Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 2:14 - کِتابِ مُقادّس

14 اور ہمارے قادِؔس برنِیعَ سے روانہ ہونے سے لے کر وادیِ زرد کے پار ہونے تک اڑتِیس برس کا عرصہ گُذرا۔ اِس اثنا میں خُداوند کی قَسم کے مُطابِق اُس پُشت کے سب جنگی مَرد لشکر میں سے مَر کھپ گئے۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

14 اَور ہمارے قادِسؔ برنیع سے روانہ ہوکر زیِریؔد دریا کو پار کرنے تک اڑتیس سال کا عرصہ گزرا۔ اِس اَثنا مَیں یَاہوِہ کی اُن سے کھائی ہُوئی قَسم کے مُطابق اُس پُشت کے سبھی جنگی مَرد فنا ہو گیٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

14 हमें क़ादिस-बरनीअ से रवाना हुए 38 साल हो गए थे। अब वह तमाम आदमी मर चुके थे जो उस वक़्त जंग करने के क़ाबिल थे। वैसा ही हुआ था जैसा रब ने क़सम खाकर कहा था।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

14 ہمیں قادس برنیع سے روانہ ہوئے 38 سال ہو گئے تھے۔ اب وہ تمام آدمی مر چکے تھے جو اُس وقت جنگ کرنے کے قابل تھے۔ ویسا ہی ہوا تھا جیسا رب نے قَسم کھا کر کہا تھا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 2:14
24 حوالہ جات  

اور مَیں نے بیابان میں بھی اُن سے قَسم کھائی کہ مَیں اُن کو اُس مُلک میں نہ لاؤُں گا جو مَیں نے اُن کو دِیا جِس میں دُودھ اور شہد بہتا ہے اور جو تمام مُمالِک کی شَوکت ہے۔


چُنانچہ مَیں نے اپنے غضب میں قَسم کھائی کہ یہ لوگ میرے آرام میں داخِل نہ ہوں گے۔


تب اُس نے اُن کے خِلاف قَسم کھائی کہ مَیں اُن کو بیابان میں پست کرُوں گا۔


اور ہم خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کے مُطابِق حوربؔ سے کُوچ کر کے اُس بڑے اور ہَولناک بیابان میں سے ہو کر گُذرے جِسے تُم نے امورِیوں کے کوہِستانی مُلک کے راستہ میں دیکھا۔ پِھر ہم قادِؔس بَرنِیعَ میں پُہنچے۔


کوہِ شعیرؔ کی راہ سے حورِبؔ سے قادِسؔ بَرنِیعَؔ تک گیارہ دِن کی منزل ہے۔


اور وہ چلے اور مُوسیٰؔ اور ہارُونؔ اور بنی اِسرائیل کی ساری جماعت کے پاس دشتِ فارانؔ کے قادِسؔ میں آئے اور اُن کو اور ساری جماعت کو سب کَیفِیّت سُنائی اور اُس مُلک کا پَھل اُن کو دِکھایا۔


پس اگرچہ تُم سب باتیں ایک بار جان چُکے ہو تَو بھی یہ بات تُمہیں یاد دِلانا چاہتا ہُوں کہ خُداوند نے ایک اُمّت کو مُلکِ مِصرؔ میں سے چُھڑانے کے بعد اُنہیں ہلاک کِیا جو اِیمان نہ لائے۔


مگر اُن میں اکثروں سے خُدا راضی نہ ہُؤا۔ چُنانچہ وہ بیابان میں ڈھیر ہو گئے۔


کیونکہ ہمارے تمام دِن تیرے قہر میں گُذرے۔ ہماری عُمر خیال کی طرح جاتی رہتی ہے۔


تُو اِنسان کو پِھر خاک میں مِلا دیتا ہے اور فرماتا ہے اَے بنی آدمؔ! لَوٹ آؤ۔


سو تُم قادِؔس میں بُہت دِنوں تک پڑے رہے یہاں تک کہ ایک مُدّت ہو گئی۔


اُن لوگوں میں سے جو مِصرؔ سے نِکل کر آئے ہیں بِیس برس اور اُس سے اُوپر اُوپر کی عُمر کا کوئی شخص اُس مُلک کو نہیں دیکھنے پائے گا جِس کے دینے کی قَسم میں نے ابرہامؔ اور اِضحاقؔ اور یعقُوب سے کھائی کیونکہ اُنہوں نے میری پُوری پَیروی نہیں کی۔


کیونکہ خُداوند تیرا خُدا تیرے ہاتھ کی کمائی میں برکت دیتا رہا ہے اور اِس بڑے بیابان میں جو تیرا چلنا پِھرنا ہے وہ اُسے جانتا ہے۔ اِن چالِیس برسوں میں خُداوند تیرا خُدا برابر تیرے ساتھ رہا اور تُجھ کو کِسی چِیز کی کمی نہیں ہُوئی۔


اب اُٹھو اور وادیِ زرد کے پار جاؤ۔ چُنانچہ ہم وادیِ زرد سے پار ہُوئے۔


جب سب جنگی مَرد مَر گئے اور قَوم میں سے فنا ہو گئے۔


اور یشُوع نے جو خَتنہ کِیا اُس کا سبب یہ ہے کہ وہ لوگ جو مِصرؔ سے نِکلے اُن میں جِتنے جنگی مَرد تھے وہ سب بیابان میں مِصرؔ سے نِکلنے کے بعد راستہ ہی میں مر گئے۔


کیونکہ بنی اِسرائیل چالِیس برس تک بیابان میں پِھرتے رہے جب تک ساری قَوم یعنی سب جنگی مَرد جو مِصرؔ سے نِکلے تھے فنا نہ ہو گئے۔ اِس لِئے کہ اُنہوں نے خُداوند کی بات نہیں مانی تھی۔ اُن ہی سے خُداوند نے قَسم کھا کر کہا تھا کہ وہ اُن کو اُس مُلک کو دیکھنے بھی نہ دے گا جِسے ہم کو دینے کی قَسم اُس نے اُن کے باپ دادا سے کھائی اور جہاں دُودھ اور شہد بہتا ہے۔


اور جب اُنہوں نے خُداوند سے فریاد کی تو اُس نے تُمہارے اور مِصریوں کے درمِیان اندھیرا کر دِیا اور سمُندر کو اُن پر چڑھا لایا اور اُن کو چِھپا دِیا اور تُم نے جو کُچھ مَیں نے مِصرؔ میں کِیا اپنی آنکھوں سے دیکھا اور تُم بُہت دِنوں تک بیابان میں رہے۔


جِتنے دِن تُو نے ہم کو دُکھ دِیا اور جِتنے برس ہم مُصِیبت میں رہے اُتنی ہی خُوشی ہم کو عنایت کر۔


بنی اِسرائیل کے مُلکِ مِصرؔ سے نِکل آنے کے دُوسرے برس کے دُوسرے مہِینے کی پہلی تارِیخ کو سِیناؔ کے بیابان میں خُداوند نے خَیمۂِ اِجتماع میں مُوسیٰؔ سے کہا کہ


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات