Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 23:19 - کِتابِ مُقادّس

19 تُو اپنے بھائی کو سُود پر قرض نہ دینا خواہ وہ رُوپَے کا سُود ہو یا اناج کا سُود یا کِسی اَیسی چِیز کا سُود ہو جو بیاج پر دی جایا کرتی ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 تُم اَپنے اِسرائیلی بھایٔی سے سُود وصول نہ کرنا خواہ وہ رُوپیَوں پر، اناج پر یا کسی اَیسی شَے پر ہو جِس پر سُود لیا جاتا ہو۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 अगर कोई इसराईली भाई तुझसे क़र्ज़ ले तो उससे सूद न लेना, ख़ाह तूने उसे पैसे, खाना या कोई और चीज़ दी हो।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 اگر کوئی اسرائیلی بھائی تجھ سے قرض لے تو اُس سے سود نہ لینا، خواہ تُو نے اُسے پیسے، کھانا یا کوئی اَور چیز دی ہو۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 23:19
11 حوالہ جات  

اگر تُو میرے لوگوں میں سے کِسی مُحتاج کو جو تیرے پاس رہتا ہو کُچھ قرض دے تو اُس سے قرض خواہ کی طرح سلُوک نہ کرنا اور نہ اُس سے سُود لینا۔


وہ جو اپنا رُوپیہ سُود پر نہیں دیتا اور بے گُناہ کے خِلاف رِشوت نہیں لیتا۔ اَیسے کام کرنے والا کبھی جُنبِش نہ کھائے گا۔


تیرے اندر اُنہوں نے خُون ریزی کے لِئے رِشوت خواری کی۔ تُو نے بیاج اور سُود لِیا اور ظُلم کر کے اپنے پڑوسی کو لُوٹا اور مُجھے فراموش کِیا خُداوند خُدا فرماتا ہے۔


سُود پر لین دین کرے تو کیا وہ زِندہ رہے گا؟ وہ زِندہ نہ رہے گا۔ اُس نے یہ سب نفرتی کام کِئے ہیں۔ وہ یقِیناً مَرے گا۔ اُس کا خُون اُسی پر ہو گا۔


اور یُوں ہو گا کہ جَیسا رعیّت کا حال وَیسا ہی کاہِن کا۔ جَیسا نَوکر کا وَیسا ہی اُس کے صاحِب کا۔ جَیسا لَونڈی کا وَیسا ہی اُس کی بی بی کا۔ جَیسا خرِیدار کا وَیسا ہی بیچنے والے کا۔ جَیسا قرض دینے والے کا وَیسا ہی قرض لینے والے کا۔ جَیسا سُود دینے والے کا وَیسا ہی سُود لینے والے کا۔


اَے میری ماں مُجھ پر افسوس کہ مَیں تُجھ سے تمام دُنیا کے لِئے لڑاکا آدمی اور جھگڑالُو شخص پَیدا ہُؤا! مَیں نے تو نہ سُود پر قرض دِیا اور نہ قرض لِیا تَو بھی اُن میں سے ہر ایک مُجھ پر لَعنت کرتا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات