Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 18:21 - کِتابِ مُقادّس

21 اور اگر تُو اپنے دِل میں کہے کہ جو بات خُداوند نے نہیں کہی ہے اُسے ہم کیونکر پہچانیں؟

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

21 تُم شاید اَپنے دِل میں یہ خیال لا سکتے ہو، ”ہمیں یہ مَعلُوم کیسے ہوگا کہ یہ پیغام یَاہوِہ کی طرف سے بھیجا گیا ہے کہ نہیں؟“

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

21 शायद तेरे ज़हन में सवाल उभर आए कि हम किस तरह मालूम कर सकते हैं कि कोई कलाम वाक़ई रब की तरफ़ से है या नहीं।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

21 شاید تیرے ذہن میں سوال اُبھر آئے کہ ہم کس طرح معلوم کر سکتے ہیں کہ کوئی کلام واقعی رب کی طرف سے ہے یا نہیں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 18:21
8 حوالہ جات  

مَیں تیرے کام اور تیری مشقّت اور تیرا صبر تو جانتا ہُوں اور یہ بھی کہ تُو بدوں کو دیکھ نہیں سکتا اور جو اپنے آپ کو رسُول کہتے ہیں اور ہیں نہیں تُو نے اُن کو آزما کر جُھوٹا پایا۔


تُمہارا بُلانے والا سچّا ہے۔ وہ اَیسا ہی کرے گا۔


لیکن جو نبی گُستاخ بن کر کوئی اَیسی بات میرے نام سے کہے جِس کے کہنے کا مَیں نے اُس کو حُکم نہیں دِیا یا اَور معبُودوں کے نام سے کُچھ کہے تو وہ نبی قتل کِیا جائے۔


تو پہچان یہ ہے کہ جب وہ نبی خُداوند کے نام سے کُچھ کہے اور اُس کے کہے کے مُطابِق کُچھ واقِع یا پُورا نہ ہو تو وہ بات خُداوند کی کہی ہُوئی نہیں بلکہ اُس نبی نے وہ بات خُود گُستاخ بن کر کہی ہے تُو اُس سے خَوف نہ کرنا۔


اور سب بنی اِسرائیل نے دان سے بیرؔسبع تک جان لِیا کہ سموئیل خُداوند کا نبی مُقرّر ہُؤا۔


وہ نبی جو سلامتی کی خبر دیتا ہے جب اُس نبی کا کلام پُورا ہو جائے تو معلُوم ہو گا کہ فی الحقِیقت خُداوند نے اُسے بھیجا ہے۔


اَے بنی آدمؔ خُداوند کے حضُور خاموش رہو کیونکہ وہ اپنے مُقدّس مسکن سے اُٹھا ہے۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات