Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 30:9 - کِتابِ مُقادّس

9 اور خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو تیرے کاروبار اور آس اَولاد اور چَوپایوں کے بچّوں اور زمِین کی پَیداوار کے لِحاظ سے تیری بھلائی کی خاطِر تُجھ کو برومند کرے گا کیونکہ خُداوند تیری ہی بھلائی کی خاطِر پِھر تُجھ سے خُوش ہو گا جَیسے وہ تیرے باپ دادا سے خُوش تھا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اَپنے ہاتھوں کے سَب کاموں میں، تمہاری اَولاد، تمہارے مویشیوں کے بچّوں اَور تمہاری زمین کی فصل پر بڑی برکت نازل فرمائیں گے۔ کیونکہ جَیسے وہ تمہارے آباؤاَجداد سے خُوش تھے وَیسے ہی یَاہوِہ پھر تُم سے خُوش ہوں گے اَور تُمہیں سرفراز کریں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 जो कुछ भी तू करेगा उसमें रब तुझे बड़ी कामयाबी बख़्शेगा, और तुझे कसरत की औलाद, मवेशी और फ़सलें हासिल होंगी। क्योंकि जिस तरह वह तेरे बापदादा को कामयाबी देने में ख़ुशी महसूस करता था उसी तरह वह तुझे भी कामयाबी देने में ख़ुशी महसूस करेगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 جو کچھ بھی تُو کرے گا اُس میں رب تجھے بڑی کامیابی بخشے گا، اور تجھے کثرت کی اولاد، مویشی اور فصلیں حاصل ہوں گی۔ کیونکہ جس طرح وہ تیرے باپ دادا کو کامیابی دینے میں خوشی محسوس کرتا تھا اُسی طرح وہ تجھے بھی کامیابی دینے میں خوشی محسوس کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 30:9
19 حوالہ جات  

ہاں مَیں اُن سے خُوش ہو کر اُن سے نیکی کرُوں گا اور یقِیناً دِل و جان سے اُن کو اِس مُلک میں لگاؤُں گا۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


تیری اَولاد اور تیری زمِین کی پَیداوار اور تیرے چَوپایوں کے بچّے یعنی گائے بَیل کی بڑھتی اور تیری بھیڑ بکرِیوں کے بچّے مُبارک ہوں گے۔


تو مَیں تُمہارے لِئے بر وقت مِینہہ برساؤں گا اور زمِین سے اناج پَیدا ہو گا اور مَیدان کے درخت پھلیں گے۔


مَیں نے یہ باتیں اِس لِئے تُم سے کہی ہیں کہ میری خُوشی تُم میں ہو اور تُمہاری خُوشی پُوری ہو جائے۔


لیکن خُوشی منانا اور شادمان ہونا مُناسِب تھا کیونکہ تیرا یہ بھائی مُردہ تھا۔ اب زِندہ ہُؤا کھویا ہُؤا تھا۔ اب مِلا ہے۔


اور خُداوند فرماتا ہے جِس طرح مَیں نے اُن کی گھات میں بَیٹھ کر اُن کو اُکھاڑا اور ڈھایا اور گِرایا اور برباد کِیا اور دُکھ دِیا اُسی طرح مَیں نِگہبانی کر کے اُن کو بناؤُں گا اور لگاؤُں گا۔


اور مَیں یروشلیِم سے خُوش اور اپنے لوگوں سے مسرُور ہُوں گا اور اُس میں رونے کی صدا اور نالہ کی آواز پِھر کبھی سُنائی نہ دے گی۔


تب یہ ہو گا کہ جَیسے تُمہارے ساتھ بھلائی کرنے اور تُم کر بڑھانے سے خُداوند خُوشنُود ہُؤا اَیسے ہی تُم کو فنا کرانے اور ہلاک کر ڈالنے سے خُداوند خُوشنُود ہو گا اور تُم اُس مُلک سے اُکھاڑ دِئے جاؤ گے جہاں تُو اُس پر قبضہ کرنے کو جا رہا ہے۔


اور مَیں مُلک میں امن بخشُوں گا اور تُم سوؤ گے اور تُم کو کوئی نہیں ڈرائے گا اور مَیں بُرے درِندوں کو مُلک سے نیست کر دُوں گا اور تلوار تُمہارے مُلک میں نہیں چلے گی۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھ میں ہے قادِر ہے۔ وُہی بچا لے گا۔ وہ تیرے سبب سے شادمان ہو کر خُوشی کرے گا۔ وہ اپنی مُحبّت میں مسرُور رہے گا۔ وہ گاتے ہُوئے تیرے لِئے شادمانی کرے گا۔


کیونکہ جِس طرح جوان مَرد کُنواری عَورت کو بیاہ لاتا ہے اُسی طرح تیرے بیٹے تُجھے بیاہ لیں گے اور جِس طرح دُلہا دُلہن میں راحت پاتا ہے اُسی طرح تیرا خُدا تُجھ میں مسرُور ہو گا۔


اور تُو لَوٹے گا اور خُداوند کی بات سُنے گا اور اُس کے سب حُکموں پر جو مَیں آج تُجھ کو دیتا ہُوں عمل کرے گا۔


دیکھو وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے جب مَیں اِسرائیل کے گھر میں اور یہُوداؔہ کے گھر میں اِنسان کا بِیج اور حَیوان کا بِیج بوؤُں گا۔


تُجھ کو سب قَوموں سے زِیادہ برکت دی جائے گی اور تُم میں یا تُمہارے چَوپایوں میں نہ تُو کوئی عقِیم ہو گا نہ بانجھ۔


تُو آگے کو مترُوکہ نہ کہلائے گی اور تیرے مُلک کا نام پِھر کبھی خرابہ نہ ہو گا بلکہ تُو پِیاری اور تیری سرزمِین سُہاگن کہلائے گی کیونکہ خُداوند تُجھ سے خُوش ہے اور تیری زمِین خاوند والی ہو گی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات