Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 33:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور سُورج کے پکائے ہُوئے بیش بہا پَھل اور چاند کی اُگائی ہُوئی بیش قِیمت چِیزیں

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اُن بہترین اَشیا سے جنہیں آفتاب وُجُود میں لاتا ہے اَور اُن نفیس چیزوں سے جو موسم میں پیدا ہوتی ہیں؛

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 यूसुफ़ को सूरज की बेहतरीन पैदावार और हर महीने का लज़ीज़तरीन फल हासिल हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 یوسف کو سورج کی بہترین پیداوار اور ہر مہینے کا لذیذترین پھل حاصل ہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 33:14
15 حوالہ جات  

اور دَریا کے وارپار زِندگی کا درخت تھا۔ اُس میں بارہ قِسم کے پَھل آتے تھے اور ہر مہِینے میں پَھلتا تھا اور اُس درخت کے پتّوں سے قَوموں کو شِفا ہوتی تھی۔


اِس مَوجُودہ جہان کے دَولت مَندوں کو حُکم دے کہ مغرُور نہ ہوں اور ناپائیدار دَولت پر نہیں بلکہ خُدا پر اُمّید رکھّیں جو ہمیں لُطف اُٹھانے کے لِئے سب چِیزیں اِفراط سے دیتا ہے۔


تَو بھی اُس نے اپنے آپ کو بے گواہ نہ چھوڑا۔ چُنانچہ اُس نے مِہربانِیاں کِیں اور آسمان سے تُمہارے لِئے پانی برسایا اور بڑی بڑی پَیداوار کے مَوسم عطا کِئے اور تُمہارے دِلوں کو خُوراک اور خُوشی سے بھر دِیا۔


تاکہ تُم اپنے باپ کے جو آسمان پر ہے بیٹے ٹھہرو کیونکہ وہ اپنے سُورج کو بدوں اور نیکوں دونوں پر چمکاتا ہے اور راست بازوں اور ناراستوں دونوں پر مِینہ برساتا ہے۔


لیکن تُم پر جو میرے نام کی تعظِیم کرتے ہو آفتابِ صداقت طالع ہو گا اور اُس کی کِرنوں میں شِفا ہو گی اور تُم گاوخانہ کے بچھڑوں کی طرح کُودو پھاندو گے۔


اُس نے چاند کو زمانوں کے اِمتیاز کے لِئے مُقرّر کِیا۔ آفتاب اپنے غرُوب کی جگہ جانتا ہے۔


کیونکہ خُداوند خُدا آفتاب اور سِپر ہے۔ خُداوند فضل اور جلال بخشے گا۔ وہ راست رَو سے کوئی نِعمت باز نہ رکھّے گا۔


دِن تیرا ہے۔ رات بھی تیری ہی ہے۔ نُور اور آفتاب کو تُو ہی نے تیّار کِیا۔


جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں


وہ صُبح کی رَوشنی کی مانِند ہو گا جب سُورج نِکلتا ہے۔ اَیسی صُبح جِس میں بادل نہ ہوں۔ جب نرم نرم گھاس زمِین میں سے بارِش کے بعد کی صاف چمک کے باعِث نِکلتی ہے۔


خُداوند تیرے انبار خانوں میں اور سب کاموں میں جِن میں تُو ہاتھ لگائے برکت کا حُکم دے گا اور خُداوند تیرا خُدا اُس مُلک میں جِسے وہ تُجھ کو دیتا ہے تُجھ کو برکت بخشے گا۔


تو مَیں تُمہارے لِئے بر وقت مِینہہ برساؤں گا اور زمِین سے اناج پَیدا ہو گا اور مَیدان کے درخت پھلیں گے۔


اور یُوسفؔ کے حق میں اُس نے کہا:- اُس کی زمِین خُداوند کی طرف سے مُبارک ہو! آسمان کی بیش قِیمت اشیا اور شبنم اور وہ گہرا پانی جو نِیچے ہے


اور قدِیم پہاڑوں کی بیش قِیمت چِیزیں اور ابدی پہاڑِیوں کی بیش قِیمت چِیزیں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات