Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:35 - کِتابِ مُقادّس

35 اُس وقت جب اُن کے پاؤں پِھسلیں تو اِنتِقام لینا اور بدلہ دینا میرا کام ہو گا کیونکہ اُن کی آفت کا دِن نزدِیک ہے اور جو حادِثے اُن پر گُذرنے والے ہیں وہ جلد آئیں گے

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

35 اِنتقام لینا میرا کام ہے؛ بدلہ میں ہی دُوں گا۔ مُقرّر وقت پر اُن کا پاؤں پھسل جائے گا؛ اُن کی تباہی کا دِن نزدیک ہے اَور اُن کی بربادی رفتار کے ساتھ اُن پر آ رہی ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

35 इंतक़ाम लेना मेरा ही काम है, मैं ही बदला लूँगा। एक वक़्त आएगा कि उनका पाँव फिसलेगा। क्योंकि उनकी तबाही का दिन क़रीब है, उनका अंजाम जल्द ही आनेवाला है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

35 انتقام لینا میرا ہی کام ہے، مَیں ہی بدلہ لوں گا۔ ایک وقت آئے گا کہ اُن کا پاؤں پھسلے گا۔ کیونکہ اُن کی تباہی کا دن قریب ہے، اُن کا انجام جلد ہی آنے والا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:35
34 حوالہ جات  

اَے عزِیزو! اپنا اِنتقام نہ لو بلکہ غضب کو مَوقع دو کیونکہ یہ لِکھا ہے کہ خُداوند فرماتا ہے اِنتِقام لینا میرا کام ہے۔ بدلہ مَیں ہی دُوں گا۔


کیونکہ اُسے ہم جانتے ہیں جِس نے فرمایا کہ اِنتِقام لینا میرا کام ہے۔ بدلہ مَیں ہی دُوں گا اور پِھر یہ کہ خُداوند اپنی اُمّت کی عدالت کرے گا۔


خُداوند غیُور اور اِنتقام لینے والا خُدا ہے ہاں خُداوند اِنتقام لینے والا اور قہّار ہے۔ خُداوند اپنے مُخالِفوں سے اِنتقام لیتا ہے اور اپنے دُشمنوں کے لِئے قہر کو قائِم رکھتا ہے۔


اور وہ لالچ سے باتیں بنا کر تُم کو اپنے نفع کا سبب ٹھہرائیں گے اور جو قدِیم سے اُن کی سزا کا حُکم ہو چُکا ہے اُس کے آنے میں کُچھ دیر نہیں اور اُن کی ہلاکت سوتی نہیں۔


کِس کو اُس کے قہر کی تاب ہے؟ اُس کے قہرِ شدِید کو کَون برداشت کر سکتا ہے؟ اُس کا قہر آگ کی مانِند نازِل ہوتا ہے۔ وہ چٹانوں کو توڑ ڈالتا ہے۔


اِس لِئے اُن کے راہ اُن کے حق میں اَیسی ہو گی جَیسے تارِیکی میں پِھسلنی جگہ۔ وہ اُس میں رگیدے جائیں گے اور وہاں گِریں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اُن پر بلا لاؤُں گا یعنی اُن کی سزا کا سال۔


اَے خُداوند! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! اَے اِنتقام لینے والے خُدا! جلوہ گر ہو۔


اَے قَومو! اُس کے لوگوں کے ساتھ خُوشی مناؤ کیونکہ وہ اپنے بندوں کے خُون کا اِنتِقام لے گا اور اپنے مُخالِفوں کو بدلہ دے گا اور اپنے مُلک اور لوگوں کے لِئے کفّارہ دے گا۔


اور ٹھیس لگنے کا پتّھر اور ٹھوکر کھانے کی چٹان ہُؤا کیونکہ وہ نافرمان ہو کر کلام سے ٹھوکر کھاتے ہیں اور اِسی کے لِئے مُقرّر بھی ہُوئے تھے۔


کیونکہ یہ رویا ایک مُقرّرہ وقت کے لِئے ہے۔ یہ جلد وقُوع میں آئے گی اور خطا نہ کرے گی۔ اگرچہ اِس میں دیر ہو تَو بھی اِس کا مُنتظِر رہ کیونکہ یہ یقِیناً وقُوع میں آئے گی۔ تاخِیر نہ کرے گی۔


خُداوند اپنے خُدا کی تمجِید کرو اِس سے پہلے کہ وہ تارِیکی لائے اور تُمہارے پاؤں گُھپ اندھیرے میں ٹھوکر کھائیں اور جب تُم رَوشنی کا اِنتِظار کرو تو وہ اُسے مَوت کے سایہ سے بدل ڈالے اور اُسے سخت تارِیکی بنا دے۔


اِس لِئے خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں ٹھوکر کِھلانے والی چِیزیں اِن لوگوں کی راہ میں رکھ دُوں گا اور باپ اور بیٹے باہم اُن سے ٹھوکر کھائیں گے ہمسائے اور اُن کے دوست ہلاک ہوں گے۔


کیونکہ وہ تیری بِہتری کے لِئے خُدا کا خادِم ہے لیکن اگر تُو بدی کرے تو ڈر کیونکہ وہ تلوار بے فائِدہ لِئے ہُوئے نہیں اور خُدا کا خادِم ہے کہ اُس کے غضب کے مُوافِق بدکار کو سزا دیتا ہے۔


سب سے چھوٹا ایک ہزار ہو جائے گا اور سب سے حقِیر ایک زبردست قَوم۔ مَیں خُداوند عَین وقت پر یہ سب کُچھ جلد کرُوں گا۔


اُن میں سے بُہتیرے اُس سے ٹھوکر کھائیں گے اور گِریں گے اور پاش پاش ہوں گے اور دام میں پھنسیں گے اور پکڑے جائیں گے۔


اور جو کہتے ہیں کہ وہ جلدی کرے اور پُھرتی سے اپنا کام کرے کہ ہم دیکھیں اور اِسرائیل کے قُدُّوس کی مشورَت نزدِیک ہو اور آن پُہنچے تاکہ ہم اُسے جانیں!


شرِیروں کی راہ تارِیکی کی مانِند ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ کِن چِیزوں سے اُن کو ٹھوکر لگتی ہے۔


اور لمکؔ نے اپنی بِیویوں سے کہا کہ اَے عدّہؔ اور ضِلّہؔ میری بات سُنو اَے لمکؔ کی بِیویو میرے سخن پر کان لگاؤ۔ مَیں نے ایک مَرد کو جِس نے مُجھے زخمی کِیا مار ڈالا اور ایک جوان کو جِس نے میرے چوٹ لگائی قتل کر ڈالا۔


اب تُو روانہ ہو اور لوگوں کو اُس جگہ لے جا جو مَیں نے تُجھے بتائی ہے۔ دیکھ میرا فرِشتہ تیرے آگے آگے چلے گا لیکن مَیں اپنے مُطالبہ کے دِن اُن کو اُن کے گُناہ کی سزا دُوں گا۔


تُو اِنتقام نہ لینا اور نہ اپنی قَوم کی نسل سے کِینہ رکھنا بلکہ اپنے ہمسایہ سے اپنی مانِند مُحبّت کرنا۔ مَیں خُداوند ہُوں۔


اور داؤُد نے یہ بھی کہا کہ خُداوند کی حیات کی قَسم خُداوند آپ اُس کو مارے گا یا اُس کی مَوت کا دِن آئے گا یا وہ جنگ میں جا کر مَر جائے گا۔


سو تُو اپنے آقا اخیاؔب کے گھرانے کو مار ڈالنا تاکہ مَیں اپنے بندوں نبِیوں کے خُون کا اور خُداوند کے سب بندوں کے خُون کا اِنتِقام اِیزؔبِل کے ہاتھ سے لُوں۔


کیا وہ اپنے مکرُوہ کاموں کے سبب سے شرمِندہ ہُوئے؟ وہ ہرگِز شرمِندہ نہ ہُوئے بلکہ وہ لجائے تک نہیں۔ اِس واسطے وہ گِرنے والوں کے ساتھ گِریں گے۔ خُداوند فرماتا ہے جب اُن کو سزا مِلے گی تو وہ پست ہو جائیں گے۔


لیکن خُداوند مُہِیب بہادُر کی مانِند میری طرف ہے۔ اِس لِئے مُجھے ستانے والوں نے ٹھوکر کھائی اور غالِب نہ آئے۔ وہ نِہایت شرمِندہ ہُوئے اِس لِئے کہ اُنہوں نے اپنا مقصد نہ پایا۔ اُن کی شرمِندگی ہمیشہ تک رہے گی۔ کبھی فراموش نہ ہو گی۔


اِس لِئے کہ غارت گر اُس پر ہاں بابل پر چڑھ آیا ہے اور اُس کے زورآور لوگ پکڑے جائیں گے۔ اُن کی کمانیں توڑی جائیں گی کیونکہ خُداوند اِنتقام لینے والا خُدا ہے۔ وہ ضرُور بدلہ لے گا۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ ایک بلا یعنی بلایِ عظِیم! دیکھ وہ آتی ہے۔


اِفرائِیم کی بدکرداری باندھ رکھّی گئی اور اُس کے گُناہ ذخِیرہ میں جمع کِئے گئے۔


وُہی خُدا جو میرا اِنتِقام لیتا ہے اور اُمّتوں کو میرے تابِع کر دیتا ہے


اور گِیدڑ اُن کے عالِیشان مکانوں میں اور بھیڑئے اُن کے رنگ محلّوں میں چِلائیں گے۔ اُس کا وقت نزدِیک آ پُہنچا ہے اور اُس کے دِنوں کو اب طُول نہیں ہو گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات