Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 4:46 - کِتابِ مُقادّس

46 یَردن ؔکے پار اُس وادی میں جو بَیت فغُورؔ کے مُقابِل ہے کہہ سُنایا یعنی امورِیوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے مُلک میں جو حسبون ؔمیں رہتا تھا جِسے مُوسیٰؔ اور بنی اِسرائیل نے مُلکِ مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد مارا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

46 اَور یردنؔ کے مشرق میں بیت پعورؔ کے نزدیک کی وادی میں ٹھہرے تھے جو امُوریوں کے بادشاہ سیحونؔ کے مُلک میں ہے جو حِشبونؔ پر حُکمراں تھا اَور جسے مَوشہ اَور بنی اِسرائیل نے مِصر سے نکل آنے کے بعد شِکست دی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

46 दरियाए-यरदन के मशरिक़ी किनारे पर थे। बैत-फ़ग़ूर उनके मुक़ाबिल था, और वह अमोरी बादशाह सीहोन के मुल्क में ख़ैमाज़न थे। सीहोन की रिहाइश हसबोन में थी और उसे इसराईलियों से शिकस्त हुई थी जब वह मूसा की राहनुमाई में मिसर से निकल आए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

46 دریائے یردن کے مشرقی کنارے پر تھے۔ بیت فغور اُن کے مقابل تھا، اور وہ اموری بادشاہ سیحون کے ملک میں خیمہ زن تھے۔ سیحون کی رہائش حسبون میں تھی اور اُسے اسرائیلیوں سے شکست ہوئی تھی جب وہ موسیٰ کی راہنمائی میں مصر سے نکل آئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 4:46
14 حوالہ جات  

چُنانچہ ہم اُس وادی میں جو بَیت فغُور ہے ٹھہرے رہے۔


اور پِھر اُس کے مُلک کو اور بسنؔ کے بادشاہ عوج ؔکے مُلک کو اپنے قبضہ میں کر لِیا۔ امورِیوں کے اِن دونوں بادشاہوں کا یہ مُلک یَردنؔ پار مشرِق کی طرف۔


یُوں ہم نے اُس وقت امورِیوں کے دونوں بادشاہوں کے ہاتھ سے جو یَردنؔ پار رہتے تھے اُن کا مُلک وادیِ ارنونؔ سے کوہِ حرمُوؔن تک لے لِیا۔


اور ہم اُن میں شامِل ہو کر یَردن کے اُس پار یا اُس سے آگے مِیراث نہ لیں گے کیونکہ ہماری مِیراث یَردن کے اِس پار مشرِق کی طرف ہم کو مِل گئی۔


یہ وُہی باتیں ہیں جو مُوسیٰؔ نے یَردِنؔ کے اُس پار بیابان میں یعنی اُس مَیدان میں جو سُوفؔ کے مُقابِل اور فارانؔ اور طوفلؔ اور لابنؔ اور حصِیراتؔ اور دِیذہبؔ کے درمِیان ہے سب اِسرائیلِیوں سے کہِیں۔


یِہی وہ شہادتیں اور آئِین اور احکام ہیں جِن کو مُوسیٰ ؔنے بنی اِسرائیل کو اُن کے مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد۔


اور اُس نے اُسے موآب کی ایک وادی میں بَیت فغُور کے مُقابِل دفن کِیا پر آج تک کِسی آدمی کو اُس کی قبر معلُوم نہیں۔


چُنانچہ اُنہوں نے اُس کو اور اُس کے بیٹوں اور سب لوگوں کو یہاں تک مارا کہ اُس کا کوئی باقی نہ رہا اور اُس کے مُلک کو اپنے قبضہ میں کر لِیا۔ موآب کا بادشاہ بلعام کو بُلواتا ہے


اُس مُلک کے وہ بادشاہ جِن کو بنی اِسرائیل نے قتل کر کے اُن کے مُلک پر یَردن کے اُس پار مشرِق کی طرف ارنوؔن کی وادی سے لے کر کوہِ حرمُوؔن تک اور تمام مشرِقی مَیدان پر قبضہ کر لِیا یہ ہیں۔


اور مَیں نے تُمہارے آگے زنبُوروں کو بھیجا جِنہوں نے دونوں اموری بادشاہوں کو تُمہارے سامنے سے بھگا دِیا۔ یہ نہ تُمہاری تلوار اور نہ تُمہاری کمان سے ہُؤا۔


اِس کے سِوا تُو نے اُن کو مُملکتیں اور اُمّتیں بخشِیں جِن کو تُو نے اُن کے حِصّوں کے مُطابِق اُن کو بانٹ دِیا۔ چُنانچہ وہ سِیحُوؔن کے مُلک اور شاہِ حسبوؔن کے مُلک اور بسن کے بادشاہ عوج کے مُلک پر قابِض ہُوئے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات