Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:55 - کِتابِ مُقادّس

55 یہاں تک کہ وہ اِن میں سے کِسی کو بھی اپنے ہی بچّوں کے گوشت میں سے جِن کو وہ خُود کھائے گا کُچھ نہیں دے گا کیونکہ اُس مُحاصرہ کے مَوقع پر اور اُس آڑے وقت میں جب تیرے دُشمن تُجھ کو تیری ہی سب بستِیوں میں تنگ کر ماریں گے تو اُس کے پاس اَور کُچھ باقی نہ رہے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

55 اَور وہ اُن میں سے کسی کو بھی اَپنے بچّوں کے گوشت میں سے جو وہ خُود کھا رہا ہوگا کچھ نہ دے گا کیونکہ تمہارے تمام شہروں کے محاصرہ کے دَوران تمہارے دُشمنوں کی نازل کی ہُوئی مُصیبتوں کی وجہ سے اُس کے پاس صِرف وُہی چیز باقی بچی ہوگی۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:55
7 حوالہ جات  

اور چَوتھے مہِینے کے نویں دِن سے شہر میں کال اَیسا سخت ہو گیا کہ مُلک کے لوگوں کے لِئے خورِش نہ رہی۔


کہ خُداوند اِسرائیل کا خُدا یُوں فرماتا ہے کہ جا اور شاہِ یہُوداؔہ صِدقیاہ سے کہہ دے کہ خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں اِس شہر کو شاہِ بابل کے حوالہ کر دُوں گا اور وہ اِسے آگ سے جلائے گا۔


اُس کی دِیواروں پر چڑھ جاؤ اور توڑ ڈالو لیکن بِالکُل برباد نہ کرو۔ اُس کی شاخیں کاٹ دو کیونکہ وہ خُداوند کی نہیں ہیں۔


تب اُس مُحاصرہ کے مَوقع پر اور اُس آڑے وقت میں تُو اپنے دُشمنوں سے تنگ آ کر اپنے ہی جِسم کے پَھل کو یعنی اپنے ہی بیٹوں اور بیٹِیوں کا گوشت جِن کو خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو عطا کِیا ہو گا کھائے گا۔


وہ شخص جو تُم میں ناز پروردہ اور نازُک بدن ہو گا اُس کی بھی اپنے بھائی اور اپنی ہم آغوش بِیوی اور اپنے باقی ماندہ بچّوں کی طرف بُری نظر ہو گی۔


وہ عَورت بھی جو تُمہارے درمیان اَیسی ناز پروردہ اور نازُک بدن ہو گی کہ نرمی و نزاکت کے سبب سے اپنے پاؤں کا تلوا بھی زمِین سے لگانے کی جُرأت نہ کرتی ہو اُس کی بھی اپنے پہلُو کے شَوہر اور اپنے ہی بیٹے اور بیٹی۔


اور مَیں اُن کو اُن کے بیٹوں اور اُن کی بیٹِیوں کا گوشت کِھلاؤُں گا بلکہ ہر ایک دُوسرے کا گوشت کھائے گا۔ مُحاصرہ کے وقت اُس تنگی میں جِس سے اُن کے دُشمن اور اُن کی جان کے خواہاں اُن کو تنگ کریں گے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات