Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:7 - کِتابِ مُقادّس

7 خُداوند تیرے دُشمنوں کو جو تُجھ پر حملہ کریں تیرے رُوبرُو شِکست دِلائے گا۔ وہ تیرے مُقابلہ کو تو ایک ہی راستہ سے آئیں گے پر سات سات راستوں سے ہو کر تیرے آگے سے بھاگیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

7 یَاہوِہ تمہارے دُشمنوں کو جو تمہارے خِلاف سَر اُٹھائیں گے تمہارے سامنے شِکست دِلائیں گے۔ وہ ایک سمت سے آکر تُم پر حملہ کریں گے لیکن سات سمتوں کی طرف تمہارے سامنے سے بھاگ جایٔیں گے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

7 जब तेरे दुश्मन तुझ पर हमला करेंगे तो वह रब की मदद से शिकस्त खाएँगे। गो वह मिलकर तुझ पर हमला करें तो भी तू उन्हें चारों तरफ़ मुंतशिर कर देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

7 جب تیرے دشمن تجھ پر حملہ کریں گے تو وہ رب کی مدد سے شکست کھائیں گے۔ گو وہ مل کر تجھ پر حملہ کریں توبھی تُو اُنہیں چاروں طرف منتشر کر دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:7
21 حوالہ جات  

مَیں اُس کے مُخالِفوں کو اُس کے سامنے مغلُوب کرُوں گا اور اُس سے عداوت رکھنے والوں کو مارُوں گا


اور یہُوسفط یروشلیِم میں رہتا تھا اور اُس نے پِھر بیرسبع سے اِفرائِیم کے کوہِستان تک لوگوں کے درمِیان دَورہ کر کے اُن کو خُداوند اُن کے باپ دادا کے خُدا کی طرف پِھر رجُوع کِیا۔


اور وہ دُوسرے بھی اُن کے مُقابلہ کو شہر سے نِکلے۔ سو وہ سب کے سب اِسرائیلِیوں کے بِیچ میں جو کُچھ تو اِدھر اور کُچھ اُدھر تھے پڑ گئے اور اُنہوں نے اُن کو مارا یہاں تک کہ کِسی کو نہ باقی چھوڑا نہ بھاگنے دِیا۔


خُداوند تُجھ کو تیرے دُشمنوں کے آگے شِکست دِلائے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ کے لِئے تو ایک ہی راستہ سے جائے گا اور اُن کے سامنے سے سات سات راستوں سے ہو کر بھاگے گا اور دُنیا کی تمام سلطنتوں میں تُو مارا مارا پِھرے گا۔


اور یشُوع نے اُن سب بادشاہوں پر اور اُن کے مُلک پر ایک ہی وقت میں تسلُّط حاصِل کِیا اِس لِئے کہ خُداوند اِسرائیلؔ کا خُدا اِسرائیلؔ کی خاطِر لڑا۔


کیونکر ایک آدمی ہزار کا پِیچھا کرتا اور دو آدمی دس ہزار کو بھگا دیتے اگر اُن کی چٹان ہی اُن کو بیچ نہ دیتی اور خُداوند ہی اُن کو حَوالہ نہ کر دیتا؟


اور تُو اندر آتے وقت مُبارک ہو گا اور باہر جاتے وقت بھی مُبارک ہو گا۔


خُداوند تیرے انبار خانوں میں اور سب کاموں میں جِن میں تُو ہاتھ لگائے برکت کا حُکم دے گا اور خُداوند تیرا خُدا اُس مُلک میں جِسے وہ تُجھ کو دیتا ہے تُجھ کو برکت بخشے گا۔


تُمہارا ایک ایک مَرد ایک ایک ہزار کو رگیدے گا کیونکہ خُداوند تُمہارا خُدا ہی تُمہارے لِئے لڑتا ہے جَیسا اُس نے تُم سے کہا۔


پس وہ شام کے وقت اُٹھے کہ ارامِیوں کی لشکر گاہ کو جائیں اور جب وہ ارامیوں کی لشکر گاہ کی باہر کی حد پر پُہنچے تو دیکھا کہ وہاں کوئی آدمی نہیں ہے۔


مَیں اُن کو اَیسا چھیدُوں گا کہ وہ اُٹھ نہ سکیں گے۔ وہ میرے پاؤں کے نِیچے گِر پڑیں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات