Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 26:8 - کِتابِ مُقادّس

8 اور خُداوند قوّی ہاتھ اور بُلند بازُو سے بڑی ہَیبت اور نِشانوں اور مُعجِزوں کے ساتھ ہم کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

8 چنانچہ یَاہوِہ نے اَپنے قوی ہاتھ اَور پھیلے ہویٔے بازو سے بڑے معجزوں اَور حیرت اَنگیز نِشانات اَور عجائب کے ساتھ ہمیں مِصر سے باہر نکالا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

8 और बड़े इख़्तियार और क़ुदरत का इज़हार करके हमें मिसर से निकाल लाया। उस वक़्त उसने मिसरियों में दहशत फैलाकर बड़े मोजिज़े दिखाए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

8 اور بڑے اختیار اور قدرت کا اظہار کر کے ہمیں مصر سے نکال لایا۔ اُس وقت اُس نے مصریوں میں دہشت پھیلا کر بڑے معجزے دکھائے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 26:8
15 حوالہ جات  

یا کبھی خُدا نے ایک قَوم کو کِسی دُوسری قَوم کے بِیچ سے نِکالنے کا اِرادہ کر کے اِمتِحانوں اور نِشانوں اور مُعجِزوں اور جنگ اور زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو اور ہَولناک ماجروں کے وسِیلہ سے اُن کو اپنی خاطِر برگُزیدہ کرنے کے لِئے وہ کام کِئے جو خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہاری آنکھوں کے سامنے مِصرؔ میں تُمہارے لِئے کِئے؟


اور یاد رکھنا کہ تُو مُلکِ مِصرؔ میں غُلام تھا اور وہاں سے خُداوند تیرا خُدا اپنے زورآور ہاتھ اور بُلند بازُو سے تُجھ کو نِکال لایا۔ اِس لِئے خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو سبت کے دِن کو ماننے کا حُکم دِیا۔


اور مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم اِس دِن کو یاد رکھنا جِس میں تُم مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے نِکلے کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے تُم کو وہاں سے نِکال لایا۔ اِس میں خمِیری روٹی کھائی نہ جائے۔


اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے گیا۔


اور اُن چار سَو تیس برسوں کے گُذر جانے پر ٹِھیک اُسی روز خُداوند کا سارا لشکر مُلکِ مِصرؔ سے نِکل گیا۔


اور بنی اِسرائیل نے رعمسیسؔ سے سکّاتؔ تک پَیدل سفر کِیا اور بال بچّوں کو چھوڑ کر وہ کوئی چھ لاکھ مَرد تھے۔


جِس نے مُوسیٰ کے دہنے ہاتھ پر اپنے جلالی بازُو کو ساتھ کر دِیا اور اُن کے آگے پانی کو چِیرا تاکہ اپنے لِئے ابدی نام پَیدا کرے؟


سو تُو بنی اِسرائیل سے کہہ کہ مَیں خُداوند ہُوں اور مَیں تُم کو مِصریوں کے بوجھوں کے نِیچے سے نِکال لُوں گا۔ اور مَیں تُم کو اُن کی غُلامی سے آزاد کرُوں گا اور مَیں اپنا ہاتھ بڑھا کر اور اُن کو بڑی بڑی سزائیں دے کر تُم کو رہائی دُوں گا۔


اور اُس کو خُداوند نے مُلکِ مِصرؔ میں فرِعونؔ اور اُس کے سب خادِموں اور اُس کے سارے مُلک کے سامنے سب نِشانوں اور عجِیب کاموں کے دِکھانے کو بھیجا تھا۔


یُوں مُوسیٰ نے سب اِسرائیلِیوں کے سامنے زورآور ہاتھ اور بڑی ہَیبت کے کام کر دِکھائے۔


کیونکہ تُو اپنی قَوم اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے نِشانوں اور عجائِب اور قَوی ہاتھ اور بُلند بازُو سے اور بڑی ہَیبت کے ساتھ نِکال لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات