Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:17 - کِتابِ مُقادّس

17 اُنہوں نے جِنّات کے لِئے جو خُدا نہ تھے بلکہ اَیسے دیوتاؤں کے لِئے جِن سے وہ واقِف نہ تھے یعنی نئے نئے دیوتاؤں کے لِئے جو حال ہی میں ظاہِر ہُوئے تھے جِن سے اُن کے باپ دادا کبھی ڈرے نہیں قُربانی کی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

17 اُنہُوں نے بدرُوحوں کے لیٔے قُربانی گذرانی جو برحق خُدا نہیں ہیں۔ بَلکہ وہ اَیسے معبُود ہیں جِن سے وہ ناواقِف تھے، یعنی نئے معبُود جو حال ہی میں ظاہر ہویٔے، اَور اَیسے معبُود جِن سے تمہارے آباؤاَجداد کبھی نہ ڈرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

17 उन्होंने बदरूहों को क़ुरबानियाँ पेश कीं जो ख़ुदा नहीं हैं, ऐसे माबूदों को जिनसे न वह और न उनके बापदादा वाक़िफ़ थे, क्योंकि वह थोड़ी देर पहले वुजूद में आए थे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

17 اُنہوں نے بدروحوں کو قربانیاں پیش کیں جو خدا نہیں ہیں، ایسے معبودوں کو جن سے نہ وہ اور نہ اُن کے باپ دادا واقف تھے، کیونکہ وہ تھوڑی دیر پہلے وجود میں آئے تھے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:17
16 حوالہ جات  

اُنہوں نے نئے نئے دیوتا چُن لِئے۔ تب جنگ پھاٹکوں ہی پر ہونے لگی۔ کیا چالِیس ہزار اِسرائیلِیوں میں بھی کوئی ڈھال یا برچھی دِکھائی دیتی تھی؟


اور خُداوند تُجھ کو زمِین کے ایک سِرے سے دُوسرے سِرے تک تمام قَوموں میں پراگندہ کرے گا۔ وہاں تُو لکڑی اور پتّھر کے اَور معبُودوں کی جِن کو تُو یا تیرے باپ دادا جانتے بھی نہیں پرستِش کرے گا۔


اور آیندہ کبھی وہ اُن بکروں کے لِئے جِن کے پَیرو ہو کر وہ زِنا کار ٹھہرے ہیں اپنی قُربانِیاں نہ گُذرانیں۔ اُن کے لِئے نسل در نسل یہ دائِمی قانُون ہو گا۔


لیکن رُوح صاف فرماتا ہے کہ آیندہ زمانوں میں بعض لوگ گُمراہ کرنے والی رُوحوں اور شَیاطِین کی تعلِیم کی طرف مُتوجِّہ ہو کر اِیمان سے بَرگشتہ ہو جائیں گے۔


تُم نہ ڈرو اور ہِراسان نہ ہو۔ کیا مَیں نے قدِیم ہی سے تُجھے یہ نہیں بتایا اور ظاہِر نہیں کِیا؟ تُم میرے گواہ ہو۔ کیا میرے سِوا کوئی اَور خُدا ہے؟ نہیں کوئی چٹان نہیں مَیں تو کوئی نہیں جانتا۔


اُنہوں نے اُس چِیز کے باعِث جو خُدا نہیں مُجھے غَیرت اور اپنی باطِل باتوں سے مُجھے غُصّہ دِلایا۔ سو مَیں بھی اُن کے ذرِیعہ سے جو کوئی اُمّت نہیں اُن کو غَیرت اور ایک نادان قَوم کے ذرِیعہ سے اُن کو غُصّہ دِلاؤُں گا۔


اور باقی آدمِیوں نے جو اِن آفتوں سے نہ مَرے تھے اپنے ہاتھوں کے کاموں سے تَوبہ نہ کی کہ شیاطِین کی اور سونے اور چاندی اور پِیتل اور پتّھر اور لکڑی کی مُورتوں کی پرستِش کرنے سے باز آتے جو نہ دیکھ سکتی ہیں نہ سُن سکتی ہیں۔ نہ چل سکتی ہیں۔


پس بُتوں کی قُربانِیوں کے گوشت کھانے کی نِسبت ہم جانتے ہیں کہ بُت دُنیا میں کوئی چِیز نہیں اور سِوا ایک کے اَور کوئی خُدا نہیں۔


وہ باطِل فعلِ فریب ہیں۔ سزا کے وقت برباد ہو جائیں گی۔


وہ اُس راہ سے جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم دِیا تھا بُہت جلد پِھر گئے ہیں۔ اُنہوں نے اپنے لِئے ڈھالا ہُؤا بچھڑا بنایا اور اُسے پُوجا اور اُس کے لِئے قُربانی چڑھا کر یہ بھی کہا کہ اَے اِسرائیلؔ یہ تیرا وہ دیوتا ہے جو تُجھ کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال کر لایا۔


اُس شرارت کے سبب سے جو اُنہوں نے مُجھے غضب ناک کرنے کوکی کیونکہ وہ غَیر معبُودوں کے آگے بخُور جلانے کو گئے اور اُن کی عِبادت کی جِن کو نہ وہ جانتے تھے نہ تُم نہ تُمہارے باپ دادا۔


اَے بنی اِسرائیل کیا تُم چالِیس برس تک بیابان میں میرے حضُور ذبِیحے اور نذر کی قُربانِیاں گُذرانتے رہے؟


تو تُو اِس پر اُس کے ساتھ رضامند نہ ہونا اور نہ اُس کی بات سُننا۔ تُو اُس پر ترس بھی نہ کھانا اور نہ اُس کی رِعایت کرنا اور نہ اُسے چِھپانا۔


کیونکہ اُنہوں نے مُجھے ترک کِیا اور اِس جگہ کو غَیروں کے لِئے ٹھہرایا اور اِس میں غَیر معبُودوں کے لِئے بخُور جلایا جِن کو نہ وہ نہ اُن کے باپ دادا نہ یہُوداؔہ کے بادشاہ جانتے تھے اور اِس جگہ کو بے گُناہوں کے خُون سے بھر دِیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات