Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:19 - کِتابِ مُقادّس

19 اور جب تُو بنی عَمّون کے قرِیب جا پُہنچے تو اُن کو مت ستانا اور نہ اُن کو چھیڑنا کیونکہ مَیں بنی عَمّون کی زمِین کا کوئی حِصّہ تُجھے مِیراث کے طَور پر نہیں دُوں گا اِس لِئے کہ اُسے مَیں نے بنی لُوط کو مِیراث میں دِیا ہے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

19 جَب تُم بنی عمُّون کے قریب پہُنچو تو اُنہیں ستانا مت اَور نہ اُنہیں جنگ کے لیٔے اُکسانا کیونکہ مَیں بنی عمُّون کے مُلک کا کویٔی بھی حِصّہ تُمہیں مِیراث کے طور پر نہ دُوں گا۔ مَیں نے اُسے بنی لَوطؔ کو مِیراث میں دے دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

19 फिर तुम अम्मोनियों के इलाक़े तक पहुँचोगे। उनकी भी मुख़ालफ़त न करना, और न उनके साथ जंग छेड़ना, क्योंकि मैं उनके मुल्क का कोई भी हिस्सा तुम्हें नहीं दूँगा। मैंने यह मुल्क लूत की औलाद को दिया है।”

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

19 پھر تم عمونیوں کے علاقے تک پہنچو گے۔ اُن کی بھی مخالفت نہ کرنا، اور نہ اُن کے ساتھ جنگ چھیڑنا، کیونکہ مَیں اُن کے ملک کا کوئی بھی حصہ تمہیں نہیں دوں گا۔ مَیں نے یہ ملک لوط کی اولاد کو دیا ہے۔“

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:19
8 حوالہ جات  

پِھر خُداوند نے مُجھ سے کہا کہ موآبیوں کو نہ تو ستانا اور نہ اُن سے جنگ کرنا اِس لِئے کہ مَیں تُجھ کو اُن کی زمِین کا کوئی حِصّہ مِلکِیّت کے طَور پر نہیں دُوں گا کیونکہ مَیں نے عار کو بنی لُوطؔ کی میراث کر دِیا ہے۔


سو اب دیکھ! عمُّوؔن اور موآؔب اور کوہِ شعِیر کے لوگ جِن پر تُو نے بنی اِسرائیل کو جب وہ مُلکِ مِصرؔ سے نِکل کر آ رہے تھے حملہ کرنے نہ دِیا بلکہ وہ اُن کی طرف سے مُڑ گئے اور اُن کو ہلاک نہ کِیا۔


اور اُن کو مت چھیڑنا کیونکہ مَیں اُن کی زمِین میں سے پاؤں دھرنے تک کی جگہ بھی تُم کو نہیں دُوں گا۔ اِس لِئے کہ مَیں نے کوہِ شعِیرؔ عیسَوؔ کو میراث میں دِیا ہے۔


لیکن بنی عَمّون کے مُلک کے نزدِیک اور دریایِ یبوقؔ کی نواحی اور کوہِستان کے شہروں میں اور جہاں جہاں خُداوند ہمارے خُدا نے ہم کو منع کِیا تھا تُو نہیں گیا۔


اور اموریوں کے بادشاہ سِیحوؔن کے سب شہر جو حسبوؔن میں سلطنت کرتا تھا بنی عمُّون کی سرحد تک۔


موآؔب کی بابت بارِ نبُوّت۔ ایک ہی رات میں عارِ موآؔب خراب و نابُود ہو گیا ایک ہی رات میں قِیرِ موآؔب خراب و نیست ہو گیا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات