Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 27:26 - کِتابِ مُقادّس

26 لَعنت اُس پر جو اِس شرِیعت کی باتوں پر عمل کرنے کے لِئے اُن پر قائِم نہ رہے اور سب لوگ کہیں آمِین۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

26 ”لعنت ہے اُس آدمی پرجو اِس آئین کی باتوں پر عَمل کرنے کے لیٔے اُن پر قائِم نہ رہے۔“ تَب ساری جماعت جَواب میں کہے، ”آمین!“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

26 ‘उस पर लानत जो इस शरीअत की बातें क़ायम न रखे, न इन पर अमल करे।’ सब लोग कहें, ‘आमीन!’

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

26 ’اُس پر لعنت جو اِس شریعت کی باتیں قائم نہ رکھے، نہ اِن پر عمل کرے۔‘ سب لوگ کہیں، ’آمین!‘

باب دیکھیں کاپی




استثنا 27:26
13 حوالہ جات  

کیونکہ جِتنے شرِیعت کے اَعمال پر تکیہ کرتے ہیں وہ سب لَعنت کے ماتحت ہیں۔ چُنانچہ لِکھا ہے کہ جو کوئی اُن سب باتوں کے کرنے پر قائِم نہیں رہتا جو شرِیعت کی کِتاب میں لِکھّی ہیں وہ لَعنتی ہے۔


چُنانچہ مُوسیٰ نے یہ لِکھا ہے کہ جو شخص اُس راست بازی پر عمل کرتا ہے جو شرِیعت سے ہے وہ اُسی کی وجہ سے زِندہ رہے گا۔


لیکن اگر صادِق اپنی صداقت سے باز آئے اور گُناہ کرے اور اُن سب گِھنَونے کاموں کے مُطابِق جو شرِیر کرتا ہے کرے تو کیا وہ زِندہ رہے گا؟ اُس کی تمام صداقت جو اُس نے کی فراموش ہو گی۔ وہ اپنے گُناہوں میں جو اُس نے کِئے ہیں اور اپنی خطاؤں میں جو اُس نے کی ہیں مَرے گا۔


تُو نے اُن ملعُون مغرُوروں کو جِھڑک دِیا جو تیرے فرمان سے بھٹکتے رہتے ہیں۔


جو کوئی خُداوند کو عزِیز نہیں رکھتا ملعُون ہو۔ ہمارا خُداوند آنے والا ہے۔


پِھر وہ بائیں طرف والوں سے کہے گا اَے ملعُونو میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلِیس اور اُس کے فرِشتوں کے لِئے تیّار کی گئی ہے۔


لَعنت اُس آدمی پر جو کارِیگری کی صنعت کی طرح کھودی ہُوئی یا ڈھالی ہُوئی مُورت بنا کر جو خُداوند کے نزدِیک مکرُوہ ہے اُس کو کِسی پوشِیدہ جگہ میں نصب کرے اور سب لوگ جواب دیں اور کہیں آمِین۔


کیونکہ جب مُجرِم ٹھہرانے والا عہد جلال والا تھا تو راست بازی کا عہد تو ضرُور ہی جلال والا ہو گا۔


یہ کِتاب جو مِلی ہے اِس کی باتوں کے بارے میں تُم جا کر میری اور سب لوگوں اور سارے یہُوداؔہ کی طرف سے خُداوند سے دریافت کرو کیونکہ خُداوند کا بڑا غضب ہم اِسی سبب سے بھڑکا ہے کہ ہمارے باپ دادا نے اِس کِتاب کی باتوں کو نہ سُنا کہ جو کُچھ اُس میں ہمارے بارے میں لِکھا ہے اُس کے مُطابِق عمل کرتے۔


اور جو کوئی تیرے خُدا کی شرِیعت پر اور بادشاہ کے فرمان پر عمل نہ کرے اُس کو بِلاتوقُّف قانُونی سزا دی جائے۔ خواہ مَوت یا جلاوطنی یا مال کی ضبطی یا قَید کی۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات