Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:26 - کِتابِ مُقادّس

26 مَیں نے کہا مَیں اُن کو دُور دُور پراگندہ کرُوں گا اور اُن کا تذکرہ نوعِ بشر میں سے مِٹا ڈالوں گا

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 مَیں نے کہا کہ میں اُنہیں پراگندہ کروں گا اَور نَوع اِنسان میں سے اُن کی یاد مٹا دُوں گا،

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 मुझे कहना चाहिए था कि मैं उन्हें चकनाचूर करके इनसानों में से उनका नामो-निशान मिटा दूँगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 مجھے کہنا چاہئے تھا کہ مَیں اُنہیں چِکنا چُور کر کے انسانوں میں سے اُن کا نام و نشان مٹا دوں گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:26
13 حوالہ جات  

اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


اور وہ تلوار کا لُقمہ ہو جائیں گے اور اسِیر ہو کر سب قَوموں میں پُہنچائے جائیں گے اور جب تک غَیر قَوموں کی مِیعاد پُوری نہ ہو یروشلِیم غَیر قَوموں سے پامال ہوتا رہے گا۔


یقِیناً تُو ہمارا باپ ہے۔ اگرچہ ابرہامؔ ہم سے ناواقِف ہو اور اِسرائیل ہم کو نہ پہچانے۔ تُو اَے خُداوند ہمارا باپ اور فِدیہ دینے والا ہے۔ تیرا نام ازل سے یِہی ہے۔


خُداوند کا چہرہ بدکاروں کے خِلاف ہے تاکہ اُن کی یاد زمِین پر سے مِٹا دے۔


اور اُن سب قَوموں میں جہاں جہاں خُداوند تُجھ کو پُہنچائے گا تُو باعِث حَیرت اور ضربُ المثل اور انگشت نُما بنے گا۔


خُداوند تُجھ کو تیرے دُشمنوں کے آگے شِکست دِلائے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ کے لِئے تو ایک ہی راستہ سے جائے گا اور اُن کے سامنے سے سات سات راستوں سے ہو کر بھاگے گا اور دُنیا کی تمام سلطنتوں میں تُو مارا مارا پِھرے گا۔


اور خُداوند تُم کو قَوموں میں تِتربِتر کرے گا اور جِن قَوموں کے درمیان خُداوند تُم کو پُہنچائے گا اُن میں تُم تھوڑے سے رہ جاؤ گے۔


اور تُم غَیر قَوموں کے درمِیان پراگندہ ہو کر ہلاک ہو جاؤ گے اور تُمہارے دُشمنوں کی زمِین تُم کو کھا جائے گی۔


اور مَیں تُم کو غَیر قَوموں میں پراگندہ کر دُوں گا اور تُمہارے پِیچھے پِیچھے تلوار کھینچے رہُوں گا اور تُمہارا مُلک سُونا ہو جائے گا اور تُمہارے شہر وِیرانہ بن جائیں گے۔


سو اب تُو مُجھے اِن کو ہلاک کرنے دے تاکہ مَیں اِن کا نام صفحۂِ روزگار سے مِٹا ڈالُوں اور مَیں تُجھ سے ایک قَوم جو اِن سے زورآور اور بڑی ہو بناؤُں گا۔


مَیں نے اپنی خاطِر ہاں اپنی ہی خاطِر یہ کِیا ہے کیونکہ میرے نام کی تکفِیر کیوں ہو؟ مَیں تو اپنی شَوکت دُوسرے کو نہیں دینے کا۔


مِصری لوگ یہ کیوں کہنے پائیں کہ وہ اُن کو بُرائی کے لِئے نِکال لے گیا تاکہ اُن کو پہاڑوں میں مار ڈالے اور اُن کو رُویِ زمِین پر سے فنا کر دے؟ سو تُو اپنے قہر و غضب سے باز رہ اور اپنے لوگوں سے اِس بُرائی کرنے کے خیال کو چھوڑ دے۔


صادِق چِلّائے اور خُداوند نے سُنا اور اُن کو اُن کے سب دُکھوں سے چُھڑایا


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات