Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 22:24 - کِتابِ مُقادّس

24 تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر نِکال لانا اور اُن کو تُم سنگسار کر دینا کہ وہ مَر جائیں۔ لڑکی کو اِس لِئے کہ وہ شہر میں ہوتے ہُوئے نہ چِلاّئی اور مَرد کو اِس لِئے کہ اُس نے اپنے ہمسایہ کی بِیوی کو بے حُرمت کِیا۔ یُوں تُو اَیسی بُرائی کو اپنے درمیان سے دفع کرنا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

24 تو تُم اُن دونوں کو اُس شہر کے پھاٹک پر لے آنا اَور اُنہیں سنگسار کرکے مار ڈالنا۔ لڑکی کو اِس لیٔے کہ وہ شہر میں ہوتے ہویٔے بھی مدد کے لیٔے نہیں چِلّائی اَور آدمی کو اِس لیٔے کہ اُس نے دُوسرے شخص کی بیوی کو بےحُرمت کیا۔ اِس طرح سے تُم اَپنے درمیان سے اَیسی بدکاری دُور کردینا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

24 तो लाज़िम है कि तुम दोनों को शहर के दरवाज़े के पास लाकर संगसार करो। वजह यह है कि लड़की ने मदद के लिए न पुकारा अगरचे उस जगह लोग आबाद थे। मर्द का जुर्म यह था कि उसने किसी और की मंगेतर की इसमतदरी की है। यों तू अपने दरमियान से बुराई मिटा देगा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

24 تو لازم ہے کہ تم دونوں کو شہر کے دروازے کے پاس لا کر سنگسار کرو۔ وجہ یہ ہے کہ لڑکی نے مدد کے لئے نہ پکارا اگرچہ اُس جگہ لوگ آباد تھے۔ مرد کا جرم یہ تھا کہ اُس نے کسی اَور کی منگیتر کی عصمت دری کی ہے۔ یوں تُو اپنے درمیان سے بُرائی مٹا دے گا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 22:24
14 حوالہ جات  

مگر باہر والوں پر خُدا حُکم کرتا ہے؟ پس اُس شرِیر آدمی کو اپنے درمِیان سے نِکال دو۔


اور اگر وہ تُجھ کو نہ بھائے تو جہاں وہ چاہے اُس کو جانے دینا لیکن رُوپَے کی خاطِر اُس کو ہرگِز نہ بیچنا اور اُس سے لَونڈی کا سا سلُوک نہ کرنا اِس لِئے کہ تُو نے اُس کی حُرمت لے لی ہے۔


اور تُم افسوس تو کرتے نہیں تاکہ جِس نے یہ کام کِیا وہ تُم میں سے نِکالا جائے بلکہ شیخی مارتے ہو۔


پس یُوسفؔ نے نِیند سے جاگ کر وَیسا ہی کِیا جَیسا خُداوند کے فرِشتہ نے اُسے حُکم دِیا تھا اور اپنی بِیوی کو اپنے ہاں لے آیا۔


وہ اِن باتوں کو سوچ ہی رہا تھا کہ خُداوند کے فرشتہ نے اُسے خواب میں دِکھائی دے کر کہا اَے یُوسفؔ اِبنِ داؤُد! اپنی بِیوی مریمؔ کو اپنے ہاں لے آنے سے نہ ڈر کیونکہ جو اُس کے پیٹ میں ہے وہ رُوحُ القُدس کی قُدرت سے ہے۔


وہ نبی یا خواب دیکھنے والا قتل کِیا جائے کیونکہ اُس نے تُم کو خُداوند تُمہارے خُدا سے (جِس نے تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکالا اور تُجھ کو غُلامی کے گھر سے رہائی بخشی) بغاوت کرنے کی ترغِیب دی تاکہ تُجھ کو اُس راہ سے جِس پر خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو چلنے کا حُکم دِیا ہے بہکائے۔ یُوں تُو اپنے بِیچ میں سے اَیسی بدی کو دُور کر دینا۔


اور یعقُوبؔ نے لابنؔ سے کہا کہ میری مُدّت پُوری ہو گئی۔ سو میری بِیوی مُجھے دے تاکہ مَیں اُس کے پاس جاؤں۔


اگر کوئی کُنواری لڑکی کِسی شخص سے منسُوب ہو گئی ہو اور کوئی دُوسرا آدمی اُسے شہر میں پا کر اُس سے صُحبت کرے۔


پر اگر اُس آدمی کو وُہی لڑکی جِس کی نِسبت ہو چُکی ہو کِسی مَیدان یا کھیت میں مِل جائے اور وہ آدمی جبراً اُس سے صُحبت کرے تو فقط وہ آدمی ہی جِس نے صُحبت کی مار ڈالا جائے۔


کیونکہ یہ نِہایت بُرا جُرم ہوتا بلکہ اَیسی بدی ہوتی جِس کی سزا قاضی دیتے ہیں۔


اور جو شخص دُوسرے کی بِیوی سے یعنی اپنے ہمسایہ کی بِیوی سے زِنا کرے وہ زانی اور زانِیہ دونوں ضرُور جان سے مار دِئے جائیں۔


اُس کو قتل کرتے وقت گواہوں کے ہاتھ پہلے اُس پر اُٹھیں اُس کے بعد باقی سب لوگوں کے ہاتھ۔ یُوں تُو اپنے درمیان سے شرارت کو دُور کِیا کرنا۔


اور مَیں تیری اَیسی عدالت کرُوں گا جَیسی بے وفا اور خُونی بِیوی کی اور مَیں غضب اور غَیرت کی مَوت تُجھ پر لاؤُں گا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات