Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:23 - کِتابِ مُقادّس

23 اَیسے ہی عَوّیوں کو جو اپنی بستیوں میں غَزّہ ؔتک بسے ہُوئے تھے کَفتورِیوں نے جو کَفتورہؔ سے نِکلے تھے ہلاک کِیا اور اُن کی جگہ آپ بس گئے)۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

23 اَور وَیسے ہی کفتُوریوں نے کفتُور سے آکر عوّیوں کو جو غزّہؔ تک دیہاتوں میں بسے ہویٔے تھے مٹا دیا اَور اُن کی جگہ خُود بس گیٔے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

23 इसी तरह एक और क़दीम क़ौम बनाम अव्वी को भी उसके मुल्क से निकाला गया। अव्वी ग़ज़्ज़ा तक आबाद थे, लेकिन जब कफ़तूरी कफ़तूर यानी क्रेते से आए तो उन्होंने उन्हें तबाह कर दिया और उनकी जगह आबाद हो गए।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

23 اِسی طرح ایک اَور قدیم قوم بنام عوی کو بھی اُس کے ملک سے نکالا گیا۔ عوی غزہ تک آباد تھے، لیکن جب کفتوری کفتور یعنی کریتے سے آئے تو اُنہوں نے اُنہیں تباہ کر دیا اور اُن کی جگہ آباد ہو گئے۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:23
16 حوالہ جات  

سیحور سے جو مِصرؔ کے سامنے ہے شِمال کی طرف عقروُؔن کی حد تک جو کنعانیوں کا گِنا جاتا ہے۔ فلِستیوں کے پانچ سردار یعنی غزی اور اشدُودی اور اسقلونی اور جاتی اور عقرُونی اور عوّیم بھی۔


اور فتروسیؔ اور کَسلوحیؔ (جِن سے فلستی نِکلے) اور کفتورؔی پَیدا ہُوئے۔


خُداوند فرماتا ہے اَے بنی اِسرائیل! کیا تُم میرے لِئے اہِلِ کُوش کی اَولاد کی مانِند نہیں ہو؟ کیا مَیں اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے اور فلِستِیوں کو کفتُور سے اور ارامیوں کو قِیر سے نہیں نِکال لایا ہُوں؟


یہ اُس دِن کے سبب سے ہو گا جو آتا ہے کہ سب فلِستِیوں کو غارت کرے اور صُور اور صَیدا سے ہر مددگار کو جو باقی رہ گیا ہے نیست کرے کیونکہ خُداوند فلِستِیوں کو یعنی کَفتور کے جزِیرہ کے باقی لوگوں کو غارت کرے گا۔


اور سب مِلے جُلے لوگوں اور عُوض کی زمِین کے سب بادشاہوں اور فلِستِیوں کی سرزمِین کے سب بادشاہوں اور اسقلُوؔن اور غزّہ اور عقرُوؔن اور اشدُود کے باقی لوگوں کو۔


اور اُس نے ایک ہی اَصل سے آدمِیوں کی ہر ایک قَوم تمام رُویِ زمِین پر رہنے کے لِئے پَیدا کی اور اُن کی مِیعادیں اور سکُونت کی حدّیں مُقرّر کِیں۔


اؔسقلون دیکھ کر ڈر جائے گا۔ غزّہ بھی سخت درد میں مُبتلا ہو گا۔ عقرُوؔن بھی کیونکہ اُس کی آس ٹُوٹ گئی اور غزّہ سے بادشاہی جاتی رہے گی اور اسقلوؔن بے چراغ ہو جائے گا۔


کیونکہ غزّہ مترُوک ہو گا اور اسقلوؔن وِیران کِیا جائے گا اور اشدُود دوپہر کو خارِج کر دِیا جائے گا اور عقرُوؔن کی بیخ کنی کی جائے گی۔


کیونکہ وہ دریایِ فرات کی اِس طرف کے سب مُلک پر تِفسح سے غزّہ تک یعنی سب بادشاہوں پر جو دریایِ فرات کی اِس طرف تھے فرمانروا تھا اور اُس کے چَوگِرد سب اطراف میں سب سے اُس کی صُلح تھی۔


اور فترُوسی اور کسلوُحی (جِن سے فِلستی نِکلے) اور کفتُوری پَیدا ہُوئے۔


اور کنعانِیوں کی حد یہ ہے۔ صَیدا ؔسے غَزّہ ؔتک جو جرار ؔکے راستے پر ہے۔ پِھر وہاں سے لسعؔ تک جو سدُوؔم اور عمُورہؔ اور ادمہؔ اور ضِبیان ؔکی راہ پر ہے۔


اور یشُوع نے اُن کو قادِس برنِیع سے لے کر غزّہ تک اور جشن کے سارے مُلک کے لوگوں کو جِبعوؔن تک مارا۔


سو عناقِیم میں سے کوئی بنی اِسرائیل کے مُلک میں باقی نہ رہا۔ فقط غزّہ اور جات اور اشدُود میں تھوڑے سے باقی رہے۔


اشدُود اپنے شہروں اور گاؤں سمیت اور غَزّہ اپنے شہروں اور گاؤں سمیت مِصرؔ کی ندی اور بڑے سمُندر اور اُس کے ساحِل تک۔


اور یہُوداؔہ نے غزّہ اور اُس کی نواحی اور اسقلوؔن اور اُس کی نواحی اور عقرُون اور اُس کی نواحی کو بھی لے لِیا۔


اُس نے فِلستِیوں کو غزّہ اور اُس کی سرحدّوں تک نِگہبانوں کے بُرج سے فصِیل دار شہر تک مارا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات