر نازل کریں گے جو تُم سے عداوت رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 रब हर बीमारी को तुझसे दूर रखेगा। वह तुझमें वह ख़तरनाक वबाएँ फैलने नहीं देगा जिनसे तू मिसर में वाक़िफ़ हुआ बल्कि उन्हें उनमें फैलाएगा जो तुझसे नफ़रत रखते हैं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 رب ہر بیماری کو تجھ سے دُور رکھے گا۔ وہ تجھ میں وہ خطرناک وبائیں پھیلنے نہیں دے گا جن سے تُو مصر میں واقف ہوا بلکہ اُنہیں اُن میں پھیلائے گا جو تجھ سے نفرت رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 7:15
9 حوالہ جات  

کہ اگر تُو دِل لگا کر خُداوند اپنے خُدا کی بات سُنے اور وہی کام کرے جو اُس کی نظر میں بھلا ہے اور اُس کے حُکموں کو مانے اور اُس کے آئین پر عمل کرے تو مَیں اُن بیمارِیوں میں سے جو مَیں نے مِصریوں پر بھیجیں تُجھ پر کوئی نہ بھیجُوں گا کیونکہ مَیں خُداوند تیرا شافی ہُوں۔


اور مِصرؔ کے سب روگ جِن سے تُو ڈرتا تھا تُجھ کو لگائے گا اور وہ تُجھ کو لگے رہیں گے۔


خُداوند تُجھ کو مِصرؔ کے پھوڑوں اور بواسِیر اور کُھجلی اور خارِش میں اَیسا مُبتلا کرے گا کہ تُو کبھی اچھّا بھی نہیں ہونے کا۔


اور جادُوگر پھوڑوں کے سبب سے مُوسیٰؔ کے آگے کھڑے نہ رہ سکے کیونکہ جادُوگروں اور سب مِصریوں کے پھوڑے نِکلے ہُوئے تھے۔


اور تُم خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت کرنا تب وہ تیری روٹی اور پانی پر برکت دے گا اور مَیں تیرے بِیچ سے بیماری کو دُور کر دُوں گا۔


اور خُداوند تیرا خُدا یہ سب لَعنتیں تیرے دُشمنوں اور کِینہ رکھنے والوں پر جِنہوں نے تُجھ کو ستایا نازِل کرے گا۔


تُجھ پر کوئی آفت نہیں آئے گی اور کوئی وبا تیرے خَیمہ کے نزدِیک نہ پُہنچے گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات