Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 30:5 - کِتابِ مُقادّس

5 اور خُداوند تیرا خُدا اُسی مُلک میں تُجھ کو لائے گا جِس پر تیرے باپ دادا نے قبضہ کِیا تھا اور تُو اُس کو اپنے قبضہ میں لائے گا۔ پِھر وہ تُجھ سے بھلائی کرے گا اور تیرے باپ دادا سے زِیادہ تُجھ کو بڑھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں اُس مُلک میں لے آئیں گے جو تمہارے آباؤاَجداد کے قبضہ میں تھا، اَور تُم اُس پر قابض ہو جاؤگے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں تمہارے آباؤاَجداد سے زِیادہ خُوشحال کریں گے اَور اُن سے زِیادہ تمہاری تعداد بھی بڑھائیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 वह तुझे तेरे बापदादा के मुल्क में लाएगा, और तू उस पर क़ब्ज़ा करेगा। फिर वह तुझे तेरे बापदादा से ज़्यादा कामयाबी बख़्शेगा, और तेरी तादाद ज़्यादा बढ़ाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 وہ تجھے تیرے باپ دادا کے ملک میں لائے گا، اور تُو اُس پر قبضہ کرے گا۔ پھر وہ تجھے تیرے باپ دادا سے زیادہ کامیابی بخشے گا، اور تیری تعداد زیادہ بڑھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 30:5
9 حوالہ جات  

اور مَیں تُم کو مِل جاؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُمہاری اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا اور تُم کو اُن سب قَوموں سے اور سب جگہوں سے جِن میں مَیں نے تُم کو ہانک دِیا ہے جمع کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں تُم کو اُس جگہ میں جہاں سے مَیں نے تُم کو اَسِیر کروا کر بھیجا واپس لاؤُں گا۔


سو مُوسیٰؔ نے اپنے خُسر رعُوایلؔ مِدیانی کے بیٹے حوبابؔ سے کہا کہ ہم اُس جگہ جا رہے ہیں جِس کی بابت خُداوند نے کہا ہے کہ مَیں اُسے تُم کو دُوں گا۔ سو تُو بھی ساتھ چل اور ہم تیرے ساتھ نیکی کریں گے کیونکہ خُداوند نے بنی اِسرائیل سے نیکی کا وعدہ کِیا ہے۔


اور تُجھ سے مُحبّت رکھّے گا اور تُجھ کو برکت دے گا اور بڑھائے گا اور اُس مُلک میں جِسے تُجھ کو دینے کی قَسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی وہ تیری اَولاد پر اور تیری زمِین کی پَیداوار یعنی تیرے غلّہ اور مَے اور تیل پر اور تیرے گائے بَیل کے اور بھیڑ بکرِیوں کے بچّوں پر برکت نازِل کرے گا۔


اور اُن مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ بھی تیرے ہاتھ میں نہ رہے تاکہ خُداوند اپنے قہرِ شدِید سے باز آئے اور جَیسا اُس نے تیرے باپ دادا سے قَسم کھائی ہے اُس کے مُطابِق تُجھ پر رحم کرے اور ترس کھائے اور تُجھ کو بڑھائے۔


تُو بھلا ہے اور بھلائی کرتا ہے۔ مُجھے اپنے آئین سِکھا۔


کیونکہ دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں اپنی قَوم اِسرائیل اور یہُوداؔہ کی اَسِیری کو مَوقُوف کراؤُں گا خُداوند فرماتا ہے اور مَیں اُن کو اُس مُلک میں واپس لاؤُں گا جو مَیں نے اُن کے باپ دادا کو دِیا اور وہ اُس کے مالِک ہوں گے۔


اور یہ میرے لِئے رُویِ زمِین کی سب قَوموں کے سامنے مُسرّت بخش نام اور سِتایش و جلال کا باعِث ہو گا۔ وہ اُس سب بھلائی کا جو مَیں اُن سے کرتا ہُوں ذِکر سُنیں گی اور اُس بھلائی اور سلامتی کے سبب سے جو مَیں اِن کے لِئے مُہیّا کرتا ہُوں ڈریں گی اور کانپیں گی۔


اور مَیں تُم پر اِنسان و حَیوان کی فراوانی کرُوں گا اور وہ بُہت ہوں گے اور پھلیں گے اور مَیں تُم کو اَیسے آباد کرُوں گا جَیسے تُم پہلے تھے اور تُم پر تُمہاری اِبتدا کے ایّام سے زِیادہ اِحسان کرُوں گا اور تُم جانو گے کہ مَیں خُداوند ہُوں۔


خُداوند خُدا یُوں فرماتا ہے کہ بنی اِسرائیل مُجھ سے یہ درخواست بھی کر سکیں گے اور مَیں اُن کے لِئے اَیسا کرُوں گا کہ اُن کے لوگوں کو بھیڑ بکرِیوں کی طرح فراوان کرُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات