Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 28:30 - کِتابِ مُقادّس

30 عَورت سے منگنی تو تُو کرے گا لیکن دُوسرا اُس سے مُباشرت کرے گا۔ تُو گھر بنائے گا پر اُس میں بسنے نہ پائے گا۔ تُو تاکِستان لگائے گا پر اُس کا پَھل اِستعمال نہ کرے گا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

30 جِس عورت سے تمہاری منگنی ہوگی، کویٔی دُوسرا شخص اُسے اَپنا بنا لے گا اَور اُس سے ہم بِستر ہوگا۔ تُم گھر بناؤگے لیکن اُس میں بسنے نہ پاؤگے۔ تُم انگوری باغ لگاؤگے لیکن اُس کے پھل کا لُطف نہ اُٹھا پاؤگے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

30 तेरी मँगनी किसी औरत से होगी तो कोई और आकर उस की इसमतदरी करेगा। तू अपने लिए घर बनाएगा लेकिन उसमें नहीं रहेगा। तू अपने लिए अंगूर का बाग़ लगाएगा लेकिन उसका फल नहीं खाएगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

30 تیری منگنی کسی عورت سے ہو گی تو کوئی اَور آ کر اُس کی عصمت دری کرے گا۔ تُو اپنے لئے گھر بنائے گا لیکن اُس میں نہیں رہے گا۔ تُو اپنے لئے انگور کا باغ لگائے گا لیکن اُس کا پھل نہیں کھائے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 28:30
19 حوالہ جات  

پس چُونکہ تُم مِسکِینوں کو پامال کرتے ہو اور ظُلم کر کے اُن سے گیہُوں چِھین لیتے ہو اِس لِئے جو تراشے ہُوئے پتّھروں کے مکان تُم نے بنائے اُن میں نہ بسو گے اور جو نفِیس تاکِستان تُم نے لگائے اُن کی مَے نہ پِیو گے۔


پس مَیں اُن کی بِیویاں اَوروں کو اور اُن کے کھیت اُن کو دُوں گا جو اُن پر قابِض ہوں گے کیونکہ وہ سب چھوٹے سے بڑے تک لالچی ہیں اور نبی سے کاہِن تک ہر ایک دغاباز ہے۔


تو میری بِیوی دُوسرے کے لِئے پِیسے اور غَیر مَرد اُس پر جُھکیں۔


تب اُن کا مال لُٹ جائے گا اور اُن کے گھر اُجڑ جائیں گے۔ وہ گھر تو بنائیں گے پر اُن میں بُود و باش نہ کریں گے اور تاکِستان لگائیں گے پر اُن کی مَے نہ پِئیں گے۔


تُو بوئے گا پر فصل نہ کاٹے گا۔ زَیتُون کو رَوندے گا پر تیل مَلنے نہ پائے گا۔ تُو انگُور کو کُچلے گا پر مَے نہ پِئے گا۔


بدزُبانی عہد شِکنی اور خُون ریزی اور چوری اور حرام کاری کے سِوا اَور کُچھ نہیں ہوتا۔ وہ ظُلم کرتے ہیں اور خُون پر خُون ہوتا ہے۔


ہماری مِیراث اجنبِیوں کے حوالہ کی گئی۔ ہمارے گھر بے گانوں نے لے لِئے۔


اُنہوں نے گیہُوں بویا پر کانٹے جمع کِئے۔ اُنہوں نے مشقّت کھینچی پر فائِدہ نہ اُٹھایا۔ خُداوند کے قہرِ شدِید کے سبب سے اپنے انجام سے شرمِندہ ہو۔


وہاں قَیدی مِل کر آرام کرتے ہیں اور داروغہ کی آواز سُننے میں نہیں آتی۔


تیرا بَیل تیری آنکھوں کے سامنے ذبح کِیا جائے گا پر تُو اُس کا گوشت کھانے نہ پائے گا۔ تیرا گدھا تُجھ سے جبراً چِھین لِیا جائے گا اور تُجھ کو پِھر نہ ملے گا۔ تیری بھیڑیں تیرے دُشمنوں کے ہاتھ لگیں گی اور کوئی نہ ہو گا جو تُجھ کو بچائے۔


سو خُداوند یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ مَیں شر کو تیرے ہی گھر سے تیرے خِلاف اُٹھاؤُں گا اور مَیں تیری بِیوِیوں کو لے کر تیری آنکھوں کے سامنے تیرے ہمسایہ کو دُوں گا اور وہ دِن دہاڑے تیری بِیوِیوں سے صُحبت کرے گا۔


اور اُن کے گھر کھیتوں اور بِیوِیوں سمیت اَوروں کے ہو جائیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں اپنا ہاتھ اِس مُلک کے باشِندوں پر بڑھاؤُں گا۔


جِس چِیز کے لِئے اُس نے مشقّت کھینچی اُسے وہ واپس کرے گا اور نِگلے گا نہیں۔ جو مال اُس نے جمع کِیا اُس کے مُطابِق وہ خُوشی نہ کرے گا۔


خُداوند نے اپنے دہنے ہاتھ اور اپنے قوی بازُو کی قَسم کھائی ہے کہ یقِیناً مَیں آگے کو تیرا غلّہ تیرے دُشمنوں کے کھانے کو نہ دُوں گا اور بے گانوں کے بیٹے تیری مَے جِس کے لِئے تُو نے مِحنت کی نہیں پِئیں گے۔


اُنہوں نے صِیُّون میں عَورتوں کو بے حُرمت کِیا اور یہُوداؔہ کے شہروں میں کُنواری لڑکیوں کو۔


اگرچہ انجِیر کا درخت نہ پُھولے اور تاک میں پَھل نہ لگے اور زَیتُوؔن کا حاصِل ضائِع ہو جائے اور کھیتوں میں کُچھ پَیداوار نہ ہو اور بھیڑ خانہ سے بھیڑیں جاتی رہیں اور طویلوں میں مویشی نہ ہوں


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات