Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:37 - کِتابِ مُقادّس

37 اور وہ کہے گا اُن کے دیوتا کہاں ہیں؟ وہ چٹان کہاں جِس پر اُن کا بھروسا تھا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

37 اَور وہ کہیں گے: ”اَب اُن کے معبُود کہاں ہیں، وہ چٹّان جِس میں اُنہُوں نے پناہ لی تھی،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

37 उस वक़्त वह पूछेगा, “अब उनके देवता कहाँ हैं, वह चट्टान जिसकी पनाह उन्होंने ली?

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

37 اُس وقت وہ پوچھے گا، ”اب اُن کے دیوتا کہاں ہیں، وہ چٹان جس کی پناہ اُنہوں نے لی؟

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:37
8 حوالہ جات  

لیکن تیرے بُت کہاں ہیں جِن کو تُو نے اپنے لِئے بنایا؟ اگر وہ تیری مُصِیبت کے وقت تُجھے بچا سکتے ہیں تو اُٹھیں کیونکہ اَے یہُوداؔہ! جِتنے تیرے شہر ہیں اُتنے ہی تیرے معبُود ہیں۔


تُم جا کر اُن دیوتاؤں سے جِن کو تُم نے اِختیار کِیا ہے فریاد کرو۔ وُہی تُمہاری مُصِیبت کے وقت تُم کو چُھڑائیں۔


تب الِیشع نے شاہِ اِسرائیلؔ سے کہا مُجھ کو تُجھ سے کیا کام؟ تُو اپنے باپ کے نبیوں اور اپنی ماں کے نبِیوں کے پاس جا پر شاہِ اِسرائیلؔ نے اُس سے کہا نہیں نہیں کیونکہ خُداوند نے اِن تِینوں بادشاہوں کو اِکٹّھا کِیا ہے تاکہ اُن کو موآب کے حوالہ کر دے۔


سو اَیسا نہ ہو کہ تُو اُس مُلک کے باشِندوں سے کوئی عہد باندھ لے اور جب وہ اپنے معبُودوں کی پَیروی میں زِنا کار ٹھہریں اور اپنے معبُودوں کے لِئے قُربانی کریں اور کوئی تُجھ کو دعوت دے اور تُو اُس کی قُربانی میں سے کُچھ کھا لے۔


خُدا میری چٹان ہے۔ مَیں اُسی پر بھروسا رکُھّوں گا۔ وُہی میری سِپر اور میری نجات کا سِینگ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میری پناہ ہے۔ میرے نجات دینے والے! تُو ہی مُجھے ظُلم سے بچاتا ہے۔


اور وہ خَوف کے سبب سے اپنے حصِین مکان سے گُذر جائے گا اور اُس کے سردار جھنڈے سے خَوف زدہ ہو جائیں گے۔ یہ خُداوند فرماتا ہے جِس کی آگ صِیُّون میں اور بھٹّی یروشلیِم میں ہے۔


تب یہُوداؔہ کے شہر اور یروشلیِم کے باشِندے جائیں گے اور اُن معبُودوں کو جِن کے آگے وہ بخُور جلاتے ہیں پُکاریں گے پر وہ مُصِیبت کے وقت اُن کو ہرگِز نہ بچائیں گے۔


اب تُمہارے نبی کہاں ہیں جو تُم سے نبُوّت کرتے اور کہتے تھے کہ شاہِ بابل تُم پر اور اِس مُلک پر چڑھائی نہیں کرے گا؟


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات