Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 27:1 - کِتابِ مُقادّس

1 پِھر مُوسیٰ نے بنی اِسرائیل کے بزُرگوں کے ساتھ ہو کر لوگوں سے کہا کہ جِتنے حُکم آج کے دِن مَیں تُم کو دیتا ہُوں اُن سب کو ماننا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 پھر مَوشہ اَور بنی اِسرائیل کے بُزرگوں نے لوگوں کو حُکم دیا: ”یہ سَب اَحکام جو آج کے دِن میں تُمہیں دے رہا ہُوں اُنہیں ماَننا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 फिर मूसा ने बुज़ुर्गों से मिलकर क़ौम से कहा, “तमाम हिदायात के ताबे रहो जो मैं तुम्हें आज दे रहा हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 پھر موسیٰ نے بزرگوں سے مل کر قوم سے کہا، ”تمام ہدایات کے تابع رہو جو مَیں تمہیں آج دے رہا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 27:1
13 حوالہ جات  

جو کُچھ مَیں تُم کو حُکم دیتا ہُوں اگر تُم اُسے کرو تو میرے دوست ہو۔


کیونکہ جِس نے ساری شرِیعت پر عمل کِیا اور ایک ہی بات میں خطا کی وہ سب باتوں میں قصُوروار ٹھہرا۔


اُس نے کہا ہاں۔ مگر زِیادہ مُبارک وہ ہیں جو خُدا کا کلام سُنتے اور اُس پر عمل کرتے ہیں۔


خُداوند تیرا خُدا آج تُجھ کو اِن آئِین اور احکام کے ماننے کا حُکم دیتا ہے۔ سو تُو اپنے سارے دِل اور ساری جان سے اِن کو ماننا اور اِن پر عمل کرنا۔


سو تُم اِحتیاط کر کے اُن سب آئِین اور احکام پر عمل کرنا جِن کو مَیں آج تُمہارے سامنے پیش کرتا ہُوں۔


اور وہ سب قَوموں سے جِن کو اُس نے پَیدا کِیا ہے تعرِیف اور نام اور عِزّت میں تُجھ کو مُمتاز کرے اور تُو اُس کے کہنے کے مُطابِق خُداوند اپنے خُدا کی مُقدّس قَوم بن جائے۔


اور جِس دِن تُم یَردن پار ہو کر اُس مُلک میں جِسے خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے پُہنچو تو تُو بڑے بڑے پتّھر کھڑے کر کے اُن پر چُونے کی استرکاری کرنا۔


کہ وہ خُدا پر آس رکھّیں اور اُس کے کاموں کو بُھول نہ جائیں بلکہ اُس کے حُکموں پر عمل کریں


یہ وُہی باتیں ہیں جو مُوسیٰؔ نے یَردِنؔ کے اُس پار بیابان میں یعنی اُس مَیدان میں جو سُوفؔ کے مُقابِل اور فارانؔ اور طوفلؔ اور لابنؔ اور حصِیراتؔ اور دِیذہبؔ کے درمِیان ہے سب اِسرائیلِیوں سے کہِیں۔


تُم جانفشانی سے خُداوند اپنے خُدا کے حُکموں اور شہادتوں اور آئِین کو جو اُس نے تُجھ کو فرمائے ہیں ماننا۔


پس اب سارے اِسرائیلؔ یعنی خُداوند کی جماعت کے رُوبرُو اور ہمارے خُدا کے حضُور تُم خُداوند اپنے خُدا کے سب حُکموں کو مانو اور اُن کے طالِب ہو تاکہ تُم اِس اچّھے مُلک کے وارِث ہو اور اُسے اپنے بعد اپنی اَولاد کے واسطے ہمیشہ کے لِئے مِیراث چھوڑ جاؤ۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات