Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:9 - کِتابِ مُقادّس

9 پِھر خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ موآبیوں کو نہ تو ستانا اور نہ اُن سے جنگ کرنا اِس لِئے کہ مَیں تُجھ کو اُن کی زمِین کا کوئی حِصّہ مِلکِیّت کے طَور پر نہیں دُوں گا کیونکہ مَیں نے عار کو بنی لُوطؔ کی میراث کر دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

9 تَب یَاہوِہ نے مُجھ سے کہا، ”تُم مُوآبیوں کو دِق نہ کرنا اَور نہ ہی اُنہیں جنگ کے لیٔے چھیڑنا۔ مَیں اُن کی سرزمین کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں نہ دُوں گا کیونکہ مَیں نے عاؔر شہر کو لَوطؔ کی نَسل کو مِیراث کے طور پر دے دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

9 वहाँ रब ने मुझसे कहा, “मोआब के बाशिंदों की मुख़ालफ़त न करना और न उनके साथ जंग छेड़ना, क्योंकि मैं उनके मुल्क का कोई भी हिस्सा तुझे नहीं दूँगा। मैंने आर शहर को लूत की औलाद को दिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

9 وہاں رب نے مجھ سے کہا، ”موآب کے باشندوں کی مخالفت نہ کرنا اور نہ اُن کے ساتھ جنگ چھیڑنا، کیونکہ مَیں اُن کے ملک کا کوئی بھی حصہ تجھے نہیں دوں گا۔ مَیں نے عار شہر کو لوط کی اولاد کو دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:9
13 حوالہ جات  

اور اُن نالوں کا ڈھلان جو عار شہر تک جاتا ہے اور موآب کی سرحد سے مُتّصِل ہے۔


کیونکہ حسبون سے آگ نِکلی۔ سِیحوؔن کے شہر سے شُعلہ برآمد ہُؤا۔ اِس نے موآب کے عار شہر کو اور اَرنون کے اُونچے مقامات کے سرداروں کو بھسم کر دِیا۔


اسُور بھی اِن سے مِلا ہُؤا ہے۔ اُنہوں نے بنی لُوط کی کُمک کی ہے۔ (سِلاہ)


تو اِسرائیلِیوں نے ادُوم کے بادشاہ کے پاس ایلچی روانہ کِئے اور کہلا بھیجا کہ ہم کو ذرا اپنے مُلک سے ہو کر گُذر جانے دے لیکن ادُوم کا بادشاہ نہ مانا۔ اِسی طرح اُنہوں نے موآب کے بادشاہ کو کہلا بھیجا اور وہ بھی راضی نہ ہُؤا چُنانچہ اِسرائیلی قادِس میں رہے۔


جَیسے بنی عیسَو نے جو شعِیرؔ میں رہتے ہیں اور موآبیوں نے جو عارؔ شہر میں بستے ہیں میرے ساتھ کِیا۔ جب تک کہ مَیں یَردن ؔکو عبُور کر کے اُس مُلک میں پُہنچ نہ جاؤں جو خُداوند ہمارا خُدا ہم کو دیتا ہے۔


اور اُن کو مت چھیڑنا کیونکہ مَیں اُن کی زمِین میں سے پاؤں دھرنے تک کی جگہ بھی تُم کو نہیں دُوں گا۔ اِس لِئے کہ مَیں نے کوہِ شعِیرؔ عیسَوؔ کو میراث میں دِیا ہے۔


سو موآبیوں نے مِدیانی بزُرگوں سے کہا کہ جو کُچھ ہمارے آس پاس ہے اُسے یہ انبوہ اَیسا چٹ کر جائے گا جَیسے بَیل مَیدان کی گھاس کو چٹ کر جاتا ہے۔ اُس وقت بلق بِن صفور موآبیوں کا بادشاہ تھا۔


سو اب دیکھ! عمُّوؔن اور موآؔب اور کوہِ شعِیر کے لوگ جِن پر تُو نے بنی اِسرائیل کو جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکل کر آ رہے تھے حملہ کرنے نہ دِیا بلکہ وہ اُن کی طرف سے مُڑ گئے اور اُن کو ہلاک نہ کِیا۔


تب وہ بیابان میں ہو کر چلے اور ادُوم کے مُلک اور موآب کے مُلک کے باہر باہر چکّر کاٹ کر موآب کے مُلک کے مشرِق کی طرف آئے اور ارنُون کے اُس پار ڈیرے ڈالے پر موآب کی سرحد میں داخِل نہ ہُوئے اِس لِئے کہ موآب کی سرحد ارنُون تھا۔


اور یہ کہلا بھیجا کہ اِفتاح یُوں کہتا ہے کہ اِسرائیلِیوں نے نہ تو موآب کا مُلک اور نہ بنی عمُّون کا مُلک چِھینا۔


موآؔب کی بابت بارِ نبُوّت۔ ایک ہی رات میں عارِ موآؔب خراب و نابُود ہو گیا ایک ہی رات میں قِیرِ موآؔب خراب و نیست ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات