Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 34:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور جنُوب کا مُلک اور وادیِ یرِیحُو جو خُرموں کا شہر ہے اُس کی وادی کا مَیدان ضُغر تک اُس کو دِکھایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 جُنوبی مُلک اَور کھجوروں کے شہر یریحوؔ کی وادی سے لے کر ضُعَرؔ تک کا سارا علاقہ دِکھا دیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 जुनूब में दश्ते-नजब और खजूर के शहर यरीहू की वादी से लेकर ज़ुग़र तक।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 جنوب میں دشتِ نجب اور کھجور کے شہر یریحو کی وادی سے لے کر ضُغر تک۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 34:3
8 حوالہ جات  

اور وہ آدمی جِن کے نام مذکُور ہُوئے اُٹھے اور اسِیروں کو لِیا اور لُوٹ کے مال میں سے اُن سبھوں کو جو اُن میں ننگے تھے لِباس سے آراستہ کِیا اور اُن کو جُوتے پہنائے اور اُن کو کھانے پِینے کو دِیا اور اُن پر تیل ملا اور جِتنے اُن میں کمزور تھے اُن کو گدھوں پر چڑھا کر کھجُور کے درختوں کے شہر یریحُو میں اُن کے بھائیوں کے پاس پُہنچا دِیا تب ساؔمرِیہ کو لَوٹ گئے۔


اور اُس نے بنی عمُّون اور بنی عمالِیق کو اپنے ہاں جمع کِیا اور جا کر اِسرائیلؔ کو مارا اور اُنہوں نے کھجُوروں کا شہر لے لِیا۔


اور مُوسیٰ کے سالے قِینی کی اَولاد کھجُوروں کے شہر سے بنی یہُوداؔہ کے ساتھ یہُوداؔہ کے بیابان کو جو عراد کے جنُوب میں ہے چلی گئی اور جا کر لوگوں کے ساتھ رہنے لگی۔


جلدی کر اور وہاں چلا جا کیونکہ مَیں کُچھ نہیں کر سکتا جب تک کہ تُو وہاں پُہنچ نہ جائے۔ اِسی لِئے اُس شہر کا نام ضُغرؔ کہلایا۔


یُوں ہُؤا کہ اُنہوں نے سدُومؔ کے بادشاہ برَعؔ اور عمُورہؔ کے بادشاہ بِرشعؔ اور اَدمہؔ کے بادشاہ سنیابؔ اور ضبوئِیمؔ کے بادشاہ شمیبرؔ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکے بادشاہ سے جنگ کی۔


تو تُمہاری جنُوبی سِمت دشتِ صِین سے لے کر مُلکِ ادوؔم کے کنارے کنارے ہو اور تُمہاری جنُوبی سرحد دریایِ شور کے آخِر سے شرُوع ہو کر مشرِق کو جائے۔


تب سدُوؔم کا بادشاہ اور عمُورہؔ کا بادشاہ اور اَدمہؔ کا بادشاہ اور ضبوئِیم ؔکا بادشاہ اور بالَعؔ یعنی ضُغر ؔکا بادشاہ نِکلے اور اُنہوں نے سدّیمؔ کی وادی میں معرکہ آرائی کی۔


تب لُوؔط نے آنکھ اُٹھا کر یَردن کی ساری ترائی پر جو ضُغرؔ کی طرف ہے نظر دَوڑائی کیونکہ وہ اِس سے پیشتر کہ خُداوند نے سدُوم ؔاور عمُورؔہ کو تباہ کِیا خُداوند کے باغ اور مِصرؔ کے مُلک کی مانِند خُوب سیراب تھی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات