Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 32:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور گایوں کا مکّھن اور بھیڑ بکریوں کا دُودھ اور برّوں کی چربی اور بسنی نسل کے مینڈھے اور بکرے اور خالِص گیہُوں کا آٹا بھی۔ اور تُو انگُور کے خالِص رس کی مَے پِیا کرتا تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 ریوڑ اَور گلّے کے دہی اَور دُودھ سے اَور برّوں اَور بکریوں کی چربی سے، اَور باشانؔ کے بہترین مینڈھوں سے اَور گندُم کے بہترین آٹے سے کی۔ اَور تُم نے لال رنگ والا بہترین انگوری شِیرہ پیا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 उसने उसे गाय की लस्सी और भेड़-बकरी का दूध चीदा भेड़ के बच्चों समेत खिलाया और उसे बसन के मोटे-ताज़े मेंढे, बकरे और बेहतरीन अनाज अता किया। उस वक़्त तू आला अंगूर की उम्दा मै से लुत्फ़अंदोज़ हुआ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 اُس نے اُسے گائے کی لسی اور بھیڑبکری کا دودھ چیدہ بھیڑ کے بچوں سمیت کھلایا اور اُسے بسن کے موٹے تازے مینڈھے، بکرے اور بہترین اناج عطا کیا۔ اُس وقت تُو اعلیٰ انگور کی عمدہ مَے سے لطف اندوز ہوا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 32:14
22 حوالہ جات  

وہ اپنا جوان گدھا انگُور کے درخت سے اور اپنی گدھی کا بچّہ اعلےٰ درجہ کے انگُور کے درخت سے باندھا کرے گا۔ وہ اپنا لِباس مَے میں اور اپنی پوشاک آبِ انگُور میں دھویا کرے گا


وہ تیری حدُود میں امن رکھتا ہے۔ وہ تُجھے اچھّے سے اچھّے گیہُوں سے آسُودہ کرتا ہے۔


وہ اِن کو اچھّے سے اچھّا گیہُوں کھِلاتا اور مَیں تُجھے چٹان میں کے شہد سے سیر کرتا۔


اپنے عصا سے اپنے لوگوں یعنی اپنی مِیراث کی گلّہ بانی کر۔ جو کرمِل کے جنگل میں تنہا رہتے ہیں اُن کو بسن اور جِلعاد میں پہلے کی طرح چَرنے دے۔


اَے بسن کی گایو جو کوہِ سامرؔیہ پر رہتی ہو اور غرِیبوں کو ستاتی اور مِسکِینوں کو کُچلتی اور اپنے مالِکوں سے کہتی ہو لاؤ ہم پِئیں تُم یہ بات سُنو۔


تُم بہادُروں کا گوشت کھاؤ گے اور زمِین کے اُمرا کا خُون پِیو گے۔ ہاں مینڈھوں۔ برّوں۔ بکروں اور بَیلوں کا۔ وہ سب کے سب بسن کے فربِہ ہیں۔


اور اُن کے دُودھ کی فراوانی سے لوگ مکھّن کھائیں گے کیونکہ ہر ایک جو اِس مُلک میں بچ رہے گا مکھّن اور شہد ہی کھایا کرے گا۔


وہ دہی اور شہد کھائے گا جب تک کہ وہ نیکی اور بدی کے ردّ و قبُول کے قابِل نہ ہو۔


بُہت سے سانڈوں نے مُجھے گھیر لِیا ہے۔ بسن کے زورآور سانڈ مُجھے گھیرے ہُوئے ہیں۔


وہ دریاؤں کو دیکھنے نہ پائے گا یعنی شہد اور مکھّن کی بہتی ندِیوں کو۔


اور شہد اور مکھّن اور بھیڑ بکریاں اور گائے کے دُودھ کا پنِیر داؤُد کے اور اُس کے ساتھ کے لوگوں کے کھانے کے لِئے لائے کیونکہ اُنہوں نے کہا کہ وہ لوگ بیابان میں بُھوکے اور ماندے اور پِیاسے ہیں۔


سِیسرا نے پانی مانگا۔ اُس نے اُسے دُودھ دِیا۔ امِیروں کی قاب میں وہ اُس کے لِئے مکّھن لائی۔


پِھر اُس نے مکّھن اور دُودھ اور اُس بچھڑے کو جو اُس نے پکوایا تھا لے کر اُن کے سامنے رکھّا اور آپ اُن کے پاس درخت کے نِیچے کھڑا رہا اور اُنہوں نے کھایا۔


اور شہر کے باہر اُس حَوض میں انگُور رَوندے گئے اور حَوض میں سے اِتنا خُون نِکلا کہ گھوڑوں کی لگاموں تک پُہنچ گیا اور سولہ سَو فرلانگ تک بہہ نِکلا۔


اچھّے سے اچھّا تیل اور اچھّی سے اچھّی مَے اور اچھّے سے اچھّا گیہُوں یعنی اِن چِیزوں میں سے جو کُچھ وہ پہلے پَھل کے طَور پر خُداوند کے حضُور گُذرانیں وہ سب مَیں نے تُجھے دِیا۔


جب میرے قدم مکّھن سے دُھلتے تھے اور چٹان میرے لِئے تیل کی ندِیاں بہاتی تھی!


اور چُونکہ تُو باوجُود سب چِیزوں کی فراوانی کے فرحت اور خُوش دِلی سے خُداوند اپنے خُدا کی عِبادت نہیں کرے گا۔


سو اُنہوں نے فصِیل دار شہروں اور زرخیز مُلک کو لے لِیا اور وہ سب طرح کے اچّھے مال سے بھرے ہُوئے گھروں اور کھودے ہُوئے کنُوؤں اور بُہت سے انگُورِستانوں اور زَیتُون کے باغوں اور پَھل دار درختوں کے مالِک ہُوئے۔ پِھر وہ کھا کر سیر ہُوئے اور موٹے تازہ ہو گئے اور تیرے بڑے اِحسان سے نِہایت حظ اُٹھایا۔


تَو بھی وہ نافرمان ہو کر تُجھ سے باغی ہُوئے اور اُنہوں نے تیری شرِیعت کو پِیٹھ پِیچھے پھینکا اور تیرے نبیوں کو جو اُن کے خِلاف گواہی دیتے تھے تاکہ اُن کو تیری طرف پِھرا لائیں قتل کِیا اور اُنہوں نے غُصّہ دِلانے کے بڑے بڑے کام کِئے۔


مَیں نے اُن کو اِنسانی رِشتوں اور مُحبّت کی ڈوریوں سے کھینچا۔ مَیں اُن کے حق میں اُن کی گردن پر سے جُؤا اُتارنے والوں کی مانِند ہُؤا اور مَیں نے اُن کے آگے کھانا رکھّا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات