Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 27:3 - کِتابِ مُقادّس

3 اور پار ہو جانے کے بعد اِس شرِیعت کی سب باتیں اُن پر لِکھنا تاکہ اُس وعدہ کے مُطابِق جو خُداوند تیرے باپ دادا کے خُدا نے تُجھ سے کِیا اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے یعنی اُس مُلک میں جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے تُو پُہنچ جائے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

3 اَور جَب تُم اُس مُلک میں داخل ہوکر یردنؔ پار پہُنچ جاؤ، تو اُن پتّھروں پر اِس آئین کی سَب باتیں لِکھنا، جِس مَیں یَاہوِہ تمہارے آباؤاَجداد کے خُدا کے وعدہ کے مُطابق دُودھ اَور شہد کی بھرپوری ہے، جسے یَاہوِہ تمہارے خُدا تُمہیں دے رہے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

3 उन पर लफ़्ज़ बलफ़्ज़ पूरी शरीअत लिख। दरिया को पार करने के बाद यही कुछ कर ताकि तू उस मुल्क में दाख़िल हो जो रब तेरा ख़ुदा तुझे देगा और जिसमें दूध और शहद की कसरत है। क्योंकि रब तेरे बापदादा के ख़ुदा ने यह देने का तुझसे वादा किया है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

3 اُن پر لفظ بہ لفظ پوری شریعت لکھ۔ دریا کو پار کرنے کے بعد یہی کچھ کر تاکہ تُو اُس ملک میں داخل ہو جو رب تیرا خدا تجھے دے گا اور جس میں دودھ اور شہد کی کثرت ہے۔ کیونکہ رب تیرے باپ دادا کے خدا نے یہ دینے کا تجھ سے وعدہ کیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 27:3
14 حوالہ جات  

اور اُس نے وہاں اُن پتّھروں پر مُوسیٰ کی شرِیعت کی جو اُس نے لِکھی تھی سب بنی اِسرائیل کے سامنے ایک نقل کندہ کی۔


اور ہم کو اِس جگہ لا کر اُس نے یہ مُلک جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے ہم کو دِیا ہے۔


خُداوند فرماتا ہے جو عہد مَیں اُن دِنوں کے بعد اُن سے باندُھوں گا وہ یہ ہے کہ مَیں اپنے قانُون اُن کے دِلوں پر لِکُھوں گا اور اُن کے ذِہن میں ڈالُوں گا۔


کیونکہ بنی اِسرائیل چالِیس برس تک بیابان میں پِھرتے رہے جب تک ساری قَوم یعنی سب جنگی مَرد جو مِصرؔ سے نِکلے تھے فنا نہ ہو گئے۔ اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند کی بات نہیں مانی تھی۔ اُن ہی سے خُداوند نے قَسم کھا کر کہا تھا کہ وہ اُن کو اُس مُلک کو دیکھنے بھی نہ دے گا جِسے ہم کو دینے کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی اور جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔


اگر خُدا ہم سے راضی رہے تو وہ ہم کو اُس مُلک میں پُہنچائے گا اور وُہی مُلک جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے ہم کو دے گا۔


اور مُوسیٰؔ سے کہنے لگے کہ جِس مُلک میں تُو نے ہم کو بھیجا تھا ہم وہاں گئے اور واقِعی دُودھ اور شہد اُس میں بہتا ہے اور یہ وہاں کا پَھل ہے۔


اور یہ مُلک اُن کو دِیا جِسے دینے کی تُو نے اُن کے باپ دادا سے قَسم کھائی تھی۔ اَیسا مُلک جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔


تاکہ مَیں اُس قَسم کو جو مَیں نے تُمہارے باپ دادا سے کھائی کہ مَیں اُن کو اَیسا مُلک دُوں گا جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہو جَیسا کہ آج کے دِن ہے پُورا کرُوں۔ تب مَیں نے جواب مَیں کہا اَے خُداوند! آمِین۔


اور تُو نِشان کے طَور پر اِن کو اپنے ہاتھ پر باندھنا اور وہ تیری پیشانی پر ٹِیکوں کی مانِند ہوں۔


پر مَیں نے تُم سے کہا ہے کہ تُم اُن کے مُلک کے وارِث ہو گے اور مَیں تُم کو وہ مُلک جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے تُمہاری مِلکِیّت ہونے کے لِئے دُوں گا۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جِس نے تُم کو اَور قَوموں سے الگ کِیا ہے۔


اِس لِئے اَے اِسرائیلؔ! سُن اور اِحتیاط کر کے اُن پر عمل کر تاکہ تیرا بھلا ہو اور تُم خُداوند اپنے باپ دادا کے خُدا کے وعدہ کے مُطابِق اُس مُلک میں جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے نہایت بڑھ جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات