Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 4:5 - کِتابِ مُقادّس

5 دیکھو! جَیسا خُداوند میرے خُدا نے مُجھے حُکم دِیا اُس کے مُطابِق مَیں نے تُم کو آئِین اور احکام سِکھا دِئے ہیں تاکہ اُس مُلک میں اُن پر عمل کرو جِس پر قبضہ کرنے کے لِئے جا رہے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 دیکھو مَیں نے یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُکم کے مُطابق تُمہیں قوانین اَور آئین سِکھا دئیے ہیں تاکہ تُم اُس مُلک میں اُن پر عَمل کرو جِس پر قبضہ کرنے جا رہے ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 मैंने तुम्हें तमाम अहकाम यों सिखा दिए हैं जिस तरह रब मेरे ख़ुदा ने मुझे बताया। क्योंकि लाज़िम है कि तुम उस मुल्क में इनके ताबे रहो जिस पर तुम क़ब्ज़ा करनेवाले हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 مَیں نے تمہیں تمام احکام یوں سکھا دیئے ہیں جس طرح رب میرے خدا نے مجھے بتایا۔ کیونکہ لازم ہے کہ تم اُس ملک میں اِن کے تابع رہو جس پر تم قبضہ کرنے والے ہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 4:5
24 حوالہ جات  

اور اُن کو یہ تعلِیم دو کہ اُن سب باتوں پر عمل کریں جِن کا مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اور دیکھو مَیں دُنیا کے آخِر تک ہمیشہ تُمہارے ساتھ ہُوں۔


مُوسیٰ تو اُس کے سارے گھر میں خادِم کی طرح دِیانت دار رہا تاکہ آیندہ بیان ہونے والی باتوں کی گواہی دے۔


اور اب اَے اِسرائیلیو! جو آئِین اور احکام مَیں تُم کو سِکھاتا ہُوں تُم اُن پر عمل کرنے کے لِئے اُن کو سُن لو تاکہ تُم زِندہ رہو اور اُس مُلک میں جِسے خُداوند تُمہارے باپ دادا کا خُدا تُم کو دیتا ہے داخِل ہو کر اُس پر قبضہ کر لو۔


کیونکہ مَیں خُدا کی ساری مرضی تُم سے پُورے طَور پر بیان کرنے سے نہ جِھجکا۔


چُنانچہ مَیں نے سب سے پہلے تُم کو وُہی بات پُہنچا دی جو مُجھے پُہنچی تھی کہ مسِیح کِتابِ مُقدّس کے مُطابِق ہمارے گُناہوں کے لِئے مُؤا۔


پس آدمی اپنے آپ کو آزما لے اور اِسی طرح اُس روٹی میں سے کھائے اور اُس پیالے میں سے پِئے۔


اور تُو رسُوم اور شرِیعت کی باتیں اِن کو سِکھایا کر اور جِس راستہ اِن کو چلنا اور جو کام اِن کو کرنا ہو وہ اِن کو بتایا کر۔


جِس کا حُکم خُداوند نے مُوسیٰؔ کو اُس دِن کوہِ سِینا ؔپر دِیا جِس دِن اُس نے بنی اِسرائیل کو فرمایا کہ سِینا ؔکے بیابان میں خُداوند کے حضُور اپنی قُربانی گُذرانیں۔


یہ وہ شرِیعت اور احکام اور قوانِین ہیں جو خُداوند نے کوہِ سِیناؔ پر اپنے اور بنی اِسرائیل کے درمِیان مُوسیٰؔ کی معرفت مُقرّر کِئے۔


جو احکام خُداوند نے کوہِ سِیناؔ پر بنی اِسرائیل کے لِئے مُوسیٰؔ کو دِئے وہ یِہی ہیں۔


جِس بات کا مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اُس میں نہ تو کُچھ بڑھانا اور نہ کُچھ گھٹانا تاکہ تُم خُداوند اپنے خُدا کے احکام کو جو مَیں تُم کو بتاتا ہُوں مان سکو۔


پر تُم جو خُداوند اپنے خُدا سے لِپٹے رہے ہو سب کے سب آج تک زِندہ ہو۔


اَے خُدا! تُو مُجھے بچپن سے سِکھاتا آیا ہے اور مَیں اب تک تیرے عجائِب کا بیان کرتا رہا ہُوں۔


تُم میری شرِیعتوں کو ماننا۔ تُو اپنے چَوپایوں کو غَیر جِنس سے بھروانے نہ دینا اور اپنے کھیت میں دو قِسم کے بِیج ایک ساتھ نہ بونا اور نہ تُجھ پر دو قِسم کے مِلے جُلے تار کا کپڑا ہو۔


سو تُو اُس کے آئِین اور احکام کو جو مَیں تُجھ کو آج بتاتا ہُوں ماننا تاکہ تیرا اور تیرے بعد تیری اَولاد کا بھلا ہو اور ہمیشہ اُس مُلک میں جو خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے تیری عُمر دراز ہو۔


پِھر مُوسیٰؔ نے سب اِسرائیلِیوں کو بُلوا کر اُن کو کہا اَے اِسرائیلِیو! تُم اُن آئِین اور احکام کو سُن لو جِن کو مَیں آج تُم کو سُناتا ہُوں تاکہ تُم اُن کو سِیکھ کر اُن پر عمل کرو۔


یہ وہ فرمان اور آئِین اور احکام ہیں جِن کو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُم کو سِکھانے کا حُکم دِیا ہے تاکہ تُم اُن پر اُس مُلک میں عمل کرو جِس پر قبضہ کرنے کے لِئے پار جانے کو ہو۔


اِس لِئے جو فرمان اور آئِین اور احکام مَیں آج کے دِن تُجھ کو بتاتا ہُوں تُو اُن کو ماننا اور اُن پر عمل کرنا۔


سو خبردار رہنا کہ کہِیں اَیسا نہ ہو کہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو بُھول کر اُس کے فرمانوں اور حُکموں اور آئِین کو جِن کو آج مَیں تُجھ کو سُناتا ہُوں ماننا چھوڑ دے۔


سو تُم اِحتیاط کر کے اُن سب آئِین اور احکام پر عمل کرنا جِن کو مَیں آج تُمہارے سامنے پیش کرتا ہُوں۔


پِھر خُداوند نے مُجھے فرمایا کہ یہُوداؔہ کے شہروں میں اور یروشلیِم کے کُوچوں میں اِن سب باتوں کی مُنادی کر اور کہہ کہ اِس عہد کی باتیں سُنو اور اُن پر عمل کرو۔


اور مَیں نے اپنے آئِین اُن کو دِئے اور اپنے احکام اُن کو سِکھائے کہ اِنسان اُن پر عمل کرنے سے زِندہ رہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات