Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 34:7 - کِتابِ مُقادّس

7 اور مُوسیٰ اپنی وفات کے وقت ایک سَو بِیس برس کا تھا اور نہ تو اُس کی آنکھ دُھندلانے پائی اور نہ اُس کی طبعی قُوّت کم ہُوئی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 مَوشہ اَپنی وفات کے وقت ایک سَو بیس سال کے تھے، پھر بھی نہ تو اُن کی آنکھیں دھُندھلی ہُوئیں تھیں اَور نہ اُن کی قُوّت میں کویٔی کمی آئی تھی۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 अपनी वफ़ात के वक़्त मूसा 120 साल का था। आख़िर तक न उस की आँखें धुँधलाईं, न उस की ताक़त कम हुई।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 اپنی وفات کے وقت موسیٰ 120 سال کا تھا۔ آخر تک نہ اُس کی آنکھیں دُھندلائیں، نہ اُس کی طاقت کم ہوئی۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 34:7
11 حوالہ جات  

اور اُن کو کہا کہ مَیں تو آج کے دِن ایک سَو بیس برس کا ہُوں۔ مَیں اب چل پِھر نہیں سکتا اور خُداوند نے مُجھ سے کہا ہے کہ تُو اِس یَردن پار نہیں جائے گا۔


جب اِضحاقؔ ضعِیف ہو گیا اور اُس کی آنکھیں اَیسی دُھندلا گئیِں کہ اُسے دِکھائی نہ دیتا تھا تو اُس نے اپنے بڑے بیٹے عیسوؔ کو بُلایا اور کہا اَے میرے بیٹے! اُس نے کہا مَیں حاضِر ہُوں۔


یِہی شخص اُنہیں نِکال لایا اور مِصرؔ اور بحرِ قُلزم اور بیابان میں چالِیس برس تک عجِیب کام اور نِشان دِکھائے۔


لیکن اِسرائیل کی آنکھیں بُڑھاپے کے سبب سے دُھندلا گئی تِھیں اور اُسے دِکھائی نہیں دیتا تھا۔ سو یُوسفؔ اُن کو اُس کے نزدِیک لے آیا۔ تب اُس نے اُن کو چُوم کر گلے لگا لِیا۔


اور جب پُورے چالِیس برس ہو گئے تو کوہِ سِینا کے بیابان میں جلتی ہُوئی جھاڑی کے شُعلہ میں اُس کو ایک فرِشتہ دِکھائی دِیا۔


اور جب وہ قرِیباً چالِیس برس کا ہُؤا تو اُس کے جی میں آیا کہ مَیں اپنے بھائِیوں بنی اِسرائیل کا حال دیکھُوں۔


اور مُوسیٰؔ اسّی برس اور ہارُونؔ تِراسی برس کا تھا جب وہ فرِعونؔ سے ہم کلام ہُوئے۔


اور بنی اِسرائیل مُوسیٰ کے لِئے موآب کے مَیدانوں میں تِیس دِن تک روتے رہے۔ پِھر مُوسیٰ کے لِئے ماتم کرنے اور رونے پِیٹنے کے دِن ختم ہُوئے۔


تُو پُوری عُمر میں اپنی قبر میں جائے گا جَیسے اناج کے پُولے اپنے وقت پر جمع کِئے جاتے ہیں۔


تاکہ واضِح کریں کہ خُداوند راست ہے۔ وُہی میری چٹان ہے اور اُس میں ناراستی نہیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات