Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 31:2 - کِتابِ مُقادّس

2 اور اُن کو کہا کہ مَیں تو آج کے دِن ایک سَو بیس برس کا ہُوں۔ مَیں اب چل پِھر نہیں سکتا اور خُداوند نے مُجھ سے کہا ہے کہ تُو اِس یَردن پار نہیں جائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

2 ”تَب مَوشہ نے اِسرائیلیوں سے فرمایا کہ مَیں ایک سَو بیس سال کا ہو چُکا ہُوں اَور اَب مَیں تمہاری رہبری کرنے کے قابل نہیں ہُوں، کیونکہ اَب مُجھ میں پہلے جَیسی طاقت نہیں رہی۔ اَور یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایاہے، ’تُم اِس دریائے یردنؔ کے پار نہیں جاؤگے۔‘

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

2 “अब मैं 120 साल का हो चुका हूँ। मेरा चलना-फिरना मुश्किल हो गया है। और वैसे भी रब ने मुझे बताया है, ‘तू दरियाए-यरदन को पार नहीं करेगा।’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

2 ”اب مَیں 120 سال کا ہو چکا ہوں۔ میرا چلنا پھرنا مشکل ہو گیا ہے۔ اور ویسے بھی رب نے مجھے بتایا ہے، ’تُو دریائے یردن کو پار نہیں کرے گا۔‘

باب دیکھیں کاپی




استثنا 31:2
17 حوالہ جات  

اور مُوسیٰ اپنی وفات کے وقت ایک سَو بِیس برس کا تھا اور نہ تو اُس کی آنکھ دُھندلانے پائی اور نہ اُس کی طبعی قُوّت کم ہُوئی۔


جِس کی آمد و رفت اُن کے رُوبرُو ہو اور وہ اُن کو باہر لے جانے اور اندر لے آنے میں اُن کا راہبر ہو تاکہ خُداوند کی جماعت اُن بھیڑوں کی مانِند نہ رہے جِن کا کوئی چرواہا نہیں۔


اور اب اَے خُداوند میرے خُدا تُو نے اپنے خادِم کو میرے باپ داؤُد کی جگہ بادشاہ بنایا ہے اور مَیں چھوٹا لڑکا ہی ہُوں اور مُجھے باہر جانے اور بِھیتر آنے کا شعُور نہیں۔


پر مُوسیٰ اور ہارُون سے خُداوند نے کہا چُونکہ تُم نے میرا یقِین نہیں کِیا کہ بنی اِسرائیل کے سامنے میری تقدِیس کرتے اِس لِئے تُم اِس جماعت کو اُس مُلک میں جو مَیں نے اُن کو دِیا ہے نہیں پُہنچانے پاؤ گے۔


اور مُوسیٰؔ اسّی برس اور ہارُونؔ تِراسی برس کا تھا جب وہ فرِعونؔ سے ہم کلام ہُوئے۔


اور اب دیکھو مَیں جانتا ہُوں کہ تُم سب جِن کے درمِیان مَیں بادشاہی کی مُنادی کرتا پِھرا میرا مُنہ پِھر نہ دیکھو گے۔


اور جب وہ قرِیباً چالِیس برس کا ہُؤا تو اُس کے جی میں آیا کہ مَیں اپنے بھائِیوں بنی اِسرائیل کا حال دیکھُوں۔


ہماری عُمر کی مِیعاد ستّر برس ہے۔ یا قُوّت ہو تو اَسّی برس۔ تَو بھی اُن کی رَونق محض مشقّت اور غم ہے کیونکہ وہ جلد جاتی رہتی ہے اور ہم اُڑ جاتے ہیں۔


پر ضرویاہ کے بیٹے ابِیشے نے اُس کی کُمک کی اور اُس فِلستی کو اَیسی ضرب لگائی کہ اُسے مار دِیا۔ تب داؤُد کے لوگوں نے قَسم کھا کر اُس سے کہا کہ تُو پِھر کبھی ہمارے ساتھ جنگ پر نہیں جائے گا تا نہ ہو کہ تُو اِسرائیلؔ کا چراغ بُجھا دے۔


اور تُمہارے ہی سبب سے خُداوند مُجھ پر بھی غُصّہ ہُؤا اور یہ کہا کہ تُو بھی وہاں جانے نہ پائے گا۔


اور مُوسیٰ نے جا کر یہ باتیں سب اِسرائیلِیوں کو سُنائِیں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات