Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 26:10 - کِتابِ مُقادّس

10 سو اب اَے خُداوند! دیکھ جو زمِین تُو نے مُجھ کو دی ہے اُس کا پہلا پَھل مَیں تیرے پاس لے آیا ہُوں۔ پِھر تُو اُسے خُداوند اپنے خُدا کے آگے رکھ دینا اور خُداوند اپنے خُدا کو سِجدہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

10 اِس لیٔے اَب اَے یَاہوِہ دیکھو، جو زمین آپ نے مُجھے عطا فرمائی ہے، اُس کا پہلا پھل مَیں آپ کے پاس لے آیا ہُوں۔“ پھر تُم اُس ٹوکری کو یَاہوِہ اَپنے خُدا کے حُضُور رکھ دینا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کو سَجدہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

10 ऐ रब, अब मैं तुझे उस ज़मीन का पहला फल पेश करता हूँ जो तूने हमें बख़्शी है।” अपनी पैदावार का टोकरा रब अपने ख़ुदा के सामने रखकर उसे सिजदा करना।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

10 اے رب، اب مَیں تجھے اُس زمین کا پہلا پھل پیش کرتا ہوں جو تُو نے ہمیں بخشی ہے۔“ اپنی پیداوار کا ٹوکرا رب اپنے خدا کے سامنے رکھ کر اُسے سجدہ کرنا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 26:10
21 حوالہ جات  

اُس نے مُجھ سے کہا خبردار! اَیسا نہ کر۔ مَیں بھی تیرا اور تیرے بھائی نبیوں اور اِس کِتاب کی باتوں پر عمل کرنے والوں کا ہم خِدمت ہُوں۔ خُدا ہی کو سِجدہ کر۔


پس تُم کھاؤ یا پِیو یا جو کُچھ کرو سب خُدا کے جلال کے لئے کرو۔


پس اَے اِلزام لگانے والے! تُو کوئی کیوں نہ ہو تیرے پاس کوئی عُذر نہیں کیونکہ جِس بات کا تُو دُوسرے پر اِلزام لگاتا ہے اُسی کا تُو اپنے آپ کو مُجرِم ٹھہراتا ہے۔ اِس لِئے کہ تُو جو اِلزام لگاتا ہے خُود وُہی کام کرتا ہے۔


اور یُوں ہو گا خُداوند فرماتا ہے کہ ایک نئے چاند سے دُوسرے تک اور ایک سبت سے دُوسرے تک ہر فردِ بشر عِبادت کے لِئے میرے حضُور آئے گا۔


اپنے مال سے اور اپنی ساری پَیداوار کے پہلے پَھلوں سے خُداوند کی تعظِیم کر۔


آؤ ہم جُھکیں اور سِجدہ کریں! اور اپنے خالق خُداوند کے حضُور گُھٹنے ٹیکیں۔


یا رب! سب قَومیں جِن کو تُو نے بنایا آ کر تیرے حضُور سِجدہ کریں گی اور تیرے نام کی تمجِید کریں گی۔


دُنیا کے سب آسُودہ حال لوگ کھائیں گے اور سِجدہ کریں گے۔ وہ سب جو خاک میں مِل جاتے ہیں اُس کے حضُور جُھکیں گے۔ بلکہ وہ بھی جو اپنی جان کو جِیتا نہیں رکھ سکتا۔


ساری دُنیا خُداوند کو یاد کرے گی اور اُس کی طرف رجُوع لائے گی اور قَوموں کے سب گھرانے تیرے حضُور سِجدہ کریں گے۔


پر مَیں کَون اور میرے لوگوں کی حقِیقت کیا کہ ہم اِس طرح سے خُوشی خُوشی نذرانہ دینے کے قابِل ہوں؟ کیونکہ سب چِیزیں تیری طرف سے مِلتی ہیں اور تیری ہی چِیزوں میں سے ہم نے تُجھے دِیا ہے۔


تُو نے آج کے دِن اِقرار کِیا ہے کہ خُداوند تیرا خُدا ہے اور تُو اُس کی راہوں پر چلے گا اور اُس کے آئِین اور فرمان اور احکام کو مانے گا اور اُس کی بات سُنے گا۔


تب کاہِن تیرے ہاتھ سے اُس ٹوکرے کو لے کر خُداوند تیرے خُدا کے مذبح کے آگے رکھّے۔


تب جو مُلک خُداوند تیرا خُدا تُجھ کو دیتا ہے اُس کی زمِین میں جو قِسم قِسم کی چِیزیں تُو لگائے اُن سب کے پہلے پَھل کو ایک ٹوکرے میں رکھ کر اُس جگہ لے جانا جِسے خُداوند تیرا خُدا اپنے نام کے مسکن کے لِئے چُنے۔


اور تُو اپنے اناج اور مَے اور تیل کے پہلے پَھل میں سے اور اپنی بھیڑوں کے بال میں سے جو پہلی دفعہ کُترے جائیں اُسے دینا۔


تُو اپنی کثِیر پَیداوار اور اپنے کولُھو کے رس میں سے مُجھے نذر و نیاز دینے میں دیر نہ کرنا اور اپنے بیٹوں میں سے پہلوٹھے کو مُجھے دینا۔


تُو اپنی زمِین کے پہلے پَھلوں کا پہلا حِصّہ خُداوند اپنے خُدا کے گھر میں لانا۔ تُو حلوان کو اُس کی ماں کے دُودھ میں نہ پکانا۔


بلکہ تُو خُداوند اپنے خُدا کو یاد رکھنا کیونکہ وُہی تُجھ کو دَولت حاصِل کرنے کی قُوّت اِس لِئے دیتا ہے کہ اپنے اُس عہد کو جِس کی قَسم اُس نے تیرے باپ دادا سے کھائی تھی قائِم رکھّے جَیسا آج کے دِن ظاہِر ہے۔


خُداوند ہی کی برکت دَولت بخشتی ہے اور وہ اُس کے ساتھ دُکھ نہیں مِلاتا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات