Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:34 - کِتابِ مُقادّس

34 اور ہم نے اُسی وقت اُس کے سب شہروں کو لے لِیا اور ہر آباد شہر کو عَورتوں اور بچّوں سمیت بِالکُل نابُود کر دِیا اور کِسی کو باقی نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

34 اُسی وقت ہم نے اُس کے سَب شہروں پر قبضہ کر لیا اَور اُنہیں مَرد عورتوں اَور بچّوں سمیت بالکُل تباہ کر ڈالا اَور کسی کو باقی نہ چھوڑا۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

34 उस वक़्त हमने उसके तमाम शहरों पर क़ब्ज़ा कर लिया और उनके तमाम मर्दों, औरतों और बच्चों को मार डाला। कोई भी न बचा।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

34 اُس وقت ہم نے اُس کے تمام شہروں پر قبضہ کر لیا اور اُن کے تمام مردوں، عورتوں اور بچوں کو مار ڈالا۔ کوئی بھی نہ بچا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:34
15 حوالہ جات  

سو اب تُو جا اور عمالِیق کو مار اور جو کُچھ اُن کا ہے سب کو بِالکُل نابُود کر دے اور اُن پر رحم مت کر بلکہ مَرد اور عَورت۔ ننّھے بچّے اور شِیرخوار۔ گائے بَیل اور بھیڑ بکریاں۔ اُونٹ اور گدھے سب کو قتل کر ڈال۔


اور جب خُداوند تیرا خُدا اُن کو تیرے آگے شِکست دِلائے اور تُو اُن کو مار لے تو تُو اُن کو بِالکُل نابُود کر ڈالنا۔ تُو اُن سے کوئی عہد نہ باندھنا اور نہ اُن پر رحم کرنا۔


اور جَیسا ہم نے حسبونؔ کے بادشاہ سِیحوؔن کے ہاں کِیا وَیسا ہی اِن سب آباد شہروں کو مع عَورتوں اور بچّوں کے بِالکُل نابُود کر ڈالا۔


اور اُن شہروں کے تمام مالِ غنِیمت اور چَوپایوں کو بنی اِسرائیل نے اپنے واسطے لُوٹ میں لے لِیا لیکن ہر ایک آدمی کو تلوار کی دھار سے قتل کِیا یہاں تک کہ اُن کو نابُود کر دِیا اور ایک مُتنِفّس کو بھی باقی نہ چھوڑا۔


اِسرائیلِیوں نے گُناہ کِیا اور اُنہوں نے اُس عہد کو جِس کا مَیں نے اُن کو حُکم دِیا توڑا ہے۔ اُنہوں نے مخصُوص کی ہُوئی چِیزوں میں سے کُچھ لے بھی لِیا اور چوری بھی کی اور رِیاکاری بھی کی اور اپنے اسباب میں اُسے مِلا بھی لِیا ہے۔


سو تُو اَیسی مکرُوہ چِیز اپنے گھر میں لا کر اُس کی طرح نیست کر دِیا جانے کے لائِق نہ بن جانا بلکہ تُو اُس سے ازحد گھِن کھانا اور اُس سے بِالکُل نفرت رکھنا کیونکہ وہ ملعُون چِیز ہے۔


اُنہوں نے یشُوع کو جواب دِیا کہ تیرے خادِموں کو تحقِیق یہ خبر مِلی تھی کہ خُداوند تیرے خُدا نے اپنے بندہ مُوسیٰ کو فرمایا کہ سارا مُلک تُم کو دے اور اِس مُلک کے سب باشِندوں کو تُمہارے سامنے سے نیست و نابُود کرے۔ سو ہم کو تُمہارے سبب سے اپنی جانوں کے لالے پڑ گئے اِس لِئے ہم نے یہ کام کِیا۔


اور اُنہوں نے اُن سب کو جو شہر میں تھے کیا مَرد کیا عَورت کیا جوان کیا بُڈّھے کیا بَیل کیا بھیڑ کیا گدھے سب کو تلوار کی دھار سے بِالکُل نیست کر دِیا۔


اور اُسی دِن یشُوع نے مقّیدہ کو سر کر کے اُسے ‌تہِ تَیغ کِیا اور اُس کے بادشاہ کو اور اُس کے سب لوگوں کو بِالکُل ہلاک کر ڈالا اور ایک کو بھی باقی نہ چھوڑا اور مقّیدہ کے بادشاہ سے اُس نے وُہی کِیا جو یرِیحُو کے بادشاہ سے کِیا تھا۔


سو یشُوع نے سارے مُلک کو یعنی کوہستانی مُلک اور جنُوبی قطعہ اور نشیب کی زمِین اور ڈھلانوں اور وہاں کے سب بادشاہوں کو مارا۔ اُس نے ایک کو بھی جِیتا نہ چھوڑا بلکہ وہاں کے ہر مُتنِفّس کو جَیسا خُداوند اِسرائیلؔ کے خُدا نے حُکم کِیا تھا بِالکُل ہلاک کر ڈالا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات