Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 16:1 - کِتابِ مُقادّس

1 تُو ابِیبؔ کے مہِینے کو یاد رکھنا اور اُس میں خُداوند اپنے خُدا کی فَسح کرنا کیونکہ خُداوند تیرا خُدا ابِیبؔ کے مہِینے میں رات کے وقت تُجھ کو مِصرؔ سے نِکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

1 ابیبؔ مہینے کو یاد رکھنا اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا کا فسح منانا کیونکہ ابیبؔ کے مہینے میں ہی وہ رات کے وقت تُمہیں مِصر سے نکال لایٔے تھے۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

1 अबीब के महीने में रब अपने ख़ुदा की ताज़ीम में फ़सह की ईद मनाना, क्योंकि इस महीने में वह तुझे रात के वक़्त मिसर से निकाल लाया।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

1 ابیب کے مہینے میں رب اپنے خدا کی تعظیم میں فسح کی عید منانا، کیونکہ اِس مہینے میں وہ تجھے رات کے وقت مصر سے نکال لایا۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 16:1
16 حوالہ جات  

تُو بے خمِیری روٹی کی عِید مانا کرنا۔ میرے حُکم کے مُطابِق سات دِن تک ابیب کے مہِینے میں وقتِ مُعیّنہ پر بے خمِیری روٹیاں کھانا کیونکہ ماہِ ابیب میں تُو مِصرؔ سے نِکلا تھا۔


تُم ابیبؔ کے مہِینے میں آج کے دِن نِکلے ہو۔


اور پہلے مہِینے کی چودھوِیں تارِیخ کو خُداوند کی فَسح ہُؤا کرے۔


پہلے مہِینے کی چَودھوِیں تارِیخ کو شام کے وقت خُداوند کی فَسح ہُؤا کرے۔


عِیدِ فطیر کو ماننا۔ اُس میں میرے حُکم کے مُطابِق ابیب مہینے کے مُقرّرہ وقت پر سات دِن تک بے خمِیری روٹیاں کھانا (کیونکہ اُسی مہینے میں تُو مِصرؔ سے نِکلا تھا) اور کوئی میرے آگے خالی ہاتھ نہ آئے۔


اُس کے ماں باپ ہر برس عِیدِ فَسح پر یروشلیِم کو جایا کرتے تھے۔


یہُودِیوں کی عِیدِ فَسح نزدِیک تھی اور یِسُوعؔ یروشلِیم کو گیا۔


اِن باتوں کے بعد یہُودِیوں کی ایک عِید ہُوئی اور یِسُوعؔ یروشلِیم کو گیا۔


اور یہُودِیوں کی عِیدِ فَسح نزدِیک تھی۔


اور جِس جگہ کو خُداوند اپنے نام کے مسکن کے لِئے چُنے وہِیں تُو خُداوند اپنے خُدا کے لِئے اپنے گائے بَیل اور بھیڑ بکری میں سے فَسح کی قُربانی چڑھانا۔


اور ٹھیک اُسی روز خُداوند بنی اِسرائیل کے سب جَتھّوں کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لے گیا۔


اور مُوسیٰؔ نے لوگوں سے کہا کہ تُم اِس دِن کو یاد رکھنا جِس میں تُم مِصرؔ سے جو غُلامی کا گھر ہے نِکلے کیونکہ خُداوند اپنے زورِ بازُو سے تُم کو وہاں سے نِکال لایا۔ اِس میں خمِیری روٹی کھائی نہ جائے۔


تُو سال بھر میں تِین بار میرے لِئے عِید منانا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات