Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 23:5 - کِتابِ مُقادّس

5 لیکن خُداوند تیرے خُدا نے بلعاؔم کی نہ سُنی بلکہ خُداوند تیرے خُدا نے تیرے لِئے اُس لَعنت کو برکت سے بدل دِیا اِس لِئے کہ خُداوند تیرے خُدا کو تُجھ سے مُحبّت تھی۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

5 لیکن یَاہوِہ تمہارے خُدا نے بِلعاؔم کی نہ سُنی بَلکہ اُس لعنت کو تمہارے لیٔے برکت میں تبدیل کر دیا، کیونکہ یَاہوِہ تمہارے خُدا تُم سے مَحَبّت رکھتے ہیں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

5 लेकिन रब तेरे ख़ुदा ने बिलाम की न सुनी बल्कि उस की लानत बरकत में बदल दी। क्योंकि रब तेरा ख़ुदा तुझसे प्यार करता है।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

5 لیکن رب تیرے خدا نے بلعام کی نہ سنی بلکہ اُس کی لعنت برکت میں بدل دی۔ کیونکہ رب تیرا خدا تجھ سے پیار کرتا ہے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 23:5
23 حوالہ جات  

پس ہم اِن باتوں کی بابت کیا کہیں؟ اگر خُدا ہماری طرف ہے تو کَون ہمارا مُخالِف ہے؟


وہ دبک کر بَیٹھا ہے۔ وہ شیر کی طرح بلکہ شیرنی کی مانِند لیٹ گیا ہے۔ اب کَون اُسے چھیڑے؟ جو تُجھے برکت دے وہ مُبارک اور جو تُجھ پر لَعنت کرے وہ ملعُون ہو!


کیونکہ ہماری دَم بَھر کی ہلکی سی مُصِیبت ہمارے لِئے ازحد بھاری اور ابدی جلال پَیدا کرتی جاتی ہے۔


اِنجِیل کے اِعتبار سے تو وہ تُمہاری خاطِر دُشمن ہیں لیکن برگُزِیدگی کے اِعتبار سے باپ دادا کی خاطِر پیارے ہیں۔


اَے میرے لوگو یاد کرو کہ شاہِ موآؔب بلق نے کیا مشورَت کی اور بِلعاؔم بِن بعور نے اُسے کیا جواب دِیا اور شِتّیِم سے جِلجاؔل تک کیا کیا ہُؤا تاکہ خُداوند کی صداقت سے واقِف ہو جاؤ۔


خُداوند قدِیم سے مُجھ پر ظاہِر ہُؤا اور کہا کہ مَیں نے تُجھ سے ابدی مُحبّت رکھّی اِسی لِئے مَیں نے اپنی شفقت تُجھ پر بڑھائی۔


پِھر مَیں نے تیری طرف گُذر کِیا اور تُجھ پر نظر کی اور کیا دیکھتا ہُوں کہ تُو عِشق انگیز عُمر کو پُہنچ گئی ہے پس مَیں نے اپنا دامن تُجھ پر پَھیلایا اور تیری برہنگی کو چِھپایا اور قَسم کھا کر تُجھ سے عہد باندھا خُداوند خُدا فرماتا ہے اور تُو میری ہو گئی۔


جِس طرح گوریّا آوارہ پِھرتی اور ابابِیل اُڑتی رہتی ہے اُسی طرح بے سبب لَعنت بے محلّ ہے۔


بیشک خُدا اِسرائیل پر یعنی پاک دِلوں پر مہربان ہے۔


وہ بے شک قَوموں سے مُحبّت رکھتا ہے۔ اُس کے سب مُقدّس لوگ تیرے ہاتھ میں ہیں اور وہ تیرے قدموں میں بَیٹھے۔ ایک ایک تیری باتوں سے مُستفِیض ہو گا۔


چُنانچہ لِکھا ہے کہ مَیں نے یعقُوبؔ سے تو مُحبّت کی مگر عیسَو سے نفرت۔


خُداوند کے فرِشتہ نے بلعاؔم سے کہا تُو اِن آدمِیوں کے ساتھ چلا ہی جا لیکن فقط وُہی بات کہنا جو مَیں تُجھ سے کہُوں۔ سو بلعاؔم بلق کے اُمرا کے ساتھ گیا۔


خُداوند فرماتا ہے مَیں نے تُم سے مُحبّت رکھّی تَو بھی تُم کہتے ہو تُو نے کِس بات میں ہم سے محبّت ظاہِر کی؟ خُداوند فرماتا ہے کیا عیسَو یعقُوب کا بھائی نہ تھا؟ لیکن مَیں نے یعقُوب سے مُحبّت رکھّی۔


اور چُونکہ اُسے تیرے باپ دادا سے مُحبّت تھی اِسی لِئے اُس نے اُن کے بعد اُن کی نسل کو چُن لِیا اور تیرے ساتھ ہو کر اپنی بڑی قُدرت سے تُجھ کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔


پر مَیں نے نہ چاہا کہ بلعاؔم کی سُنوں۔ اِس لِئے وہ تُم کو برکت ہی دیتا گیا۔ سو مَیں نے تُم کو اُس کے ہاتھ سے چُھڑایا۔


شاید خُداوند اُس ظُلم پر جو میرے اُوپر ہُؤا ہے نظر کرے اور خُداوند آج کے دِن اُس کی لَعنت کے بدلے مُجھے نیک بدلہ دے۔


اِس لِئے کہ وہ روٹی اور پانی لے کر بنی اِسرائیل کے اِستِقبال کو نہ نِکلے بلکہ بلعاؔم کو اُن کے خِلاف اُجرت پر بُلایا تاکہ اُن پر لَعنت کرے پر ہمارے خُدا نے اُس لَعنت کو برکت سے بدل دِیا۔


سو اُس نے بعور کے بیٹے بلعاؔم کے پاس فتور کو جو بڑے دریا کے کنارے اُس کی قَوم کے لوگوں کا مُلک تھا قاصِد روانہ کِئے کہ اُسے بُلا لائیں اور یہ کہلا بھیجا۔ دیکھ ایک قَوم مِصرؔ سے نِکل کر آئی ہے۔ اُن سے زمِین کی سطح چِھپ گئی ہے۔ اب وہ میرے مُقابِل ہی آ کر جم گئے ہیں۔


جَیسے بنی عیسَو نے جو شعِیرؔ میں رہتے ہیں اور موآبیوں نے جو عارؔ شہر میں بستے ہیں میرے ساتھ کِیا۔ جب تک کہ مَیں یَردن ؔکو عبُور کر کے اُس مُلک میں پُہنچ نہ جاؤں جو خُداوند ہمارا خُدا ہم کو دیتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات