Biblia Todo Logo
آن لائن بائبل

- اشتہارات -




استثنا 15:15 - کِتابِ مُقادّس

15 اور یاد رکھنا کہ مُلکِ مِصرؔ میں تُو بھی غُلام تھا اور خُداوند تیرے خُدا نے تُجھ کو چُھڑایا اِسی لِئے مَیں تُجھ کو اِس بات کا حُکم آج دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

اُردو ہم عصر ترجُمہ

15 اَور یاد رکھنا کہ مِصر میں تُم بھی غُلام تھے اَور یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تُمہیں اُس سے مخلصی بخشی۔ اِس لیٔے آج مَیں تُمہیں یہ حُکم دیتا ہُوں۔

باب دیکھیں کاپی

किताबे-मुक़द्दस

15 याद रख कि तू भी मिसर में ग़ुलाम था और कि रब तेरे ख़ुदा ने फ़िद्या देकर तुझे छुड़ाया। इसी लिए मैं आज तुझे यह हुक्म देता हूँ।

باب دیکھیں کاپی

ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن

15 یاد رکھ کہ تُو بھی مصر میں غلام تھا اور کہ رب تیرے خدا نے فدیہ دے کر تجھے چھڑایا۔ اِسی لئے مَیں آج تجھے یہ حکم دیتا ہوں۔

باب دیکھیں کاپی




استثنا 15:15
17 حوالہ جات  

اور یاد رکھنا کہ تُو مِصرؔ میں غُلام تھا اور اِن حُکموں پر اِحتیاط کر کے عمل کرنا۔


ہم نے مُحبّت کو اِسی سے جانا ہے کہ اُس نے ہمارے واسطے اپنی جان دے دی اور ہم پر بھی بھائِیوں کے واسطے جان دینا فرض ہے۔


اور ایک دُوسرے پر مِہربان اور نرم دِل ہو اور جِس طرح خُدا نے مسِیح میں تُمہارے قصُور مُعاف کِئے ہیں تُم بھی ایک دُوسرے کے قصُور مُعاف کرو۔


اگلے زمانہ میں مسِیح سے جُدا اور اِسرائیلؔ کی سلطنت سے خارِج اور وعدہ کے عہدوں سے ناواقِف اور نااُمّید اور دُنیا میں خُدا سے جُدا تھے۔


اَے لوگو جو صداقت کی پَیروی کرتے ہو اور خُداوند کے جویان ہو میری سُنو! اُس چٹان پر جِس میں سے تُم کاٹے گئے ہو اور اُس گڑھے کے سُوراخ پر جہاں سے تُم کھودے گئے ہو نظر کرو۔


خُداوند تیرا خُدا جو تُجھے مُلکِ مِصرؔ سے اور غُلامی کے گھر سے نِکال لایا مَیں ہُوں۔


جِس نے اپنے آپ کو ہمارے واسطے دے دِیا تاکہ فِدیہ ہو کر ہمیں ہر طرح کی بے دِینی سے چُھڑا لے اور پاک کر کے اپنی خاص مِلکِیّت کے لِئے ایک اَیسی اُمّت بنائے جو نیک کاموں میں سرگرم ہو۔


ہم کو اُس میں اُس کے خُون کے وسِیلہ سے مخلصی یعنی قصُوروں کی مُعافی اُس کے اُس فضل کی دَولت کے مُوافِق حاصِل ہے۔


بلکہ تُو اپنی بھیڑ بکری اور کھتّے اور کولُھو میں سے دِل کھول کر اُسے دینا یعنی خُداوند تیرے خُدا نے جَیسی برکت تُجھ کو دی ہو اُس کے مُطابِق اُسے دینا۔


اور اگر وہ اِس سبب سے کہ اُسے تُجھ سے اور تیرے گھرانے سے مُحبّت ہو اور وہ تیرے ساتھ خُوش حال ہو تُجھ سے کہنے لگے کہ مَیں تیرے پاس سے نہیں جاتا۔


اور دُنیا میں وہ کَون سی ایک قَوم ہے جو تیرے لوگوں یعنی اِسرائیلؔ کی مانِند ہے جِسے خُدا نے جا کر اپنی قَوم بنانے کو چُھڑایا تاکہ وہ اپنا نام کرے (اور تُمہاری خاطِر بڑے بڑے کام) اور اپنے مُلک کے لِئے اور اپنی قَوم کے آگے جِسے تُو نے مِصرؔ کی قَوموں سے اور اُن کے دیوتاؤں سے رہائی بخشی ہَولناک کام کرے؟


لیکن دیکھ خُداوند فرماتا ہے وہ دِن آتے ہیں کہ لوگ کبھی نہ کہیں گے کہ زِندہ خُداوند کی قَسم جو بنی اِسرائیل کو مُلکِ مِصرؔ سے نِکال لایا۔


ہمیں فالو کریں:

اشتہارات


اشتہارات