Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 29:16 - کِتابِ مُقادّس

16 (تُم خُود جانتے ہو کہ مُلکِ مِصرؔ میں ہم کَیسے رہے اور کیونکر اُن قَوموں کے بِیچ سے ہو کر آئے جِن کے درمیان سے تُم گُذرے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

16 تُم تو خُود جانتے ہو کہ مُلک مِصر میں ہماری زندگی کیسی تھی اَور یہاں آتے وقت ہم راہ میں کِس طرح مُختلف اَقوام میں سے ہوکر گزرے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

16 तुम ख़ुद जानते हो कि हम मिसर में किस तरह ज़िंदगी गुज़ारते थे। यह भी तुम्हें याद है कि हम किस तरह मुख़्तलिफ़ ममालिक में से गुज़रते हुए यहाँ तक पहुँचे।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

16 تم خود جانتے ہو کہ ہم مصر میں کس طرح زندگی گزارتے تھے۔ یہ بھی تمہیں یاد ہے کہ ہم کس طرح مختلف ممالک میں سے گزرتے ہوئے یہاں تک پہنچے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 29:16
8 حوالہ جات  

سو اُٹھو اور وادیِ اَرنونؔ کے پار جاؤ۔ دیکھو مَیں نے حسبوؔن کے بادشاہ سِیحوؔن کو جو اموری ہے اُس کے مُلک سمیت تُمہارے ہاتھ میں کر دِیا ہے۔ سو اُس پر قبضہ کرنا شرُوع کرو اور اُس سے جنگ چھیڑ دو۔


اور جب تُو بنی عَمّون کے قرِیب جا پُہنچے تو اُن کو مت ستانا اور نہ اُن کو چھیڑنا کیونکہ مَیں بنی عَمّون کی زمِین کا کوئی حِصّہ تُجھے مِیراث کے طَور پر نہیں دُوں گا اِس لِئے کہ اُسے مَیں نے بنی لُوط کو مِیراث میں دِیا ہے۔


پِھر خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ موآبیوں کو نہ تو ستانا اور نہ اُن سے جنگ کرنا اِس لِئے کہ مَیں تُجھ کو اُن کی زمِین کا کوئی حِصّہ مِلکِیّت کے طَور پر نہیں دُوں گا کیونکہ مَیں نے عار کو بنی لُوطؔ کی میراث کر دِیا ہے۔


اور تُو اِن لوگوں کو تاکِید کر دے کہ تُم کو بنی عیسَوؔ تُمہارے بھائی جو شعِیرؔ میں رہتے ہیں اُن کی سرحد کے پاس سے ہو کر جانا ہے اور وہ تُم سے ہِراسان ہوں گے سو تُم خُوب اِحتیاط رکھنا۔


پر اُس کو بھی جو آج کے دِن خُداوند ہمارے خُدا کے حضُور یہاں ہمارے ساتھ کھڑا ہے اور اُس کو بھی جو آج کے دِن یہاں ہمارے ساتھ نہیں اُن میں شامِل کرتا ہُوں۔


اور تُم نے خُود اُن کی مکرُوہ چِیزیں اور لکڑی اور پتّھر اور چاندی اور سونے کی مُورتیں دیکِھیں جو اُن کے ہاں تِھیں)۔


اور مَیں نے اُن سے کہا تُم میں سے ہر ایک شخص اُن نفرتی چِیزوں کو جو اُس کی منظُورِ نظر ہیں دُور کرے اور تُم اپنے آپ کو مِصرؔ کے بُتوں سے ناپاک نہ کرو۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات